یوکے یارکشائر
کے مختلف علاقوں میں ” کورس جنت اور دوزخ
کیا ہیں؟“ کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے یارکشائر کے مختلف علاقوں شیفیلڈ، رودرہم اور ڈنکاسٹر (Sheffield, Rotherham, Doncaster)میں” کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کے دو درجے
مکمل ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چاہیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ کی
علاقائی دورہ ذمہ دارا سلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشخصیات خواتین سے رابطے کرنے اور ان کے یہاں محافلِ
نعت منعقد کروانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یورپین یونین
کی مختلف ملکوں کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
ٔ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یورپین
یونین کی مختلف ملکوں کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
ٔ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں اصلاح اعمال پرمقرر رکن عالمی مجلس
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اخلاقیات سنوارنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے،نئی
جگہوں پر نیک اعمال کے نفاذکے طریقے بیان
کئےاور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔
مدنی مشورےمیں اسپین ، ناروے ، بلجئیم ، ڈنمارک ،فرانس اور جرمنی کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپین (Spain )کے شہرمیسلاتا( Mislata)میں اجتماعِ میلادکا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 90اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”کمالاتِ مصطفیٰﷺ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ و رسول اللہ ﷺکی
اطاعت کرتے ہوئے سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب
دلائی نیز ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلجئیم( Belgium) میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” صورتِ مصطفٰی ﷺمع
صدقےکے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا
اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سےو ابستہ رہنے اور 15 نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” صورتِ مصطفٰی ﷺمع
صدقےکے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور ٹیلی
تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی نیز
مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گلگت بلتستان زون استور کابینہ کی استور ڈویژن میں
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ ہوا جس میں ریجن
اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دی نیز استور ڈویژن کا مدنی مشورہ لیا۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک آسٹریا کے شہر ویانا میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک آسٹریا (Austria ) کے شہر ویانا( Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” صورتِ مصطفٰی ﷺمع صدقےکے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو اپنے عطیات دعوت اسلامی
کو دینے اور15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی
تھون میں اپناحصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام رنچھوڑلائن کابینہ کے ڈویژن گارڈن میں اصلاح
اعمال اجتماع ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرے کے موضوع پر بیان کیا دوران بیان مدنی
مذاکرے کی اہمیت و فضائل بیان کئے نیز نیک اعمال پر عمل کا آسان طریقہ اور الجھنوں کا
حل بھی بتایا۔