دعوت اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے تحت 6 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک بھابڑا شریف تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں مدنی حلقہ برائے ایصالِ ثواب ہوا جس میں نگران زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی ، نگران کابینہ مولانا سیف اللہ عطاری مدنی، اراکین زون قاری محبوب رضا عطاری ، فضیل رضا عطاری مدنی ، سبطین رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

ایصالِ ثواب مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مرحومین کو ایصال ثواب کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے مجلس ازدیاد حب کا تعارف پیش کیا اور اس مجلس کے تحت منعقد ہونے والے مختلف ایصال ثواب اجتماع سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)


7نومبر 2020ء  کی شب بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (جوکھانا بچ جاتاہے،کیا وہ دوبارہ استعمال کرنا چاہئے ؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ جی ہاں ! ایک قطرہ بلکہ آدھا قطرہ ،ایک دانہ بلکہ اس کا چوتھائی حصہ بھی ضائع نہ ہونے پائے ،کوشش کریں کہ پاپے(رس) کاایک ذرّہ بھی نہ گِرے ،گِرجائے تو چُن کرکھا لیں ،سبزی اورپھل کاٹتے ہوئے کوئی حصہ ضائع نہ کریں ،اِسراف سے بچنے کی کوشش کریں، اس کے لیے اپناذہن بنانا ہوگا۔

سوال:کیا جنّ بھی علم حاصل کرتے ہیں اورانہیں بھی مفتی صاحب کی ضرورت ہوتی ہے؟

جواب:جی ہاں !امام نجمُ الدین عمرنسفی رحمۃ اللہ علیہمفتیِ ثقلین یعنی جنّ وانسان کےمفتی تھے۔

سوال:صدقہ کس طرح اداکریں کہ بیماری دُورہو؟

جواب:جان کا صدقہ یعنی جانورذبح کیا جائے مثلاً مرغی یا بکراذبح کیاجائے،صدقے کے ذریعے بیماری کا علاج کرنا چاہئےاورجان کا صدقہ دینےسے زیادہ فائدہ ہوتاہے۔

سوال: کیا مصیبت آنےسے گناہ معاف ہوتےہیں ؟

جواب: نیک لوگوں کے لیے مصیبت گناہوں کی معافی کا سبب ہوتی ہے جبکہ بُرےلوگوں کے لیے مصیبت معصیت یعنی گناہ کےساتھ آتی ہے کہ یہ شکوہ وشکایت اوربےصبری کرکے گناہ گارہوتے ہیں ۔

سوال:بزرگی اورمالداری کس سے ہے ؟

جواب: بزرگی علم وعقل سے ہے عمرسےنہیں یعنی جوان عالم ،بے علم بوڑھے کے مقابلے میں بزرگ ہے،مالداری مال سے نہیں دل کی سخاوت کےساتھ ہے،اللہ پاک کی بارگاہ میں دل دیکھاجاتاہے مال نہیں ۔

سوال: ایساکیا کرنا چاہئے کہ بچے نمازکی طرف مائل ہوں ؟

جواب:بچوں کو نمازی بنانےکا ایک بہترین طریقہ یہ کہ زیادہ سے زیادہ نفل گھر میں پڑھے جائیں،ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بچوں کو کوئی تحفہ وغیرہ دے کر نماز کی طرف مائل کیا جائے جیسے کہ ایک بزرگ بچوں سے کہا کرتے تھے کہ جونمازپڑھے گا میں اسے اخروٹ دوں گا ۔

سوال:جنّتیوں کی جنت میں کتنی عمرہوگی ؟

جواب:30سال۔

سوال:وہ کون سے بزرگ ہیں جو روزانہ علماء کو جمع کرکے موت کاتذکرہ سنتےاورروتےتھے ؟

جواب:تابعی بزرگ حضرت عمربن عبدالعزیزرضی اللہ عنہ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”اچھی نیت کی برکت پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”اچھی نیت کی برکت “ پڑھ یا سُن لے،اُس کے سارے نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور اس کو جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہ وسلَّم


7نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حیدر آباد سے تشریف لائے ہوئے عاشقان میلاد کا مدنی حلقہ ہوا۔

مدنی حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کاموں کو بڑھانے پر مدنی پھول بیان کئے۔


کراچی کے علاقے کورنگی کی مدینہ مسجد میں تعمیراتی کاموں کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں مسجد کی کمیٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے تعمیرات کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ فیضان عثمان غنی گلستان جوہر کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد عطاری، جامعۃ المدینہ کے طلبہ ، اساتذۂ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 15 نومبر 2020ء کوہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں مدرسۃ المدینہ بالغان کراچی ریجن کے ذمہ دار محمد حسان عطاری کا بازو ٹوٹ گیا تھا۔

اسی سلسلے میں 6نومبر 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ان کی رہائش جاکر ان سے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


6نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”کراچی ریجن آفس“ کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری سمیت کارکردگی ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ نے آفس کا افتتاح کرتے ہوئے شرکا کو مختلف مدنی پھول بیان فرمائیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں، ایک دوسرے کی ایکسپرٹیز کا فائدہ زندگی میں چینج لاتا ہے، جو ادارہ ترقی دیتا ہے لوگ ان اداروں کو نہیں چھوڑتے، ہر شخص یہ عہد کرے کہ میری زندگی کی تمام قابلیتیں دعوت اسلامی کے لئے ہے اور میں اپنی صلاحیت کو دعوت اسلامی کے لئے وقف کرونگا، اپنے آفس کے کام سے وفاداری کریں، اپنی صلاحیتوں سے بہتریں فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کی بھی سکھائیں۔


4نومبر 2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں متعدد اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینےان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہوں کے خاندان والے بھی شریک تھے۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔


پچھلے دنوں بینظیر یونیورسٹی کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کوٹ غلام محمد سندھ میں قاری الطاف عطاری کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ جانشین امیر اہل سنت نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئےانہیں صبر کی تلقین کی۔ مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔


دعوت اسلامی کے تحت بلوچستان کے علاقے ڈام میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں کاروباری حضرات حاجی کریم بخش، قاسم احمد عطاری، حاجی الیاس، محمد راشد، عبد العزیز، محمد سکندر، گل نواز اور حاجی حبیب اللہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے، مدنی کورسز میں داخلہ لے کر نماز کا طریقہ اور دیگر شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ علم دین سیکھنےکا ذہن دیا۔

رکن شوریٰ نے شخصیات کو مدنی کاموں میں حصہ لینے اور 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے کاروبار میں خیرو برکت کے لئےڈام میں 20 اکتوبر 2020ء کی صبح اجتماع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مدنی حلقے میں زونل نگران، نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ وندر بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لسبیلہ کابینہ کے ڈویژن نگران، اراکین کابینہ، نگران کابینہ، زونل نگران، ناظمین، مدرسین، اساتذہ اور ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ”ایک بزرگ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہے کہ جوانی کو بڑھاپے سے پہلے، زندگی کو موت سے پہلے، صحت کو بیماری سے پہلے، مالداری کو غربت سے پہلےاور فرصت کو مصرفیات سے پہلے غنیمت جانو“۔

رکن شوریٰ نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے فرمایا کہ ”ہر اسلامی بھائی سے خندہ پیشانی سے ملاقات کریں، سلام کو عام کریں اور مدنی کام کو بڑھانے کے لئے اپنا ظاہری حلیہ بھی درست ہونا چاہیئے۔

حاجی محمد امین عطاری نے 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔