
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالہ زون کامونکی کابینہ میں فاطمہ جناح
گرلز کالج میں محفل نعت ہوئی جس میں
طالبات اور ٹیچرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایک شخصیت
کے گھرپر محفل میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں 50 سے زائد شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں
HOD
اور پروفیسرز شامل تھیں
ریجن شعبۂ
تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
کثرت کے ساتھ نیک اعمال کرنے درود و سلام پڑھنے کا ذہن دیا نیز محفل میلاد کی
برکتیں بھی بیان کیں اور آخر میں اجتماعِ
پاک میں شریک پروفیسرز اسلامی بہنوں نے
مدنی حلقہ میں شرکت کی ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں رضا پبلک سکول میں اجتماع ذکر و نعت ہوا جس میں ٹیچرز اور
پرنسپل نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیاآخر میں مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے جس پر
انھوں نے عمل کرنے کی نیت پیش کی نیز اسکول میں ہفتہ وار درس شروع کرنے کی نیت بھی
پیش کی۔
پنڑی بھٹیاں
کابینہ میں مقامی مدرسہ جامعہ النور للبنات میں محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنڑی بھٹیاں کابینہ کے اطراف گاؤں رسولپور میں مقامی مدرسہ جامعہ النور للبنات میں محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 22 پچھلے دنوں کویت،
خیطان ڈویژن، میں بذریعہ اسکائپ آن لائن اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں15 جولائی سے ڈیلی کلاسز
کا انقعاد ہو رہا ہےجس میں صراط الجنان کی تفسیر القرآن کا تیسرا پارہ جاری ہے
اسلامی
بہنوں کو اس کورس میں 3آیات کی تلاوت اور تفسیر سننے کی سعادت ملتی ہے تقریباً 15سے 18 اسلامی بہنیں شرکت کرتی ہیں اور مبلغۂ
دعوتِ اسلامی وقتاً فوقتاً دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی بھی تر غیب دلا تی رہتی ہیں۔
شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی بہن کا ملتان ریجن
کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان ریجن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں پاک سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی کام بڑھانے کا ذہن دیا نیز نومبر 2020 کےٹیلی تھون کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کر نے کی تر غیب
دلائی نیز اہداف بھی دئیے ۔
شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی بہن کا فیصل آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل
آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں پاک سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔ نومبر 2020 کےٹیلی تھون کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کر نے کی تر غیب دلائی نیز اہداف بھی دلائی گئی۔


شعبہ تعلیم کے تحت عارف والا کے مقامی کالج میں سالانہ عظیم الشان
اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا ۔ اجتماع میلاد میں کثیر طلبہ و ادارے کے اساتذہ و عہدیداران نے
شرکت کی ۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے بیان
کیا اور طلبہ کو سیرت نبوی کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔

گزشتہ
روز پریس کلب گجرات میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ نعت میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اس محفل میں پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران و
عہدیداران سمیت صدر چیمبر آف کامرس اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت صحافیوں
کی شرکت ہوئی۔ رکن شوری حاجی اظہر عطاری نے ان سے ملاقات بھی فرمائی۔

امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں
اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقان رسول کو رسالہ
” اچھی نیت کی برکت“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”اچھی نیت کی
برکت “ پڑھ یا سن لےاُس کے سارے نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرما اور اس کو جنت
الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوسی بنا۔
یارب کریم! 16 اولیاء کرام کا باادب بنا اور اس
کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں