اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام
اسپین( Spain) کے علاقے لوگورونیو میں آن لائن کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 6 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ سمجھایا
اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کی کہ وہ بھی میت کو غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کریں۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک بلجئیم کی ذیلی تا کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشو رہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک بلجئیم (Belgium) کی ذیلی تا کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشو رہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے نیز ٹیلی تھون کے لئے
اہداف دئیے گئے۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
یورپین یونین
اور سینٹرل افریقہ ریجن کی شب وروز ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 5 نومبر 2020ء کو یورپین یونین اور سینٹرل افریقہ ریجن کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈنمارک، اسپین، اٹلی، ناروے، بیلجیم، آسٹریا، کینیا،یوگینڈا اور سویڈن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس بیرون ملک کی رکن شب و روز ذمہ دار اسلامی
بہن نے مش نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ شب و روز کے نکات سمجھائے
نیز شب وروز ویب سائٹ کاوزٹ کرنے کی ترغیب
دلائی اور شعبہ شب وروز پر تقرریاں مکمل کرنے اہداف دئیے۔
ماہِ اکتوبرمیں
یوکے ریجن میں کم و بیش 44 مقامات پر’’
کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟‘‘ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتما
ماہِ اکتوبر2020ء میں یوکے ریجن میں کم و
بیش 44 مقامات پر’’ کورس جنت و دوزخ کیا
ہیں؟‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم بیش 1ہزار352 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں
لی گئیں جن میں تقریباً 978 اسلامی بہنوں نے مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت پیش کی
جبکہ 507 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت پیش کی۔
لندن ریجن
والتھم اسٹو ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لندن ریجن والتھم اسٹو
ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی نیز
اسلامی بہنوں کو 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھی بھر پور حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن نگران و ریجن مشاورتوں اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورکارکردگی
شیڈول جمع کروانے نیزماتحت اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ انفرادی کوشش کے ذریعے
شرعی پردے اور نقاب، حجاب، برقع کے لئے اسلامی بہنوں کا ذہن بنانے ، ٹیلی تھون کے لئے
کوششیں کرنے،اپنی انفرادی عبادت پر بھی توجہ دینے اور یوم قفل مدینہ منانے کے
اہداف دئیے۔
گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 11 تا 17ربیع الاوّل1442ھ تک گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
269اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
319اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
479اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
963 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 درودپاک پڑھے۔
720 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 درودپاک پڑھے۔
465 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) کے تین علاقوں میں ون ڈے سیشن”مسکرانے کے دینی
اور دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا
جن میں کم و بیش 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے
کہا کہ مسکرانا صدقہ ہے، مسکرانا ہمارے پیارے
آقاﷺ کی سنت مبارکہ ہے، مسکراہٹ بہت سے
مسائل حل کر دیتی ہے، کن مواقع پر مسکرانا چاہیے اور کن پر نہیں یہ بھی بتایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
ِ اہتمام 4 نومبر 2020ء کو آئرلینڈ(Ireland)ریجن میں ”مدنی قاعدہ کورس“ کا آغاز ہوا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔
کورس کی خصوصیات:
مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھایا جائےگا۔ اذکار
نماز پڑھائے اور یاد کروائے جائیں گے نیز فرض علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں بیان
کی جائے گی۔ دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
داخلےکہ خواہش
مند اسلامی بہنیں اپنی علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن رابطہ فرمائیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہِ ربیع الاوّل 1442 ھ میں برمنگھم ریجن تقریباً35 مقامات پر محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا
جن میں کثیر شخصیات خوا تین اور دیگر
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو
حضور ﷺکے میلاد شریف کی برکتوں اور جشن ولادت مصطفیٰ ﷺکے حوالے سے معلومات فراہم کیں
نیز دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوت اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ اسلامی
بہنوں کو 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی
تھون میں بھی بھر پور حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام یورپین ریجن کے ملک بلجئیم (Belgium) میں ون ڈے سیشن بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“
کاانعقاد ہوا۔ اس سیشن میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کومسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد قراٰن و احادیث کی روشنی بتائے گئے نیز انہیں
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار396
، لندن ریجن سے 2ہزار27، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار785، برمنگھم ریجن سے 5ہزار83،
آئرلینڈ سے 66 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 325
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا14ہزار682اسلامی بہنوں نے رسالہ ”صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
Dawateislami