دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک بلجئیم (Belgium) کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشو رہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے نیز ٹیلی تھون کے لئے اہداف دئیے گئے۔ یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔