17 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن نگران و ریجن مشاورتوں اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورکارکردگی
شیڈول جمع کروانے نیزماتحت اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ انفرادی کوشش کے ذریعے
شرعی پردے اور نقاب، حجاب، برقع کے لئے اسلامی بہنوں کا ذہن بنانے ، ٹیلی تھون کے لئے
کوششیں کرنے،اپنی انفرادی عبادت پر بھی توجہ دینے اور یوم قفل مدینہ منانے کے
اہداف دئیے۔