پچھلے دنوں والسال Walsallیوکے میں ایک اسلامی بھائی چوہدری طارق کی اہلیہ کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا تھا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز نگران برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد سید فضیل رضا عطاری نے مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے بخشش اور بلندی درجات کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آج رات 8:00 بجے پریس کلب لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

پریس کلب کےتمام عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


24 اکتوبر 2020ء کو علاقہ جعفر آباد کے اطراف میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا۔

مقامی مسجد میں مدنی درس کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ بعد ازاں علاقائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 


24اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خضدار کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ عشر، مجلس کارکردگی، مجلس مدنی قافلہ اور مجلس ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران زون نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے نگران محمد حنیف عطاری نے مجلس اسپیشل ایجوکیشن کےنگران محمد عمیر عطاری کے ہمراہ  میر پور کشمیر میں قائم (Kashmir institute of special education) کا وزٹ کیا جہاں انہوں نےادارے کے ہیڈ ڈاکٹر امجد انصاری سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر امجد انصاری نے اسکولز میں ہونے والے اشاروں کی زبان میں اسلامک لیکچرز کو سراہا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ head of kashmir institute of special educationڈاکٹر امجد انصاری نے اپنے ادارے کی جانب سے دعوت اسلامی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 22 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات فاروق آباد کابینہ میں مدنی بستے کا افتتاح ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 20اکتوبر 2020ء بروز منگل لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے ایڈمنسٹریٹر آفیسر پنجاب قرآن بورڈ عمر دراز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی محمد رضا عطاری لاہور ریجن کے ذمہ دار نے شخصیت کو مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا جس پر عمر دراز احمد نے دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مدنی چینل کے لئے تاثرات بھی دیئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس  کار کردگی کے تحت 22 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات ڈویژن فتح گڑھ، لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوری حاجی منصور عطاری نے شان مصطفی ﷺکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و اِصلاحی کاموں میں تعاون کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کے دینی و اِصلاحی کاموں کے لئے خود کو پیش کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اِظہار کیا ۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری، کابینہ مجلس کارکردگی)


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت21 اکتوبر 2020ء بروز  بدھ رکن زون عبدالرزاق عطاری نے سکھر زون حاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سید مجیب اکبر شاہ سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی رکن زون عبدالرزاق عطاری نے شرکا کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے مجلس حج و عمرہ اور تربیت گاہوں کے بارے میں بات چیت کی اور فیضان مدینہ سکھر وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام19 اکتوبر 2020ء  بروز پیر اطراف حافظ آباد شہر کالیکی منڈی مقام مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کے اراکین اور علاقہ نگران نے شرکت کی مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد عمران عطاری نگران کابینہ نے 12 مدنی کاموں ، ہفتہ وار رسالہ اورعشر جیسے کئی امور پر کلام کیا ۔(رپورٹ:مکرم عطاری ڈویژن نگران )


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2020ء بروز  جمعرات اطراف ڈویژن احمد پور شرقیہ کے علاقے مڈپیر واہ ،گوٹھ رضا،اوربہاول واہ پل میں تربیتی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں غلام حسین سولگی، زمیندارخادم حسین بلوچ ،زمیندار رئیس عبدالحمید سمیت دیگر زمیندار نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں اطراف نگران زون محمد ندیم عطاری ،اطراف نگران کابینہ محمدعابد عطاری اور اطراف ڈویژن نگران محمد ارشد عطاری نے شرکا کو عشر دینے کے متعلق آگاہ کیا جس پر زمینداروں نے دعوت اسلامی کو عشر دینے کی نیت کی اور دعوت اسلامی کے بارے میں اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے خاص موقع پربرمنگھم برطانیہ کے شاہراہوں پر لگے ہوئے standalone displays advertising اور بُل رنگ شاپنگ سینٹر میں دعوت اسلامی اور مدنی چینل کے لئے ڈیجیٹل اشتہارات چلائے جارہے ہیں۔

اشتہارات میں عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور دعوت اسلامی Appsکی تشہیر کی جارہی ہے۔