جانشینِ
امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ
ہفتہ
وار رسالہ
امیرِ اہلِ سنّت سے عورتوں کے
بارے میں سوالات
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں51ہزار
کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
طلبہ
میں علمِ دین کا شوق پیدا کرنا دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا
ہےتاکہ وہ معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کر سکے، دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ
کے طلبہ ٔکرام کا شوق ِ علم دین مرحبا کہ جو کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد بھی
رکھتے ہیں ۔
الحمدللہ عزوجلپچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام
نے شوقِ علمِ دین میں مختلف دینی کُتُب کامطالعہ کیا اورانہیں زبانی یاد کرلیاجن
کی تفصیل یہ ہے :
1)جامعۃالمدینہ فیضان ابو عطار کے ایک طالبِ علم
نے نصاب الصرف کے 30
اسباق مکمل ایک مجلس میں زبانی سنائے۔
2)جامعۃ
المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ریجن کے 2 طلبۂ کرام نے کتاب شرح تہذیب کامتن مکمل زبانی یاد کیا۔
3)جامعۃ
المدینہ مدنی پورہ کے درجہ اولیٰ th
9کے 12طلبۂ کرام نے خلاصۃ النحو ،نصاب الصرف مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ۔
4)جامعۃ
المدینہ خانقاہ شریف درجہ اولیٰ عصری کےدو طالبِ علم نے خلاصۃالنحو حصہ
اوَّل مکمل یاد کرکے سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔
5)
جامعۃ المدینہ پسوال کے درجہ اولیٰ کے 3 طلبہ ٔ کرام نے ایک ہی مجلس میں خلاصۃ
النحوکے 40 سال اسباق سنائے ۔
6) جامعۃ المدینہ ساہیوال کے ایک طالبِ علم نے خلاصۃالنحو اورنصاب الصرف کے 30،30 اسباق ایک
ہی مجلس میں زبانی سنانے کی سعادت حاصل کی ۔
7)جامعۃ
المدینہ بصیر پورکے درجہ اولیٰ کےتمام طلبۂ کرام نے خلاصۃ النحو کے ششماہی اوَّل کا نصاب مکمل حفظ کرکے ایک ہی مجلس
میں سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔
8) جامعۃ المدینہ گوجرہ کے درجہ اولیٰ کے طالبِ علم نے تقریباً ایک گھنٹے میں خلاصۃالنحو 37 اسباق کی تعریفات ،امثلہ ،ا سباق کے تمام قواعداور ہر قاعدے میں مذکور امثلہ سنانے کی سعادت حاصل کی ۔
9)جامعۃ
المدینہ انو ا رِرضا راولپنڈی اسلام آباد
ریجن کے ایک طالبِ علم محمد ثوبان (جو کہ ابوبکر چشتی صاحب کے پوتے اور حسنات احمد
چشتی کے صاحب زادے ہیں)نے ایک ہی نشست میں خلاصۃالنحو 37 اسباق سنانے کی سعادت حاصل کی ۔
10)جامعۃ
المدینہ غلامان ِرسول اوکاڑہ کے ایک طالب ِعلم نے ایک دن میں قراٰن ِپاک
پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
11)جامعۃ
المدینہ سمندری کے درجہ اولی ٰ عصری کے 3
طلبۂ کرام نے نصاب الصرف کے 31 اسباق ایک ہی مجلس میں سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحقیقاتِ شرعیہ کا دو روزہ
مدنی مشورہ، مفتیانِ کرام کی شرکت
احکامِ شرعیہ کی تحقیق و تنقیح کے لیے دعوتِ اسلامی نے مسائلِ فقہ
و شریعت میں ماہر علماو مفتیانِ کرام پر
ایک مجلس تحقیقاتِ شرعیہ قائم کی ہے۔ا س مجلس کے ارکان دورِ حاضر کے پیدا کردہ مسائل میں غور و خوض کر
کے رائے قائم کرتے ہیں۔
نِت نئے مسائل پر استنباط کے لئے اس مجلس کے مشورے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مشورہ 2 اور
3 نومبر کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں ہوا جس میں مفتیانِ کرام نے جدید
مسائل پر باہمی گفتگو کا تبادلہ کیا ۔
مشورے میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابوصالح محمد قاسم قادری حفظہ اللہ ، مفتی فضیل
عطاری مدنی حفظہ
اللہ ، استاذ الحدیث مفتی ہاشم
خان عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی علی اصغر عطاری مدنی حفظہ اللہ ، استاذ
الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی حفظہ اللہ، استاذ
الحدیث مفتی سجاد عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی کفیل عطاری مدنی حفظہ اللہ ،
مفتی جمیل عطاری مدنی حفظہ اللہ،مفتی انس عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی سرفراز عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی ساجد عطاری
مدنی حفظہ
اللہ، مفتی عرفان عطاری مدنی حفظہ اللہ اور مفتی نوید عطاری مدنی حفظہ اللہ نے شرکت کی اور مسائلِ
شرعیہ پر گفتگو کا تبادلہ کیا۔
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےدینی کاموں کےسلسلے میں ذمہ داراسلامی
بھائیوں کےہمراہ کھارادر اور کلفٹن کابینہ کادورہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے تاجران کونیکی کی دعوت پیش
کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں اپناحصہ ملانے کی ترغیب دلائی
جس پرانہوں نےبھرپورانداز میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس کےعلاوہ اسلامی بھائیوں کےدرمیان دینی
حلقےکابھی سلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ
کیاگیا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج
کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یارمیں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈیرہ اللہ یارزون کے بستہ ذمہ داران نےشرکت کی۔
پچھلے دنوں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی )کے تحت رکن ریجن ملتان اسپیشل ایجوکیشن محمد آصف عطاری مدنی نے رکنِ ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان محمد عابد عطاری کےہمراہ DEO
اسپیشل ایجوکیشن ملتان میں قائم ایک اسپیشل پرسنز کےاسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ٹیچرزسے ملاقات کی ۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں رکن ریجن ملتان اسپیشل ایجوکیشن محمد آصف عطاری نے رکن ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان محمد عابد عطاری کےہمراہ ملتان اسپیشل ایجوکیشن کے ڈی ای او(DEO) آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی ای او سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز سمیت دیگر
شعبہ جات کاتعارف پیش کیا جس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کاسراہا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل ایجوکیشن سے منسلک افراد کا مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکزفیضان ِمدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں احمد اویس( اسپیشل ایجوکیشن پاکستان ذمہ
دار )کے ہمراہ سید محمد احسن (ایم اے اسپیشل ایجوکیشن)
نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکنِ ریجن لاہور محمد علی عطاری
سے ملاقات کی ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجدکےتحت یکم
نومبر2021ءبروزپیرعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
ہواجس میں نگران ریجن جنید عطاری، ریجن
ذمہ دار ائمہ مساجد سہیل عطاری ، ناظم اعلیٰ
شعبان عطاری مدنی اور اثاثہ جات ذمہ داران سمیت8اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نےذمہ داران کی تربیت کرتےہوئےامامِ مسجدکاتقرر
کرنےکےحوالےسے ذہن سازی کی۔
یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہن کا یوکے ریجن کی معاون مفتشات کے
ساتھ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2021ء
کو یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہن کا یوکے ریجن کی معاون مفتشات کے ساتھ
مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کا ہدف
سمیت تمام درجوں کی تفتیش مکمل کرنے کا
ہدف دیا۔
اسپین کے ڈویژن ترتوسا میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاحِ
اعمال اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام اسپین کے ڈویژن ترتوسا کے علاقوں (caspe، Taragona) میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا مقصداور ان پر عمل کرنے کے طریقے
پر بریف کرتے ہوئے ان کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی نیز عاملاتِ نیک
اعمال بننے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام30 اکتوبر 2021ء کوآسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نمازقضا کرنےکی سزا“کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں نماز قضا کرنےکی سزا کے بارے میں
بتایا نیز نمازوں کی پابندی کر نے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami