یکم ربیع الاول 1443ھ سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے سلسلے میں 12 دن مسلسل مدنی مذاکرے کا سلسلہ جاری تھاجس میں بانی دعوت اسلامی امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو شرعی و مذہبی طریقے سے میلاد منانے اور سیرت رسول کو اپنانے کی ترغیب دلارہے تھے۔

12 ربیع الاول کےبعد آج 23 اکتوبر 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام اسلامی بھائیوں سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

 


شعبہ رابطہ بالعلماء(دعوتِ اسلامی)کے تحت نگران شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے رکنِ ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی کےہمراہ ڈیرہ غازی خان میں قائم دارالعلوم حنفیہ رضویہ نزد ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کادورہ کیا۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مہتمم دارالعلوم یادگارِاسلاف مفتی محمد عرفان الحق نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور اُن کے والد ِگرامی کے چند قلمی نسخے و مخطوطات کی زیارت کی۔

واضح رہےکہ آپ کے والدِ گرامی یاد گارِ اسلاف مولانا مفتی محمد ابراہیم رحمۃاللہ علیہ جو کہ مفتی احمد یارخان نعیمی رحمۃاللہ علیہ اور حضرت قبلہ پیر سیّد مہر علی شاہ صاحب رحمۃاللہ علیہ کی زیارت سے شرف یاب ہوئے تھے جن کا حال ہی میں انتقال ہوا۔اللہ پاک حضرت کے درجات مزید بلند فرمائے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت گزشتہ دنوں  ذمہ داراسلامی بھائیوں کی جامعہ فخریہ اسلامیہ ڈیرہ غازی خان میں حاضری ہوئی۔اس موقع پر نگران شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی اور رکنِ ریجن سیّد عمار سلیم عطاری مدنی نےمہتمم یادگارِاسلاف،1984ء میں درسِ نظامی کی سندِ فراغت حاصل کرنے والے مولانا خلیل احمد سلیمانی صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتےہوئےاصلاحِ اعمال کورس کا ذہن دیا جس پر حضرت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کےذمہ دارمولانا افضل عطاری مدنی نے رکنِ ملتان ریجن کےہمراہ پچھلے دنوں ڈیرہ غازی خان میں عاشقانِ رسول کی دینی درسگاہ جامعہ فیضُ الاسلام میں حاضری دی۔

اس دوران ذمہ داران نے مہتمم و بانی پیر محمد اکرم شاہ جمالی رحمۃاللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے مولانا پیر فیض محمد شاہ جمالی سے ملاقات کی۔نگران ِشعبہ رابطہ بالعلماء نے انہیں ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم جامعۃالمدینہ و دارالافتاء اہلسنت کے وزٹ کرنےکی دعوت پیش کی جس پرانہوں اظہارمسرت کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہا اور دعاؤں سےنوازا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میانوالی میں میلاد النبی ﷺ کے مو قع پر سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ  دعوت اسلامی و رکن زون اسپیشل پرسنز میانوالی قاری جاوید عطاری نےسنتوں بھرابیان کیا۔

اس سنتوں بھرےاجتماع کی اشاروں کی زبان میں نگرانِ کابینہ قائد آباد میانوالی غضنفر عطاری نے ترجمانی کی ۔رکن زون میانوالی محمد ابوبکر عطاری اوردیگر ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےوکلاءکےتحت21اکتوبر2021ءبروزجمعرات ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں اجتماعِ میلاد کااہتمام کیاگیاجس میں صدر ایڈوکیٹ علی اکبر ڈہر، جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل ابڑو، ایڈوکیٹ غوث بخش لاشاری، ایڈوکیٹ محمد شریف لاشاری اور ایڈوکیٹ رفیق احمد ابڑو نیویارک سمیت دیگر وکلاحضرات نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ عبدالواحد عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ کیا۔وکلا نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اظہارمسرت کیا۔(رپورٹ: عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 21اکتوبر2021ءبروزجمعرات فیصل آباد ریجن کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے اراکینِ زون کا فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ابو ماجدحاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کی اخلاقی اور تنظیمی اعتبارسےتربیت کی۔رکنِ شوریٰ نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کےاہداف طے کئے۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون کےحوالےسے ذہن سازی کی ۔ مزیدشعبےکےدینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔بعدازاں ذمہ داران کی کارکردگی پر تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت 21 اکتوبر2021ء بروز جمعرات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر کورٹ میں واقع ڈسٹرکٹ ملیر بار ایسوسی ایشن میں اجتماعِ میلاد کا اہتمام ہواجس میں ممبر سندھ بار کونسل، ڈسٹرکٹ اٹارنی ملیر، ملیر بار ایسوسی ایشن کے کئی سابق صدر، موجودہ جنرل سیکریٹری اور ممبرانِ منیجنگ کمیٹی سمیت وکلاو اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی اور دعا بھی کروائی۔ بعدازاں وکلانے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔ (رپورٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائےوکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت 20اکتوبر2021ءبروزبدھ رکنِ زون مکرم عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اطراف حافظ آباد کابینہ کی دو ڈویژن کےچھ علاقوں کادورہ کیاجس میں انہوں نےعلاقہ وائز مدنی مشورےکئے۔

رکنِ زون نےان مدنی مشوروں میں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کےحوالے سےکلام کیااورسابقہ مدارس کی رپورٹ کاجائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کےلئےنئےاہداف دیئے۔اس کےعلاوہ چھ مساجدکےائمہ کرام سےملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔

آٹھ گھنٹے اوردوگھنٹے کےلئےعلاقہ وائز ناظمین تلاش کرنے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ (رپورٹ: اعظم عطاری کابینہ ذمہ دار شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ حافظ آباد زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملک پاکستان کے بعد اب یوکے میں بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت اجتماع ہونے جارہا ہے۔ یہ اجتماع 30 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم بریڈ فورڈ میں منعقد ہوگا جس میں دوپہر 2 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع بعد درسِ نظامی (عالم کورس)مکمل کرنے والے Qualified Scholarsکی دستار بندی کی جائیگی۔

یوکے کے تمام عاشقان رسول سے اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ سال 2021ء میں یوکےمیں 32 طلبہ کرام نے عالم کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔


نبیٔ کریم ﷺکی ولادت  کی خوشی میں پچھلےدنوں دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی میں سالانہ محفلِ میلاد منعقد کی گئی۔محفلِ میلاد کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا جبکہ نعت ِ رسول ِ مقبولﷺپڑھ کر نبی ِکریم ﷺکی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت بھی پیش کیاگیا۔

اس موقع پر دار الافتاء اہلسنت کے مولانا کفیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔مولاناکفیل عطاری مدنی صاحب نے نبیِ کریم ﷺکے فضائل پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺسبب ِ وجودِ کائنات ہیں ،اگر آپﷺ کی ذاتِ مبارکہ نہ ہوتی تو کچھ بھی نہ ہوتا۔

مزیدشرکاکی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ درود شریف آپ ﷺسے تعلق مضبوط کرنے  کا بہترین ذریعہ ہے،ہمیں میلاد منانے کے ساتھ ہی نبیِ کریم ﷺکی سیرتِ مبارکہ  بھی اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اجتماعِ میلاد کا اختتام  صلوٰۃ و سلام اور دعائے خیر پر ہوا۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)