دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت لاہور ریجن میں پچھلے دنوں جشنِ عیدِ میلادُ النبیﷺ کے سلسلے میں محفلِ میلاد کا انعقاد کی گیاجس میں طلبۂ کرام اورسرپرستوں سمیت دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفلِ میلاد میں دارالمدینہ لاہور کے مختلف کیمپسز کے طلبہ ٔ کرام نے قراءت،نعت خوانی،سنتوں بھرےبیانات، کوئیزاور ذہنی آزمائش میں حصہ لیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے تربیتِ اولاد کے حوالے سے سرپرستوں کی رہنمائی کی ۔

بعدِازاں مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔ محفلِ میلاد کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور دعا پر کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائیٹرسوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)