کینڈا
کے شہر تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینڈا کے شہر تھورن کلف ( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ” صورتِ مصطفیٰ“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے
روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
کینیڈا
کے شہرکیلگری میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہرکیلگری( Calgary)میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”میلادِ مصطفیٰ“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺکی سنتوں پر عمل
کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
کینیڈا
کے مختلف شہروں میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے مختلف
شہروں( Brampton , Thorncliffe ,Montreal) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش
180 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی”شانِ مصطفیﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو سیرت رسول رسولﷺ پر عمل
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کی شہر(
Surrey,
Regina )میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”آقاﷺ کی امت سے
محبت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتے
داروں سے حسن سلوک کرنے، آقاﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر
کرنے کی ترغیب دلائی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا عربی اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن کا عربی اسپوکن ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کی ریجن نگران اسلامی
بہن نے بھی شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے بارے میں جائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز ساؤتھ افریقہ میں عربیوں میں اجتماع شروع کیا جائے اور ضرورتاً
عربی لینگویج بھی سکھائی جائے اس حوالے سے
مشاورت کی گئی۔
Under the
supervision of Dawat-e-Islami, the Religious Halqah was conducted through
internet in the Sydney kabina of Australia Region on 21 October 2021.
Approximately, *30* Islamic sisters had the privilege of attending this
spiritual Halaqah. Sydney kabina nigran islamic sister, kabina zimadar Islamic
sisters, division zimadar islamic sisters and new islamic sisters were among
from those attendees
(islamic sisters).
The Islamic
sisters were performed their responsibilities to the fullest in each assigned
shoba. Moreover, Islamic sisters had the privileged to listen about the Madani
pearls of the preacher and were taught about the rules of the traveler's prayer
in the Farz uloom Shoba.
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا اپنی آفس
کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن کا اپنی آفس کی ذمہ دار اسلامی
بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں اوور سیز میں ہونے والے دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا
گیا اور پچھلے مشورے میں بین الاقوامی
امور کے معاون نگران رکن شوریٰ نے جو اہداف دیئے تھے اس کا جائزہ لیا گیا تاکہ اب ہونے والے مدنی مشورے میں اس کا رپلائی دیا جا سکے ۔
دعوت
اسلامى کے زير اہتمام آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ دینی حلقے کا
انعقاد کیا گیاجس میں كم وبيش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مسافر کی نماز کے احکام کے متعلق نکات فراہم
کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔
عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی چاشنی سے بھر پور ایمان افروز رسالہ
عشقِ رسُول
پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ
اسلامی
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
54صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015ءسے
لیکر3مختلف ایڈیشنز میں83 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام
پچھلےدنوں ڈیل موٹر سائیکل کمپنی اوتھل میں محفلِ میلادکاانعقادکیاگیا جس میں ڈائریکٹر
ظہیر احمد ، انجینئر عبدالشکور، محمد حنیف ،محمد سلیم چنا ولی اور محمد چنا ولی
سمیت دیگر کمپنی ورکرزنے شرکت کی۔
اس موقع پر قاری صدام عطاری نے تلاوتِ کلام ِپاک
سےاس کاآغازکیا جبکہ بشیر احمد عطاری نے بارگاہ رسالت میں عقیدت بھراکلام پیش کیا اورمولانا سکندر عطاری مدنی نےسنتوں بھرا بیان کرتےہوئےوہاں
موجوداسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔بعدازاں مولانا شاہد رضا عطاری مدنی نے
دعا کروائی۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری
میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت ٹیکنوسٹی پلازہ میں عاشقانِ رسول کےلئےفیضانِ نمازکورس
کااہتمام کیاگیاجس کےآخری روز شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ریجن ذمہ دار حمزہ علی
عطاری نے تاجران اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی حلقہ لگایا۔
اس کےعلاوہ ریجن ذمہ دار نےتاجران سےملاقات کی
اورانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع،مدنی مذاکرےمیں
شرکت اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت لاہور ریجن میں پچھلے دنوں جشنِ عیدِ میلادُ
النبیﷺ کے سلسلے میں محفلِ میلاد کا انعقاد
کی گیاجس میں طلبۂ کرام اورسرپرستوں سمیت
دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محفلِ میلاد
میں دارالمدینہ لاہور کے مختلف کیمپسز کے طلبہ ٔ کرام نے قراءت،نعت خوانی،سنتوں
بھرےبیانات، کوئیزاور ذہنی آزمائش میں حصہ لیا۔
اس موقع پر
مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے تربیتِ
اولاد کے حوالے سے سرپرستوں کی رہنمائی کی ۔
بعدِازاں مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے
طلبۂ کرام میں تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔ محفلِ میلاد کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور دعا پر کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائیٹرسوشل
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami