دعوتِ
اسلامی کےشعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو ڈرگ
کالونی کابینہ کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ داراسلامی بہن نے ٹیلی تھون جمع کرنےکے نکات پر تربیت کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو
ذاتی 1 یونٹ جمع کروانے کی نیتیں کروائیں ۔مزیدہر ماہ ڈونیشن جمع کروانے کے متعلق اہداف دیئے اور رسالہ
’’چندے کرنےکی شرعی و تنظیمی احتیاطیں‘‘
کے ٹیسٹ پیپر کی دوہرائی کروائی ۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت 24اکتوبر2021ء کومیرپور خاص زون ڈویژن عمرکوٹ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے
دینی کام کرنے کے نکات کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی بالخصوص ای-رسید کےحوالے سےتربیت کی اورانہیں ای- رسید یوزر بڑھانے کا ذہن دیا۔اس
کےعلاوہ 5 اسلامی بہنوں کے ای-رسید اکاؤنٹ
اوپن کروائے اور دو ڈویژنز پر فنانس ذمہ دار کا تقرر کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 25اکتوبر 2021ء کو سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن 7 اے میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 40 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ’’سُستی کے نقصانات‘‘ کے بارے میں سنتوں
بھرابیان کیااوراسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا فولواپ لیا ۔مزید اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع
کرنےسے متعلق ذہن دیا اورٹیلی تھون کے لئے
کس طرح کوشش کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کئے ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اکتوبر2021ء بروز جمعرات سُرجانی ٹاؤن کابینہ کراچی میں
4 مقامات پر ماہانہ ڈویژن سطح پر دینی حلقوں
کا سلسلہ منعقد کیا گیا جن میں کم و بیش
140 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان دینی حلقوں میں ترغیبی بیانات کئے گئے اور دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول میں رائج اصطلاحات سکھائی گئی نیز
فرض علوم فقہ میں وقف کے مسائل بھی بتائے گئے۔ اس کے علاوہ پچھلے
ماہ ہونےوالا سیشن ’’عطار کی باتیں ‘‘
میں جو سکھایا تھا اس کی دہرائی ہوئی اور
رسالہ نیک اعمال میں موجود نیک اعمال سوال کی مذمت پرسنتوں بھرے بیانات ہوئیں۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء بروز پیر بن قاسم کابینہ کراچی کےعلاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مدرسہ فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں بن قاسم کی زون نگران، مکتبۃ
المدینہ زون، شارٹ کورسز زون، مدنی دورہ زون، کابینہ نگران، ڈویژن نگران و
مشاورتیں اور علاقہ ذمہ دار سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا ذہن دیتےہوئے اسلامی بہنوں کوماہانہ مدنی مشورے میں پابندی سے شرکت کرنے اور علاقوں اور ڈویژنز
میں دینی کام مضبوط کرنے پر مدنی پھول بتائے۔ اس کےبعد تقرریاں مکمل کرنے پر بھی ذہن سازی کی اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے شخصیات
اجتماع نیز ٹیلی تھون مہم میں بھر پور حصہ لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے تحت 26 اکتوبر2021ء
بروز منگل 2021ء کو لانڈھی کابينہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں
ڈویژن نگران و مشاورت، علاقہ نگران و مشاورت اور ذیلی نگران ومشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابينہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے نكات سمجھائے اور اس حوالے سے اہدف دیئے۔مزید کار کردگی کے حوالے سے بھی کلام ہوااور کار کردگی شیڈول سمجھایا ،ساتھ ہی دینی
کاموں کو کرنے کے بارے میں مدنی پھول سمجھائے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 27 اکتوبر 2021ء کو مدینہ مسجد کشمور میں بستہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کشمور زون کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ
روحانی علاج کے انور رضا عطاری نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد
فرمائے اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں علاقہ نگران اور ڈویژن نگرانوں کا
مدنی مشورہ ہوا۔ (رپورٹ: سمیر
علی عطاری، دفتر ذمہ دار)
چنیسر
گوٹھ اور لیاری
کابینہ کی ڈویژن جمعہ بلوچ میں محافل
میلادکا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں )کے
تحت 23 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ محمودآباد ڈویژن چنیسر گوٹھ میں وزیر اطلاعات سندھ
کے گھر اسلامی بہنوں کی محفل میلاد ہوئی جس میں تقریبا 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
اس
موقع پر کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
کےحوالےسے بریفنگ دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا جس پر گھر کی خواتین نے اپنے گھر میں ہفتہ وار سنتوں
بھرااجتماع کروانے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ شروع کروانے کی نیتیں پیش کرتے
ہوئےدعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔
٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت لیاری کابینہ
ڈویژن جمعہ بلوچ میں22 اکتوبر 2021ء بروز
جمعہ ٹیوٹر اسلامی بہن کے گھر محفل نعت ہوئی جس میں تقریباً 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے’’
محبت رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔مزیداسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنےاور درودشریف کی کثرت کرنےکا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا بھی ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 25 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
لاڑکانہ میں بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاڑکانہ زون کے بستہ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
مولاناانوررضاعطاری نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور
دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری، دفتر ذمہ دار)
شعبہ
ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک (دعوت اسلامی) کےزیر اہتمام
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی مسجد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس
میں ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری فیکلٹی کے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن
ریجن ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے آن
لائن کورسز کا تعارف پیش کیا اور قرآن پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
ڈاکٹرجمشید اختر عطاری، کابینہ علی پور زون مظفر گڑھ رکن ریجن ملتان)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 23اکتوبر 2021ء بروز اتوار رنچھوڑ لائن کابینہ ڈویژن گارڈن اور کوئٹہ وحدت کالونی ڈویژن کے علاقے گلشن ٹاؤن میں کفن دفن اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں 18 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔
کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے غسل میت
دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
تحصیل بارایسوسی ایشن منچن آباد ضلع بہاولنگر میں
اجتماعِ میلادکاانعقاد
تحصیل بارایسوسی ایشن منچن آباد ضلع بہاولنگر میں
شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوت اسلامی کے زیرِ انتظام28اکتوبر2021ءبروزجمعرات
اجتماعِ میلادمنعقدکی گئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک،ایڈیشنل سیشن جج
غلام نبی ڈہر، سول جج محمد ضیغم، سول جج محمد مختار اکبراور ASP
منچن آباد عبدالحنان نےشرکت کی،
مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان
کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی جس پر وکلا نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔
کراچی
ساؤتھ زون میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت محافلِ نعت کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت22 اکتوبر 2021ء کو لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ بیوٹی پارلر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس
میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
اسلامی بہن نے ’’سیرت مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور
ٹیلی تھون جمع کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع
کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 23 اکتوبر2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1لیاری کابینہ ڈویژن حنفیہ میں
اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 40 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے
موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنےکاذہن د
یا۔ مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے بھی نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔
ٹیلی تھون کے حوالے سے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ریجن، زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے 07 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے
گفتگو کی اور اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاء دعوتِ اسلامی
کےزیرِ اہتمام تحصیل بار ایسوسی ایشن چشتیاں میں محفلِ
میلادکاانعقادکیاگیاجس میں ظفر اقبال تارڑ (ایڈیشنل سیشن
جج)، میاں محمد حسن سندھو (سول جج)، حافظ محمد فاروق
(سول جج)،
حافظ محمد عبید (سول جج)، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل،صدر،نائب صدراورجنرل سیکرٹری
سمیت دیگر عہدے داران نےشرکت کی۔
محفلِ میلادکاآغاز نگرانِ زون محمد ناصر عطاری نےتلاوتِ
قراٰنِ پاک و نعتِ مقبولﷺسےکیاجبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےدعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون اور ملیر کابینہ ڈویژن
کھوکھراپار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کو
اپڈیٹ نکات سے آگاہ کیا۔مزید ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیتےہوئےتقسیمِ رسائل کرنےکا ذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروائی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء
کو سرگودھا زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا بستہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے پر نکات بتائےاور اس کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دینی حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کااسٹال لگانےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
Dawateislami