دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ساؤتھ افریقہ میں 5دن پر مشتمل ”شمائلِ مصطفیٰ کورس“ کا انعقاد کیا گیا
جس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل ،
خصائص وغیرہ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔
اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں اصلاحِ
اعمال اجتماع کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 22 اکتوبر بروز جمعہ اورنگی ٹاؤن کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں اصلاحِ اعمال
اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
درود
خوانی سے آغاز ہوا اور تصور مدینہ کیا گیا
۔اس کےبعد زون ذمہ دار اسلامی
بہن نے ’’وقت کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کاتعارف
پیش کرتےہوئے نیک اعمال کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ کرکے ہر عیسوی ماہ کی پہلی تاریخ کو نیک اعمال کار ڈ ذیلی اصلاح
اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔
٭دوسری
طرف شعبہ اصلاع اعمال کے تحت 21 اکتوبر2021
ء کو میر پور خاص زون کابینہ جھڈو ڈویژن
سامارو میں ماہِ ربیع الاول کے موقع پر علاقہ سطح پر 2 اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کئےگئے جن کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور
نعت رسول پاک ﷺ سے ہوا۔ ان اجتماعات میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اوراسلامی بہنوں نے درود پاک کا ورد بھی کیا نیز اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
مہاجر
کیمپ کے علاقہ جونا گڑھ میں قائم ربیہ
اسکول میں دینی حلقہ کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم )اسلامی
بہنیں ) کےزیرِ اہتمام 22
اکتوبر2021ء بروز جمعۃ المبارک بلدیہ ٹاؤن
کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقہ جونا
گڑھ میں قائم ربیہ اسکول میں دینی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں لیڈی پرنسپل طالبات و ٹیچرز نے شرکت
کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار و ڈویژن مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے تربیتی بیانات کئےاوردعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتےہوئے دینی حلقہ
میں شریک اسلامی بہنوں کو اسکول میں نیکی کی دعوت عام
کرنے کے لئے درس جاری رکھنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 21 اکتوبر 2021 ء بروز
جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں 2 مقامات پر ماہانہ ڈویژن
دینی حلقوں کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش 89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
رابطہ زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ علم دین سیکھنے اور سکھانے کى ضرورت و اہمیت ‘‘
کے موضوع پر بیان کیانیز دینی حلقے میں فرض علوم میں وقف کے مسائل اور اس کی احتیاطوں کے متعلق آگاہی دی گئی۔مزید رسالہ نیک
اعمال کے تحت سوال کی مذمت کے بارے ميں ترغیبی بیان کرتے ہوئے اسلامى بہنوں کو
بےجا سوال نہ کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیاجس پر اسلامى بہنوں نے ایک
ایک یونٹ جمع کروانے کى اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ منعقد کیا
گیا جس میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ اسلامی
بہنوں کے زیر اہتمام 19 کتوبر2021ء کو اورنگی
ٹاؤن کابینہ ڈویژن قذافی چوک میں اجتماع میلاد کاانعقاد ہوا جس میں مدرسات و طالبات سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
مدرسہ
اسلامی بہن نے’’ سیرتِ مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور
اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر ایک مدرسہ اسلامی بہن نے ہاتھوں
ہاتھ ایک یونٹ سے کچھ زائد رقم جمع کروائی
اور دیگر طالبات نے بھی ایک ایک یونٹ جمع
کروانے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 21 اکتوبر 2021ء بروز
جمعرات کو لیاری کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں اسلامی بہن کے گھر والدہ کے سوئم کے سلسلے میں محفل نعت کا
انعقاد ہواجس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے ’’والدین کے حقوق‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن
دیا جبکہ کابینہ مشاورت شعبہ مالیات کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی ۔
کوئٹہ
زون جامعۃ المدینہ گرلز فیضان بی بی ہاجرہ
میں اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2021ء کو کوئٹہ زون جامعۃ المدینہ گرلز فیضان بی بی ہاجرہ میں اجتماع میلاد کا
انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 85 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول
ﷺ سے ہو ا۔اس کےبعد جامعۃ المدینہ کی طالبات کے درمیان ذہنی آزمائش اور بیان کے
مقابلے کا سلسلہ ہوا نیز مدنی اشعار کی تکرار کا سلسلہ بھی رہا۔ آخر میں جامعۃ المدینہ کی ناظمہ نے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالےسے ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان میلاد
اجتماع
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے ایک اہم تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے بخاری آڈیٹوریم میں عظیم الشان میلاد اجتماع
منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر سمیت فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کی بڑی
تعداد نے شرکت کی۔
اجتماعِ میلاد میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا
کو نمازوں کا اہتمام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے
کی ترغیب دلائی۔
گلشن
کابینہ ساؤتھ زون1 دارالمدینہ الہلال کیمپس میں محفل نعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں )کے تحت 16 اکتوبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون1 گلشن کابینہ دارالمدینہ الہلال کیمپس میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا
گیاجس میں پرنسپل 28 ٹیچرز سمیت تقریباً 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آخری
نبی صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کے اوصاف‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور ٹیچرز کو شعبہ تعلیم کے
سیشن میں شرکت کرنے اور دینی کاموں کو کرنےکاذہن دیا ۔آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت لیاری کابینہ ڈویژن موسیٰ لین میں 18 اکتوبر 2021ء کو علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ڈاکٹرزاسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں اپنے گھر میں محفل میلاد رکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
ماہانہ شخصیات اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔ مزید لیڈی ڈاکٹرز نےدعوت اسلامی کے بارے میں اچھے تأثرات دیئے۔
آخر
میں اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ
کےمطبوعہ رسالہ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ
بھی تحفتاً پیش کئے نیز لیڈی ڈاکٹر زکو شعبہ
روحانی علاج کا تعارف پیش کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات نیو کراچی کابینہ ڈویژن سندھی
ہوٹل میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کم وبیش80 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقے میں ’’صدقے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور ٹیلی
تھون جمع کرنےسے متعلق نکات بتائے مزید اس بیان میں بتایا گیا کہ صدقہ بری
موت سے بچاتا ہے۔
دینی
حلقے میں فقہ میں فرض علوم کاسیشن بھی ہوا جس میں وقف کے
متعلق اہم مسائل سکھائےگئے۔اس کےبعد رسالہ نیک اعمال کے متعلق بھی ترغیبی بیان کیا
گیا جس میں سوال کی مذمت پر بیان ہوا
اور اسلامی بہنوں کو سوال سے بچنے کا ذہن دیا گیا۔ اختتام پر دعائے
مغفرت بھی کی گئی جس میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری اُمت کے لئے بھی
دعائیں مانگی گئیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 21 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن سعید آباد کراچی
میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 47 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’علم دین کی فضیلت و اہمیت ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے بتایا کہ علم کا حصول جہالت و گمراہی سے بچاتا ہے۔ مزید دینی حلقے میں فقہ میں فرض علوم کاسلسلہ ہوا جس میں نماز
کے فرائض کے متعلق سکھایا گیانیز اصلاحِ اعمال کے متعلق بھی ترغیبی بیان کیا گیا
جس میں درودِ پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ کم سے کم 313 بار
درود شریف پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔
اختتام
پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نےدعا کروائی
جس میں آقا صلی
اللہ علیہ وسلم
کی دکھیاری اُمت کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔ آخر میں زون مشاورت ڈونیشن بکس ذمہ
دار اِسلامی بہن نے جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو 25 گھروں میں گھریلو صدقہ بکسز رکھوانے کے اہداف پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021ء کو کراچی
ایسٹ زون 1ڈرگ کالونی کابینہ میں اجتماع میلاد
کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسات،طالبات اور ان کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ ساتھ ہی ٹیلی تھون کے لئے ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو اہدا ف دیئے نیز
طالبات کی بہترین کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔