فیضان مدینہ فیصل آبادمیں میڈیکل سے وابستہ افراد کے
درمیان اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آبادمیں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ میڈیکل سے
وابستہ افراد نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی 24 اکتوبر 2021ء کو لاڑکانہ زون میں تشریف
آوری ہوئی جہاں انہوں نے مدنی حلقے میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اس
مدنی حلقے میں لاڑکانہ زون کے ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول بھی
شریک تھے۔آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے
ایک بزرگ اسلامی بھائی کے سرپر عمامہ سجایا اور عاشقان رسول سے ملاقات کی۔
گورنرسندھ
عمران اسماعیل کی جانب سے گورنر ہاؤس کراچی میں سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد
میں علمائے اہلسنت، چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حاجی مولانا محمد بشیر فاروقی صاحب، دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے
حاجی یوسف سلیم عطاری اور اعلیٰ سطح کے حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔
سیرت
النبی کانفرنس میں ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
جبکہ نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔
کانفرنس کے اختتام پر گورنر سندھ نے علمائے کرام
سے ملاقات کی اور شکریہ ادا کیا۔
صوبائی
حکومت سندھ کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو C.Mہاؤس
میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان
مفتی منیب الرحمن صاحب اور مفتی ابراہیم سوہو صاحب نے حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں گفتگو کی۔
پروگرام
میں شرکت کرنے والوں میں بحرین، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عمان، اور قطر کے سفارتکار،
صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، I.Gپولیس،
مشیران، معاون خصوصی، تاجر، مذہبی اسکالرز، چیئرمین سیلانی ویلفیئر حاجی مولانا
بشیر فاروقی صاحب، حاجی حنیف طیب جبکہ دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے حاجی یوسف
سلیم عطاری اور حاجی یعقوب عطاری سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ محفل نعت میں نعت خواں صدیق اسماعیل،
عمران شیخ عطاری، غلام شبیر یوسفی، حسن بن خورشید، محمد کامران قادری اور ریحان
قادری نے بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
آخر میں
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پروگرام میں شرکت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ
ادا کیا۔
حضرت
علامہ مفتی احمدمیاں برکاتی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ اور صاحبزادہ مفتی جواد رضا برکاتی الشامی صاحب کی
مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد تشریف آوری ہوئی جہاں آپ کو دار الافتاء اہلسنت،
مکتبۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔
مفتی احمد میاں برکاتی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا گیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔
سید حسن سائد بادنجکی الحسینی حفظہ اللہ کی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
آمد
ملک
شام سے تشریف لائے ہوئے سلسلہ قادریہ کے عظیم پیشوا سید حسن سائد بادنجکی الحسینی حفظہ اللہ نے
دیگر علمائے کرام کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے بعد جوہرٹاؤن
لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کا بھی
دورہ کیا۔
ذمہ
داران دعوت اسلامی کے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف
ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کرواتے ہوئے دینی خدمات کے حوالے سے بتایا۔ بعد ازاں شامی علمائے
کرام سے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ملاقات کی جبکہ شامی علمائے کرام نے
جامعۃ المدینہ طلبہ، اساتذۃٔ کرام اور ناظمین سے گفتگو بھی کی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گوجرانوالہ واپڈا کالونی پارک میں اجتماع میں میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
پنجاب اسمبلی کے میڈیا کوآردینیٹر محمد اقبال چوہدری کی
رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد
شعبہ
رابطہ برائے تاجران کے تحت لاہور میں پنجاب اسمبلی کے
میڈیا کوآردینیٹر محمد اقبال چوہدری کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سمیت ذمہ دارن دعوت اسلامی نے
شرکت کی۔
شعبہ
نگران محمد ندیم عطاری نے ”جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان مبارکہ“ کے مو ضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ آخر میں
صلوۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس لائن سیالکوٹ میں اجتماع میلاد کا انعقاد،
مختلف افسران کی شرکت
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس لائن سیالکوٹ میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں S.Pانویسٹی گیشن محمد اکمل، D.S.P
ہیڈ کوارٹر، D.S.P
سٹی، D.S.P
لیگل اور کثیر افسران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمایا اور شرکا کو محفل میلاد میں بیٹھنے کے آداب اور مقصد کے بارے میں بتایا۔
دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے
اسکرپٹ رائٹرز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی چینل حاجی محمد اسد عطاری
مدنی، اردو، انگلش، عربی، بنگلہ اور کڈز مدنی چینل مفتشین سمیت اسکرپٹ رائٹرز نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اسکرپٹ
لکھنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوت
اسلامی) کے تحت پچھلے دنوں عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کےلئےدینی حلقے کااہتمام کیاگیا۔
اس موقع پر شعبہ ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں اسپیشل
پرسنز( گونگے، بہرے اور نابینا افراد)نےمدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
پچھلے دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پرملک
بھرمیں دعوتِ اسلامی کے تحت جلوسِ میلاد نکالے گئےجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ شرکت کی۔
اسی سلسلے میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ
اسلامی کےتحت بھی شہر شہر، گلی گلی جلوسِ میلاد
کاانعقاد کیاگیا جس میں اسلام آباد ریجن میں قائم مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ڈھوک
جمعہ جہلم سے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری
مدنی ، رکنِ شوریٰ حاجی محمدبغداد عطاری، اسلام آباد ریجن ہی کے ایک علاقے سے
رکنِ شعبہ مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی،اسی طرح مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ کی صدائیں لگاتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے رکنِ
شوریٰ حاجی محمدجنید عطاری مدنی اور باب المدینہ کراچی سے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری قافلہ نے رکنِ شعبہ سیّد ساجد عطاری مدنی ، شعبہ جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام
، اساتذۂ کرام، ناظمین ِکرام، ناظمِ اعلیٰ و رکن ِ شعبہ سمیت دیگراہم ذمہ داران
نےکثیر تعدادمیں سماجی وسیاسی شخصیات کےہمراہ جلوس ِپاک میں شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)