دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2021ء کو ممتاز آباد ملتان میں عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”عشق رسول ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو سیرت رسول ﷺ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔