دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2021ء کو رنگیل پور ملتان میں ولادت مصطفٰے ﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”سیرت النبی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔