دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام 23 اکتوبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ریجن گوادر زون حب چوکی کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا اس اجتماع میں تقریباً 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ وقت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے وقت کی قدر کرنے اور نیک اعمال
کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ اس
اجتماع کی ایک خصوصیت درود خوانی تھی اوراس اجتماع میں تصور مدینہ بھی کروایا گیا جس کی وجہ سے عوام اسلامی بہنوں میں یہ اجتماع پسند کیا گیا
سب نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
٭
دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
24 اکتوبر 2021ء کو ساہیوال زون ، اطراف ساہیوال کابینہ میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاح اعمال اور ڈونیشن
بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی
فارم سمجھائے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلاتےہوئےانہیں رسالہ
نیک اعمال سے اپنےاعمال کا جائزہ کرنے نیز گھریلو صدقہ بکس کو بڑھانے کا ذہن دیا
گیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
کراچی
بن قاسم زون بن قاسم کابینہ ڈویژن عبداللہ گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز جمعرات بن قاسم کابینہ ڈویژن عبداللہ
گوٹھ کراچی میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں ڈونیشن باکس، اصلاح اعمال، علاقائی دورہ اور بستہ ذمہ دار سمیت 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’علم دین سیکھنے
کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر مدنی
پھول دیئے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم پر بھی کلام کیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی بن قاسم زون
قائد آباد کابینہ ڈویژن شفیع محمد گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں کابینہ
نگران، ڈویژن نگران، علاقہ ذمہ دار سمیت 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
٭دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں
ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں شارٹ
کورسز کی زون نگران، کابینہ نگران، شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ نگران اور شعبہ
ڈونیشن بکس کی کابینہ
نگران اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ شارٹ کورسز زون نگران اسلامی بہن نے’’
علم دین سیکھنے سکھانے کے فضائل‘‘ کےموضوع پربیان کیا نیز فرض علوم کا سلسلہ ہوا جس میں وقف کے مسائل بیان کئے گئے ۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم پر بھی کلام کیا اور ٹیلی ٹھون
میں حصہ لینے ، شارٹ کارسز کرنے کا ذہن دیا۔
مزید اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ گرلز میں
داخلے کروانے کے اہداف دیئے جس پر حاضرین
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں داخلے کروانے نیز ٹیلی تھون
مہم میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ء کو گلزار ہجری کابینہ ڈویژن
ابوالحسن کراچی میں دینی حلقہ کا انعقاد ہوا ، دینی حلقے میں فقہ میں وضو کا طریقہ بتایا
گیا جبکہ شجرہ شریف سے ایک شعر کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ایک ورد بھی یاد کروایا گیا۔
اس کے بعد زون نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان میں’’ علم دین کے
فضائل‘‘ اور
دینی حلقے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہرماہ پابندی سے دینی
حلقے میں شرکت کرنےاور دوسروں کو ترغیب دلا کر لیکر آنے کی نیتیں کروائیں۔
کراچی
ریجن ساؤتھ زون2 اور ڈرگ
کالونی کابینہ میں محافلِ میلاد کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں )کے زیر
اہتمام 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ کراچی ریجن ساؤتھ زون
2 میں ٹیچر کے گھر محفل میلاد کاانعقاد ہوا جس میں 8 ٹیچرز سمیت تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’حسن
مصطفیٰ صلى
الله عليه واله وسلم ‘‘ کے موضوع پر
بیان کیا او ر کثرت سے درود پاک پڑھنے کا
ذہن دیا نیزمحفل میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب بھی دلائی ۔
٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےزیر اہتمام
کراچی ایسٹ زون 1 ڈرگ کالونی کابینہ میں22اکتوبر 2021ء کو ٹیچر اجتماع منعقد ہوا جس میں علاقائی مشاورت و زون مشاورت سمیت کم و بیش 50 ٹیچرز، 3 لیڈی
پرنسپل ٹاؤن آفیسر اور طالبات نے شرکت کی۔
عالمی
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جانِ جہاں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔اس سیشن میں بیان کے بعد میٹ اپ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے شخصیات خواتین کودعوت اسلامی کا ساتھ دینے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا۔ اس کے بعد شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں
دیئے گئے۔
ساؤتھ
افریقہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار
اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں شعبہ اصلاحِ
اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہن کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ پابندی سے
دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اصلاحِ اعمال سے وابستہ کرنے اور شعبے کے
دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں 5دن پر مشتمل ”شمائلِ مصطفیٰ
کورس“ کا اختتام ہوا۔ اس کورس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت،
معجزات، شمائل ، خصائص وغیرہ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے” نماز کے احکام“ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی
سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام ساؤتھ
افریقہ کے شہر پیٹرمیزبرگ میں نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی نیز علاقائی دورہ
کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں مدنی مشورےکا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ربیع الاول
کے نکات کے حوالے سے کلام کیا نیز ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے
جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے
تربیت کی اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کروانے پر مدنی پھول دئیے نیز محفل نعت اور سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔