دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کندھ کوٹ ضلع کشمور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں علمائے کرام، تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید
رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے اجتماع
سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
دربار
عالیہ ویہر شریف تحصیل سیہون شریف میں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی کی حاضری ہوئی جہاں انہوں نے آغا فقیر محمد جان نقشبندی اشرفی صاحب کے
آستانے میں ان سے ملاقات کی اور دعا فرمائی۔
بعد
ازاں جانشین امیر اہلسنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے قبلہ حضرت
خواجہ فقیر محمدنقشبندی المعروف رہنمائے سالکین اور خواجہ مخدوم محمد اشرف نقشبندی
المعروف مصلی دہنی رحمۃ اللہ علیہما کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے فاتحہ
خوانی کا سلسلہ ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری یوکے کے دورے پر مختلف
مقامات پر بیانات فرمائیں گے
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے کا
دورہ کریں گے۔ دوران دورہ مختلف مقامات پر بیانات کرنا، ذمہ داران کا مدنی مشورہ
کرنا اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔اس کے
علاوہ 30 اکتوبر 2021ء کو یوکے میں ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں بھی شرکت
کریں گے۔
رکن
شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری جن مقامات پر بیانات کریں گے ان کی تفصیلات ملاحظہ
کریں:
٭Thursday 28th
October 2021 08:00PM
Faizan
e Madina, Richmond road, Stechford Birmingham, B33 8TN
٭Friday 29th
October 202112:45PM
Faizan
e Madina, Richmond road, Stechford Birmingham, B33 8TN
٭Saturday 30th
October 2021 02:00PM
Faizan e madina, Maudsley
Street Bradford, BD3 9LE
٭Sunday 31th
October 2021 07:00PM
Faizan e madina, Fishponds
Road Bristol, BS16 3AF
٭Tuesday 2nd
November 2021 08:00PM
Bensham Hall 377 Bensham Lane,
Thornton Heath, Surrey, CR7 7ER
٭ Thursday 4th November 2021
08:00PM
Faizan e Siddiq e Akbar Unit 2
Chamberlain Road Aylesbury Business Centre, Aylesbury HP19 8DY
٭ Friday 5th November 2021 01:00PM
Faizan e Madina, 27 Cheviot
Road, Langley, Slough SL3 8AL
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد
نمازِ مغرب /بعض مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔ ہر ہفتے کی طرح آج 28 اکتوبر 2021ء کی رات بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
منعقد کئے جائینگے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً 9 بجے ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس
میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بانیٔ دعوتِ ا سلامی حضرت علامہ مولانا
ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ خصوصی
بیان فرمائیں گے ۔
تمام عاشقانِ
رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں
ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ
جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ صحرائے مدینہ زون کی کابینہ تھانہ بولا خان
میں کابینہ سطح کا مدنی مشورہ منعقد
ہواجس میں زون نگران اور کابینہ نگران سمیت
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے’’
عشقِ رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اورسرکار علیہ السلام کی
سیرت کا ایک پہلو تبلیغِ دین کی اہمیت کےبارے میں بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کو علاقائی
دورےمیں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو صحرائے مدینہ زون کابینہ تھانہ بولا خان کے ایک
گھر میں محفل ِنعت کا انعقاد کیا گیاجس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’
آقا کریم ﷺ کا بچپن شریف‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرابیان کیا۔آخر میں دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے کاذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو صحرائے مدینہ زون کی نوری آباد کابینہ میں کابینہ سطح کا مدنی
مشورہ لیبر کالونی کے مقام پرمنعقد ہوا جس
میں کابینہ نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی
ریجن نگران اسلامی بہن نے نئے مقامات پرسنتوں
بھرےاجتماع کاانعقاد کرنےاور ان میں تعداد بڑھانے کے طریقے بتائے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بہتر بنانے کےلئےبھی اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر 2021ء
بروز جمعرات کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن KEPZ
میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی کابینہ
نگران، ڈویژن نگران و مشاورت او رعلاقائی ذمہ دار سمیت کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
دینی
حلقے کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ قراٰن پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔اس کےبعد اسلامی
بہنوں کو اجتماعی فکرِ مدینہ کروائی گئی جبکہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی کابینہ نگران
اسلامی بہن نے شیڈول کی پابندی کے ساتھ
ساتھ ماہانہ دینی حلقے میں پابندی کے ساتھ شركت کرنےکا ذہن دیا۔ مزید رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنےاعمال کا جائزہ کرنے پر
ذہن سازی کی۔ اس کےعلاوہ فقہ میں وقف کے
مسائل بیان کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے
اور دوسروں کواس کی ترغیب دلانے پر بھی کلام کیاگیا۔
کورنگی
کابینہ ڈویژن ساڑھے تین میں قائم اسکول میں
محفل میلاد کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ تعلیم (اسلامی
بہنیں )کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 کورنگی کابینہ ڈویژن ساڑھے تین میں قائم اسکول میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں2
ٹیچرز اور 15 طالبات سمیت دیگر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی
بہن نے ’’عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم‘‘
کےموضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔ بعد ازاں پرنسپل سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو اسکول
سلیبس میں کتاب بنام ’’اسلامی بہنوں کی نماز‘‘شامل کرنےکاذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کرتےہوئے ہر ماہ اسکول میں سیشن رکھنے
کی خواہش کا اظہارکیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر 2021ء کو لانڈھی کابینہ کراچی کی چھ ڈویژنز میں دینی حلقوں کاسلسلہ رہا جن میں کم و بیش 416 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
ریجن
تا علاقائی سطح کی اسلامی بہنوں نے’’علم
دین سیکھنے اورسکھانے کی ضرورت و اہمیت‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرےبیانات کئے جس میں دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو
ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت
کرنےکاذہن د یاگیا۔ مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے بھی نیتیں کروائیں گئیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کااظہارکیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام
23 اکتوبر 2021ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ میں سہ ماہی مدنی مشورےکاانعقا د ہوا جس
میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتےہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے ۔مزیدفی ذمہ دار اسلامی بہن ہر ماہ
ایک گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کاہدف دیا نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےکےحوالےسےذہن سازی کی ۔
قائد
آباد کابینہ مجید کالونی میں ایک ٹیچر
اسلامی بہن کے گھر محفِل میلاد کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں ) کی
جانب سے 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ قائد
آباد کابینہ مجید کالونی کراچی میں ایک ٹیچر اسلامی بہن کے گھر محفلِ میلاد منعقد ہوئی جس میں کم و بیش 30 اسلامی
بہنوں بشمول 5 ٹیچرز نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت ِاسلامی نے امیر اہل سنت مدظلہ العالی کے رسالہ’’
صبح بہاراں‘‘سےسنتوں بھرا بیان کیا۔ محفلِ میلاد کے بعد شعبہ تعلیم کی ذمہ
دار اسلامی بہن کا ٹیچرز اسلامی بہنوں کے ساتھ میٹ اپ بھی ہوا جس میں انہیں دعوتِ
اسلامی کا ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا گیااور روزانہ ایک گھنٹہ مدنی چینل
دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامى کے شعبہ محفلِ نعت کے زیرِ اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ کراچى ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ علاقہ رشیدہ آباد کے ایک گھر
میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں 50 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
محفلِ نعت میں ڈویژن مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈویژن مشاورت
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامى بہن نے’’ صدقات اور راہِ خدا میں خرچ کرنے ‘‘کے
موضوع پر بیانات کئے اور ٹیلی تھون میں بھرپور
حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر کئی
اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم بھی جمع کروائی نیز کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھى اچھى نیتیں پیش کیں۔
کرہ ارض پر بڑی تعداد میں بیکٹیریا رہتے ہیں جن کی بہت
سی اقسام اور شکلیں ہیں اور چھوٹے سائز جو ہماری آنکھ سے نظر نہیں آتےلیکن ان کا
اثر بڑا اور اہم ہے۔ بیکٹیریا کی عظیم دنیا کو ان کی افادیت کے مطابق دو اہم حصوں
میں تقسیم کیا گیا ہے: فائدہ مند بیکٹیریا اور نقصان دہ بیکٹیریا:فائدہ مند
بیکٹیریا اس سیارے پر زندگی کے تسلسل کے لئے ضروری اور ضروری ہیں۔
بڑی تعداد میں بیکٹیریا انسانی جلد اور اس کے کھوکھلے
اعضا میں رہتے ہیں۔ مثال کے طور پر معدے میں رہنے والے فائدہ مند بیکٹیریا نقصان
دہ بیکٹیریا کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو کہ گیس کا باعث بنتے ہیں
اور کھانے کے ہضم ہونے میں ان کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ایک ہی وقت میں بہت سے قسم
کے بیکٹیریا ہیں جو انسانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کی صحت کو متاثر کرتے
ہیں۔
بیکٹیریل گیسٹرائٹس کی بیماری:
پیٹ کے درد اور بیکٹیریل انفیکشن کے درمیان گہرا تعلق
ہےاس لئے کوئی بھی ڈاکٹر بیکٹیریل انفیکشن ڈالنے میں کوتاہی نہیں کرتا کیونکہ اگر
کوئی مریض پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اس کے پاس آتا ہے تو اس کے امکانات میں پہلی
تشخیص ہوتی ہے۔ بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے پیٹ کا درد دنیا بھر میں سب سے زیادہ
عام دردوں میں سے ایک ہے، جب معدہ ان بیکٹیریا سے متاثر ہوتا ہے تو اس کے اندر
موجود ٹشوز سوج جاتےاور کمزور ہو جاتے ہیں اور ان کا کام معدے کو تیزابیت والے
ہاضمہ رس سے بچانا ہے۔ گیسٹرائٹس اچانک آ سکتا ہےیا یہ وقت کے ساتھ بڑھ کر دائمی
بن سکتا ہے۔
متعدی بیکٹیریل انفیکشن کی منتقلی کے
طریقے:
نقصان دہ اور متعدی بیکٹیریا معدے میں کئی طریقوں سے
منتقل ہوتے ہیں۔ یہ آلودہ یا بغیر پکے ہوئے کھانے کے ذریعے یا آلودہ پانی پینے یا
دھونے سے کسی شخص کے معدے میں منتقل ہوسکتے ہیں کیونکہ پانی کے ذریعے ان بیکٹیریا
کی منتقلی بیکٹیریل گیسٹرو اینٹرائٹس پھیلانے کے سب سے عام طریقوں میں سے ایک ہے۔
یہ جانوروں کے ذریعے یا بعض ممالک کے سفر سے بھی پھیل سکتے
ہیں جہاں یہ بیکٹیریا مقامی ہیں۔
بیکٹیریل گیسٹرائٹس کی علامات:
متاثرہ شخص جب پیٹ میں جلن کے نتیجے میں بیکٹیریل
انفیکشن سے متاثر ہوتا ہے تو اس میں کئی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن کی شدت ہر شخص کی
قوتِ مدافعت، صحت، عمر، طاقت اور متاثرہ بیکٹیریا کی قسم کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ بیکٹیریل گیسٹرائٹس کی سب سے عام علامات میں سے کچھ اس طرح کی کیفیت
ہوگی۔
پیٹ میں دردخاص طور پر اوپری حصے کے وسط میں،قبض یا
اسہال بعض اوقات خون کے ساتھ ہوتا ہے ، متلی کے ساتھ الٹی بھی ہو سکتی ہے، بھوک نہ
لگنا اور بیمار محسوس ہونا۔
دائمی گیسٹرائٹس:
ان میں پیٹ پھولنے کا احساس، کھانے کے بعد گیس میں
اضافہ، سینے میں درداور غذائی نالی میں بار بار جلن کا محسوس ہونا شامل ہے جس کے
نتیجے میں معدے میں تیزابیت کی واپسی کے نتیجے میں کھانا آہستہ آہستہ خالی ہونے سے
ہاضمہ ہوتا ہےاور مریض کو تکلیف ہو سکتی ہے۔ درجۂ حرارت میں اضافے، سردی لگنے اور
خون کے ساتھ الٹی ہونے سے شخص کو چکر اور
تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔مریض میں پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جو الٹی
اور اسہال سے مائعات کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور مریض کو درج ذیل علامات کا
سامنا کرنا پڑتا ہے۔منہ اورجھلیوں کا خشک ہونا، پیشاب کی مقدار میں کمی،بار بار
پیاس کا احساس، پٹھوں میں درد ، وزن میں کمی اورمعدے میں خون بہنا جس کی وجہ سے
خون کے ساتھ الٹی بھی آتی ہے۔
بیکٹیریا گیسٹرائٹس کا سبب بنتے ہیں:
بشمول خون اور پاخانہ کے نمونے کا تجزیہ اسی طرح خون اور
پاخانہ کی ثقافتوں کا پتہ لگانے کے لئے بیکٹیریا کی قسم جو سوزش کا سبب بنتے ہیں
یا خون میں زہر کی موجودگی کا پتہ لگاتے ہیں۔ ان اینٹی بائیوٹکس کی ان اقسام کا
پتہ لگانے کے لئے (جن کے خلاف مریض مناسب علاج کرنے کے لئے مزاحم نہیں کرتا) ڈاکٹر
سانس کا ٹیسٹ کرتا ہےاور پیٹ کے ایکسرے کا
بھی کہہ سکتا ہے، بعض اوقات گیسٹروسکوپی
بھی کی جاتی ہے جہاں ڈاکٹر علامات کی بنیاد پر ضروری لیبارٹری ٹیسٹ کا انتخاب کرتا
ہے۔
قارئین کے لئے چند مفید مشورے :
()کھانا تیار کرنے اور اسے اچھی طرح پکانے میں صفائی کا
خاص خیال رکھیں۔
()پانی کی کمی یا مریض کی ناقص غذائیت سے پرہیز کریں کیونکہ
اس سے بیماری مزید بڑھ جاتی ہے۔
()کھانے سے پہلے ہمیشہ صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور
دوسرے لوگوں کے تولیوں کے بجائے سینیٹری ٹوائلٹ پیپر کا استعمال کریں تاکہ ہاتھ دھونے
کے بعد خشک ہوجائیں۔ ضروری لیبارٹری ٹیسٹ اور علاج کے لئےجلد از جلد ڈاکٹر سے رجوع
کریں۔
امید ہے کہ میڈیکل کی یہ معلومات آپ کے لئےمفید ثابت ہوں
گی ۔ضرور اس معلومات کو اپنی زندگی میں نافذ کیجئے لیکن ایک بات یاد رکھیں کسی
تکلیف کی صورت میں ماہر معالج سے ضرور رابطہ کریں ۔معلومات سے فائدہ ہوتو اسے نیکی
سمجھ کر دوسروں تک ضرور پہنچائیں ۔ہمارے حق میں دعا کردیجئے گا۔