دعوتِ
اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 30 ستمبر 2022ء بروز جمعہ مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں حیدرآباد سندھ
کے ڈاکٹروں نے 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں
ادویات دیں۔
اس
موقع پر ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آبا دمیں قائم مختلف شعبہ جات
کا وزٹ کروایاگیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا نیز ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے
میں شرکت کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔
بعدازاں
ڈاکٹروں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
آگاہی دی۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری صوبہ ٔسندھ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
مدنی قافلے کے عاشقانِ
رسول کے لئے جوہر ٹاؤن لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دنیا بھر میں نیکی کی
دعوت عام کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں 12 ماہ کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہورمیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھولوں
سے نوازا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
پاکستان
ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں استقبال ربیع الاول کے حوالے سے اجتماع کا اہتمام
گزشتہ
روز دعوت اسلامی کے تحت پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں استقبال ربیع الاول کے حوالے سے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اس
اجتماع میں ڈائریکٹر جنرل ریلویز اکیڈمی سمین الحسن ،ڈائریکٹر ایڈمن ندیم ، پرسنل اسٹاف
آفیسر ٹو ۔ڈی۔ جی۔ علی میکن ،کمانڈنٹ ریلویز پولیس اکیڈمی ابرار ، پولیس ٹریننگ
کالج کے اسٹاف اور ریلویز اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والے تقریباً 200 افسران نے شرکت
کی ۔
اجتماع
کے اختتام پر افسران نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی جبکہ انہیں مکتبۃالمدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
ربیع الاول کے اجتماعات
وجلوسِ میلاد کی سیکیورٹی انتظامات کے
حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک کی میٹنگ
29 ستمبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ربیع
الاول کے اجتماعات وجلوسِ میلاد کی سیکیورٹی
انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک کی میٹنگ میں ذمہ داران کی شرکت رہی۔
اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کورنگی ڈسٹرکٹ میں ہونے والے اجتماعِ میلاد وجلوسِ میلاد کے انتظامات پرکلام کیا جبکہ ایس ایس پی صداقت علی، ڈی ایس پی ملک نواز، ڈی ایس پی اسلم جویا، لانڈھی کورنگی ابراہیم حیدری
اور انڈسٹریل ایریا کے تمام آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر ذمہ داران نے ایس ایس پی آفس کورنگی میں ڈی آئی بی انچارج منہاج
الحسن، ایم پی اے غلام جیلانی، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ فیضان آن لائن اکیڈمی(گرلز) کی نیو کراچی برانچ میں26ستمبر2022ء
بروز پیر ملک و بیرونِ ممالک(یوکے،سعودیہ
عرب،انڈونیشیا وغیرہ) کی ریجن، ملک اورشعبہ نگران نیز عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہنوں نے
وزٹ کیا۔
اس
موقع پر نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی مجلس کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ کے مکمل اسٹرکچر اور مختلف کاموں کے
حوالے سے Presentation پیش کی جس پر اسلامی بہنوں کی جانب سے مختلف سوالات کا سلسلہ رہا۔ اس کے
علاوہ اسلامی بہنوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی طرف سے تحائف دیئے گئے۔ آخر میں Visitors نےفیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے سے تحریری
صورت میں اپنے تاثرات بھی پیش کئے۔
ڈائریکٹر محکمہ زراعت
مسعود قادر کے سسر عبدالخالق بھٹی کا فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ
28 ستمبر 2022ء
بروز بدھ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مسعود قادر کے سسر عبدالخالق
بھٹی نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عبدالخالق بھٹی کو ان شعبہ جات کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خوہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈپٹی کمشنر سرگودھا ندیم
ناصر مجوکہ کی زیرِ صدارت میٹنگ میں ذمہ داران کی شرکت
ربیع النور شریف کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن(
ر) ندیم ناصر مجوکہ کی زیرِ صدارت ایک
میٹنگ منعقد کی گئی جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران سمیت شعبہ رابطہ برائے
شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 24 ستمبر2022ء بروزہفتہ اوورسیزکی اسلامی
بہنوں کو کراچی سٹی کے مدرسۃ المدینہ گرلزمیمن صدیق آباد کا وزٹ کروایا گیا
جس میں اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً48 تھی۔
ان اسلامی بہنوں کو نابینا بچیوں کی منزل سنائی گئی جس میں چھوٹی چھوٹی بچیوں نے اچھے لب و لہجے کے ساتھ
قرآنِ کریم پڑھ کرسنایا اورکلام شکریہ عطارکا اس کے چند اشعارپڑھ کر سنائے نیزمدرسۃ المدینہ گرلز کے آغازسے اب تک کی
کارکردگی کا مختصراً خلاصہ پیش کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ گرلزکے وزٹ پرخوشی کا اظہارکیا۔
ایبٹ
آباد ، ڈی ۔ سی طارق اسلام سے اجتماع محفل میلاد کے حوالے سے ملاقات
گزشتہ
روز ایبٹ آباد خیبر پختونخواہ میں نگران ڈسٹرکٹ اور دیگر ذمہ داران نے ڈی ۔ سی طارق اسلام سے اجتماع محفلِ میلاد و جلوس کے حوالے سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور جلوس میلاد کے انتظامی معاملات پر مشورہ کیا ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے ڈپٹی کمشنر کو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا اور جلوس میلاد میں بھی شرکت کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کی فیضانِ مدینہ سرگودھا میں ذمہ داران سے
ملاقات
پچھلے دنوں آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ سرگودھا کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات نگرانِ ڈویژن محمد عادل عطاری
سے ہوئی۔
دورانِ وزٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے
ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈویژن نے ربیع النور شریف کے اجتماع کے حوالے سے سرگودھا
کے تمام پولیس لائنز میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر محمد اظہر اکرم نے
خوشی کا اظہارکیا۔
بعدازاں آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے ذمہ داران کے ہمراہ ایف جی آر ایف
ویئر ہاؤس کا وزٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ڈپٹی
کمشنر ہری پور فواد خان سے اجتماع محفل میلاد و جلوس کے حوالے سے ملاقات
گزشتہ
روز دعوت اسلامی کا ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ہری پور فواد خان سے اجتماع محفلِ میلاد و جلوس کے حوالے سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور جلوس میلاد کے سیکیورٹی امور پر مشورہ کیا ۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے ڈپٹی کمشنر کو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا اور جلوس میلاد میں بھی شرکت کی دعوت پیش کرتے ہوئے قراٰن پاک
تحفے میں پیش کئے۔(
کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن دفن کی تربیت
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 28ستمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن
دفن تربیتی سیشن ہواجس میں بیرون ملک سے
آئے ہوئے اسلامی بھائی شعبہ کفن دفن کے سٹی
ذمہ دار یاسر عطاری اور مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
دعوت
ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمدامین عطاری نے اسلامی بھائیوں میں غسل میت کی فضیلت بتائی اور انہیں غسل میت دینے ،کفن پہنانے نیز نماز جنازہ کا طریقہ
بتایا اور غسل میت دینے کے حوالے سے ان
کی تربیت کی۔(رپورٹ: عزیر
عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
Dawateislami