دعوتِ اسلامی کے تحت29 اکتوبر 2021 ءبروز جمعہ مظفر آباد زون کی کیل کابینہ  میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان کے بعد دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں مدنی چینل پر چلنےوالی نشریات سننے کی ترغیب دلائی نیز دو نئےمقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کے آغاز کی ترغیب دلائی۔ اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق ترغیبی نکات بھی بیان کئے۔ ہفتہ وار اجتماع کا شیڈول سمجھایا اور وقت پر کابینہ نگران اسلامی بہن کو کارکردگی دینے کا ذہن بھی دیا۔ چار اسلامی بہنوں نے 15 نومبر 2021ء سے مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت ہونے والے کورس میں اور دو اسلامی بہنوں نے مظفر آباد دارالسنہ للبنات میں ہونے والے کورسز کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2021 ء بروز جمعرات مظفر آباد زون کی نیلم کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے نیز اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق ترغیبی مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اس کے اہداف دئیے جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن سے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام بھی کیا ۔ اس کے علاوہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے ہاتھوں ہاتھ 8 اسلامی بہنوں کا تقرر کر کے ان کو دینی کام سمجھائے۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت یکم نومبر 2021 ء کو حیدرآباد زون میں  28 مقامات پر ٹیلی تھون کے سلسلے میں شخصیات اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے’’ سیرت مصطفی ﷺ اور فضائل صدقات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران بیان راہِ خدا میں خرچ کرنے کا ذہن دیاجس پر شخصیات خواتین نے ہاتھوں ہاتھ یونٹس کے ساتھ گولڈ کی جیولری ،کنگن، ٹوپس وغیرہ جمع کروائے مزید یونٹس جمع کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 31 اکتوبر 2021ء بروز اتوار لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ کابینہ کی واڑھ ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار ،ٹیچرز،نرس اور طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کروایا جس میں دعوت اسلامی کے دو اہم شعبے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے بارے میں بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے تحت یکم نومبر2021ء کو نواب شاہ زون کی نواب شاہ کابینہ کے ڈویژن میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن نگران نے ’’ امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔

٭ دوسری طرف دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 01 نومبر 2021ء کو میرپور خاص زون کی میر پور خاص کابینہ میں اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفلِ میلاد منعقد ہوئی جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت تعلیمی ادارے سے تعلق رکھنے والی 2 ٹیچرز، 1 ہیلتھ ورکر اور تقریباً 3 طالبات نے شرکت کی ۔

اس موقع پرمبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے ،ٹیلی تھون میں حصہ ملانےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح شعبہ تعلیم کے تحت 30 اکتوبر2021ء کو نواب شاہ زون کی شھداد پور کابینہ عظیم کالونی گاؤں میں محفل میلاد کاانعقاد کیا گیاجس میں ٹیچرز،لیڈی ڈاکٹر سمیت کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر  اہتمام یکم نومبر 2021ء کو میر پور کشمیر زون کی ہجیرہ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیانیز مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون سے متعلق اہم نکات بیان کئے۔ بعدازاں ٹیلی تھون میں پچھلے سال سے زیادہ ڈونیشن کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیااوراہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم  نومبر 2021ء کو (جھنگ زون علاقہ سول لائن، بھوانہ کابینہ کی ڈویژن ونوکہ، منکیرہ کابینہ کی ڈویژن 214 پلی، لاڑکانہ کابینہ کی واڑھ ڈویژن، کلفٹن کابینہ ڈویژن کلفٹن) میں محافل ِمیلاد کا انعقاد ہوا جن میں مقامی ذمہ دار سمیت عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے اور اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کاذہن دیا۔مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کےزیر اہتمام یکم نومبر 2021ء کوجھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں چنیوٹ اور لالیاں کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار دینی کاموں کی انٹری کے حوالے سے کلام کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون عطیات مہم کی لنک پر انٹری کرنے سے متعلق تربیت کی۔ مزیدمکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل کی ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دی اور بستوں کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے ہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں کی طرف سے اچھی نیتوں کا اظہار کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 اکتوبر 2021ء کو  بذریعہ مدنی چینل نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کاسنتوں بھرا بیان ہو اجس میں مدنی چینل پر (فرید کوٹ کے ذیلی حلقہ جامعہ سلطانیہ، لیہ زون جامعہ فاطمۃالزہراء، جھنگ کابینہ میں 3 مقامات پر، جھنگ زون اور بھوانہ کابینہ) کی تقریباً 262 اسلامی بہنوں نے سننے کی سعادت حاصل کی ۔

اس موقع پر نگران شوریٰ نے ’’ ٹیلی تھون ‘‘ کےموضوع پر بیان کیاجس میں مدارس المدینہ و جامعۃ المدینہ کےنظام کو چلانے کےحوالے سےاور علم دین کو معاشرے میں مزید عام کرنےکے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانےکاذہن دیا اور دعوت اسلامی کے ساتھ دیگر دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت یکم نومبر 2021ء  کو فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد ریجن و زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور انہیں تقرری مکمل کرنے نیز ماہانہ کارکردگی کو بہتر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو ملتان ریجن گلگشت کابینہ کی نادرن بائی پاس ڈویژن بی جے مارکی میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں وکلاکے گھر کی خواتین سمیت 150 سے زائد شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جبکہ آخر میں تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اکتوبر2021 ءبروز بدھ مظفر آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ڈویژن  نگران و مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون جمع کرنےکےحوالےسے نکات سمجھائے اور دینی کاموں سے متعلق ترغیبی نکات بھی بیان کئے اور اہداف دیئے۔ اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے تقرری مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پنڈی اسلام آباد زون میں مدنی مشورےکا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے اور اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز کابینہ نگران اسلامی بہن سے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام بھی کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں )کے تحت گزشتہ دنوں میں باغ کشمیر میں بذریعہ انٹر نیٹ تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں بیوٹی پالرز سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااوراسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے اور نیکی کا راستہ اختیار کرنے کا ذہن دیتےہوئے عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔ بیان کے آخر میں انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ انٹرنیٹ غسلِ میت کی کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےغسل دینے کی فضیلت ، غسل دینے کا طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے بہت اچھے انداز میں تر بیت کی۔


02 نومبر 2021ء  بروز منگل سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں  عظیم الشان محفلِ نعت کا اہتمام  کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری نے سیرت النبیﷺ کے حوالے سے  خصوصی بیان فرمایا۔   محفل میں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری، رکن شوریٰ حاجی ایاز عطاری،   یونیورسٹی کے لیکچرارز ، طلبہ اور شخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔   محفل کے اختتام  پر یونیورسٹی کے عہدیداران کی جانب سے نگرانِ شوریٰ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔