4 اکتوبر 2022ء بروز منگل ایڈیشنل کمشنر کراچی کے دفتر میں ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں تمام ڈسٹرکٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ او اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی سطح کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر آف کراچی کی میٹنگ میں بھی شرکت کی جس میں انہوں نے کمشنر کراچی اقبال میمن، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، برگیڈیئر بلال، تمام ڈسٹرکٹ کے ڈی سی اور ایم سی سے ملاقات کی۔

اسی طرح ذمہ داران نے ایم این اے ابوبکر اور ایم پی اے غلام جیلانی کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کروایا او امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ضیافت کا اہتمام کیا نیز مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری ) 


4 اکتوبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عشر اطراف اور نواب شاہ کے عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ سٹی ذمہ دار شعبہ کفن دفن یاسر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت اور نمازِ جنازہ پڑھنے کی اہمت پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں اپنے اپنے علاقوں میں میت کو غسل دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت سیکرٹریٹ پولیس لائن  پشاور PSO to CCPO فضل الرحمٰن اور اسپیشل سیکیورٹی برانچ PA to PSO نواز خان آفریدی سے ملاقات کی ۔

اس دوران پولیس لائن میں مختلف شیڈول رہا جس میں دیگر افسران سے ملاقات کی انہیں شعبہ ایف۔ جی۔آر۔ایف۔ کا تعارف پیش کیا نیز اجتماعِ محفل میلاد کے حوالے سے میٹنگ کی اور تحائف پیش کئے ۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات پشاور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے Elementary College کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پرنسپل سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم اور شعبہ ایف جی آر ایف کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں کالج میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے درمیان اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیاگیا جس پر پرنسپل نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدرسہ عثمانیہ رضویہ سلیمی چوک میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسے کے بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد شیراز عطاری مدنی (فیصل آبا د میٹروپولیٹن ذمہ دار) نے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار نے بچوں کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے اپنے گھروں کو سجانے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی  کے تحت تھانہ فقیرآباد ،پشاور ایس۔ایچ۔او۔حاجی ظفرخان اور دیگر پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالے سے بیان کی نیز سالانہ اجتماعِ میلاد اور انتظامات کے حوالے سے مشورہ کیا ۔(رپورٹ: احمد رضا مدنی ، پشاور ڈویژن کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  ڈائریکٹوریٹ آف کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ خیبرپختونخوا PSO to Mayor اللہ داد خان ، ٹاؤن (C ) یونیورسٹی روڈ چیئرمین صفت اللہ اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ماہِ میلاد کی مبارک باد پیش کی ، اجتماع میلاد کے حوالے سے میٹنگ کی اور تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات پشاور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل فیصل آبا دمیں قائم GTS ریسکیو مین برانچ میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی ایس آفیسر شبیر حسین سمیت دیگر تحصیل کے عہدداران کی شرکت رہی۔

فیصل آبا دکے میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نمازِ جنازہ کا پریکٹیکل کروایا اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کے حوالےسے شرکا کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


گزشتہ روز دعوت اسلامی شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے تحت پشاور میٹروپولیٹن آفس میں پی۔ایس۔ٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی ، دورانِ ملاقات اجتماع محفل میلاد کے حوالے سے مشورہ ہوا جس میں سیکیورٹی معاملات اور انتظامی امور شامل تھے ۔

ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں اجتماع محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: احمد رضا مدنی، پشاور ڈویژن کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


4 اکتوبر 2022ء بروز منگل فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ  لاہور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری نے ذمہ داران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے اُن کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے شعبے کو خود کفالت کرنےکے حوالے سے دوکانوں پر خصوصی اور عمومی ڈونیشن باکسز رکھوانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ بھر پور انداز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں ذمہ داران نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے کارخانے میں تیار ہونے والے جدید باکسز کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


پچھلے دنوں پشاور میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران  نے پردہ باغ کے انچارچ روہیل خان سے ملاقات کی ، جس میں ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کا تعارف اور شعبہ جات کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اسکے علاوہ مبلغ دعوت اسلامی نے سالانہ اجتماع میلاد اور اس کے انتظامی امور کے حوالے سے گفتگو کی اور شخصیات کو تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


مسجدوں کو آباد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے علاقے نتھے خالصہ تحصیل پتوکی ضلع قصور میں ایک مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”خصائلِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے دوران بیان شخصیات کو مسجد کی تعمیرات میں حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)