شعبہ
ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک (دعوت اسلامی) کےزیر اہتمام
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی مسجد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس
میں ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری فیکلٹی کے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن
ریجن ڈاکٹر جمشید اختر عطاری نے شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے آن
لائن کورسز کا تعارف پیش کیا اور قرآن پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
ڈاکٹرجمشید اختر عطاری، کابینہ علی پور زون مظفر گڑھ رکن ریجن ملتان)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں )کے
تحت 23اکتوبر 2021ء بروز اتوار رنچھوڑ لائن کابینہ ڈویژن گارڈن اور کوئٹہ وحدت کالونی ڈویژن کے علاقے گلشن ٹاؤن میں کفن دفن اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں 18 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔
کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے غسل میت
دینے ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
تحصیل بارایسوسی ایشن منچن آباد ضلع بہاولنگر میں
اجتماعِ میلادکاانعقاد
تحصیل بارایسوسی ایشن منچن آباد ضلع بہاولنگر میں
شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوت اسلامی کے زیرِ انتظام28اکتوبر2021ءبروزجمعرات
اجتماعِ میلادمنعقدکی گئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک،ایڈیشنل سیشن جج
غلام نبی ڈہر، سول جج محمد ضیغم، سول جج محمد مختار اکبراور ASP
منچن آباد عبدالحنان نےشرکت کی،
مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان
کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےبریفنگ دی جس پر وکلا نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔
کراچی
ساؤتھ زون میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت محافلِ نعت کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت22 اکتوبر 2021ء کو لیاری کابینہ ڈویژن جمعہ بلوچ بیوٹی پارلر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس
میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
اسلامی بہن نے ’’سیرت مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور
ٹیلی تھون جمع کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع
کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 23 اکتوبر2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 1لیاری کابینہ ڈویژن حنفیہ میں
اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 40 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفٰی ﷺ‘‘کے
موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنےکاذہن د
یا۔ مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے بھی نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔
ٹیلی تھون کے حوالے سے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ریجن، زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے 07 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے
گفتگو کی اور اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاء دعوتِ اسلامی
کےزیرِ اہتمام تحصیل بار ایسوسی ایشن چشتیاں میں محفلِ
میلادکاانعقادکیاگیاجس میں ظفر اقبال تارڑ (ایڈیشنل سیشن
جج)، میاں محمد حسن سندھو (سول جج)، حافظ محمد فاروق
(سول جج)،
حافظ محمد عبید (سول جج)، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل،صدر،نائب صدراورجنرل سیکرٹری
سمیت دیگر عہدے داران نےشرکت کی۔
محفلِ میلادکاآغاز نگرانِ زون محمد ناصر عطاری نےتلاوتِ
قراٰنِ پاک و نعتِ مقبولﷺسےکیاجبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےدعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بریفنگ دی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون اور ملیر کابینہ ڈویژن
کھوکھراپار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کو
اپڈیٹ نکات سے آگاہ کیا۔مزید ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ بڑھانے کےحوالےسے اہداف دیتےہوئےتقسیمِ رسائل کرنےکا ذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروائی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء
کو سرگودھا زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا بستہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے پر نکات بتائےاور اس کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور دینی حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کااسٹال لگانےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت 26
اکتوبر 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے جھنگ زون کا
دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
رکن شوریٰ نے انہیں ماہ نومبر 2021ء میں ہونے
والے ٹیلی تھون میں عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری، ریجن آفس ذمہ دار )
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جھنگ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور دعوت اسلامی کے
دینی کاموں میں شرکت کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی
ترغیب دلائی اور اہداف دیئے۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، ریجن آفس ذمہ دار )
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ (دعوت
اسلامی)
کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں دینی حلقہ ہوا جس
میں ذیلی تا ڈویژن سطح کے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور
دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں بھر
پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، ریجن آفس ذمہ دار )
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاءکےذمہ داراسلامی
بھائیوں نےکبیروالابارکاوزٹ کیاجہاں انہوں نے مقصود قریشی (Adsj)، مقصود حسین (Adsj)،طارق جاوید(Adsj)،شیربازخان(CJ)،شہزادمشتاق(CJ)،ایازمحمود(CJ)،پریذڈنٹ بار،نوازجاویدبھٹی، جنرل سیکرٹری باراورفخررشیدسےملاقات کی۔
اس موقع پرنگرانِ زون راشدعطاری نےسنتوں
بھرابیان کرتےہوئے وہاں موجوداسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کےبارے میں بتایا۔
واضح رہےاس دوران کم وبیش250وکلا سمیت دیگرذمہ
داراسلامی بھائی اس سنتوں بھرےبیان میں شریک تھے۔(رپورٹ: عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال ( اسلامی بہنوں) کے زیر
اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن تا کابینہ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی کا فالو اپ
کیا۔ ساتھ ہی شعبے کےدینی کام کرنےکے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔اس کے بعد کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز
سافٹویئر کے کام کو مضبوط بنانے کی ترغیب بھی دلائی۔