7 نومبر کو مدارس و جامعات المدینہ کے جملہ
اخرات کے لئے ٹیلی تھون ہونے جارہا ہے
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے مدارس
المدینہ و جامعات المدینہ اور کنز المدارس تعلیمی بورڈ کے قیام و انتظام کے جملہ
اخراجات کے لئے 7 نومبر 2021ء بروز اتوار ٹیلی تھون (Telethon)مدنی
عطیات مہم ہونے جارہا ہے جس میں پاکستانی کرنسی کے اعتبار سے ایک یونٹ 10 ہزار روپے کا ہے۔
واضح
رہےکہ دعوت اسلامی کے تحت ہزاروں جامعات و مدارس المدینہ میں لاکھوں طلبہ کو بالکل
مفت دینی تعلیم دی جارہی ہے جس کے سالانہ اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔ انہی اخراجات
کو پورا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی 7نومبر کو ٹیلی تھون کا سلسلہ کرنے جارہی ہے۔
فرمانِ
مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : ہر شخص قیامت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں
ہوگا اس وقت تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو جائے۔ (المسندللامام احمد بن
حنبل
، الحدیث: ۱۷۳۳۵،ج۶،ص۱۲۶)
ایک روایت میں
یہ بھی ہے کہ صدقہ قبر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ (شعب الایمان
، باب فی الزکاة ، التحریض علی صدقۃالتطوع ، ۳ /۲۱۲
، حدیث : ۳۳۴۷ )
امیر اہلسنت بانی
دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی عاشقان رسول کو ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ
حصہ ملانے کی ترغیب دلائی اور اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ پاک! جو کم از کم ایک یونٹ اس ٹیلی تھون میں جمع کروائے، اس کو سلامتیٔ ایمان نصیب کر،بُرے
خاتمے سے بچا اور مرتے وقت اسے تیرے محبوب صَلَّی
اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کا
جلوہ نصیب ہو اور محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کلمہ پڑھائیں اور اپنے قدموں میں اس کو سُلائیں۔
یااللہ! یہ دُعا اسلامی بہن کے حق میں بھی قبول فرما کہ جو اپنے محرم کے ذریعے
ایک یونٹ بھیجوادے، یا کسی طرح بھی جمع کروادے،سب کے حق میں قبول فرما۔جو بے چارے
پَلّے سے نہیں دے سکتا،لیکن دوسروں کو تیار کرکے یہ دلوادے، اس کے حق میں بھی یہ دعا قبول ہو۔ آمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
دنیا بھر کے عاشقان رسول سے اپنی اپنی کرنسی کے
مطابق اس ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی درخواست ہے۔
مزید
معلومات کے لئے رابطہ کیجئے
0311-1212142
00447393123786
ٹیلی
تھون میں آ ن لائن رقم جمع کروانے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے
https://www.dawateislami.net/onlinedonation/
یونٹ
کے مطابق اپنے اپنے ملک کے کرنسی کی تفصیل
معلوم کرنے کے لئے ملاحظہ کیجئے:
|
unit |
Code |
Countries |
unit |
Code |
Countries |
|
9500 |
NPR |
Nepal |
100 |
AUD |
Australia |
|
110 |
NZD |
New
Zealand |
25 |
BHD |
Bahrain |
|
600 |
NOK |
Norway |
5000 |
BDT |
Bangladesh |
|
25 |
OMR |
Oman |
120 |
CAD |
Canada |
|
10000 |
PKR |
Pakistan |
460 |
CNY |
China |
|
240 |
QAR |
Qatar |
12000 |
LKR |
Sri
lanka |
|
250 |
SAR |
Saudi
Arabia |
450 |
DKK |
Denmark |
|
90 |
SGD |
Singapore |
70 |
EUR |
Europe |
|
1000 |
ZAR |
South
Africa |
1300 |
SRD |
Suriname |
|
80000 |
KRW |
South
Korea |
520 |
HKD |
Hong
Kong |
|
35000 |
SDG |
Sudan |
950000 |
IDR |
Indonesia |
|
650 |
SEK |
Sweden |
2700000 |
IRR |
Iran |
|
150000 |
TZS |
Tanzania |
7000 |
JPY |
Japan |
|
2000 |
THB |
Thailand |
7000 |
KES |
Kenya |
|
600 |
TRY |
Turkey |
20 |
KWD |
Kuwait |
|
240 |
AED |
U.A.E |
5000 |
KGS |
Kyrgyzstan |
|
65 |
GBP |
U.K |
50000 |
MWK |
Malawi |
|
100 |
USD |
U.S.A |
280 |
MYR |
Malaysia |
|
240000 |
UGX |
Uganda |
2500 |
MUR |
Mauritius |
|
850 |
ZMW |
Zambia |
5000 |
MZN |
Mozambique |
اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ فیصل آباد میں تربیتی سیشن کا
انعقاد
یکم
نومبر 2021ء کو اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی برانچ مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں برانچ کے تمام اسٹاف نے شرکت
کی۔
ماہنامہ
فیضان مدینہ کے ناظم مولانا محمد راشد عطاری مدنی نے شعبے میں کئے جانے والے مختلف
کاموں پر تربیت کی جبکہ آخر میں سوالات کا سیشن بھی ہوا۔(رپورٹ: محمد
ذیشان عطاری، المدینۃ
العلمیہ
اسلامک ریسرچ سینٹر فیصل آباد)
پچھلے
دنوں داتا صاحب کابینہ کے رکن عبد الواحد
عطاری کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان کی رہائش گاہ پہنچے
جہاں انہوں نے مرحومہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کو ایصالِ ثواب
کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔
ٹیلی تھون کےحوالے سے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز لاہور
شمالی و جنوبی زون کے ناظمین کا مدنی مشورہ
ٹیلی
تھون کے حوالے سے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز لاہور شمالی و جنوبی زون کے ناظمین نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے 7 نومبر 2021ء
کو ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے اور اس میں بڑھ چڑھ
کر تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
ٹیلی تھون کے سلسلے میں حاجی یعفور رضا عطاری کی
مارکیٹوں میں تاجروں سے ملاقات
7
نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدارس و جامعات المدینہ کے جملہ اخراجات کے لئے
ٹیلی تھون ہونے جارہا ہے۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور کی مختلف
مارکیٹوں (ہال
روڈ، ٹمبر مارکیٹ، اچھرہ وغیرہ) میں جاکر ٹیلی تھون کے لئے تاجر
اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور دکان دکان جاکر سینکڑوں ٹوکن تقسیم فرمائے
نیز ٹیلی تھون کے یونٹ بھی جمع کئے۔
تمام عاشقان
رسول سے درخواست ہے کہ نیکی کے اس کام میں
ہر ممکن بڑھ چڑھ کے حصہ لیں ۔
واضح
رہے کہ ٹیلی تھون کا ایک یونٹ پاکستانی 10 ہزار روپے ہے۔
دار العلوم رکن السلام میں صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری
نقشبندی صاحب سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماو المشائخ کے ریجن ذمہ دار ، زون ذمہ دار اور شعبہ
جامعۃ المدینہ حیدر آباد ریجن کے تعلیمی امور کےذمہ دار نے دار
العلوم رکن السلام میں صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر
محمد زبیر الوری نقشبندی صاحب سے ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ العربیہ، دار التراث العلمی اور اسلامک ریسرچ سینٹر
المدینۃ العلمیہ کا تعارف پیش کیا اور بیروت سے شائع ہونے والی نو کتب کا سیٹ تحفے میں پیش کیا۔
ذمہ
داران نے صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں
پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔
شارجہ میں عالمی کتب میلہ، مکتبۃ المدینہ کی جانب سے بھی کتابوں کا
اسٹال موجود
U.A.Eمتحدہ
عرب امارات کا تیسرے بڑے شہر شارجہ میں 10 دن کے لئے کتب میلہ (Book
Fair) شروع ہوچکا ہے جس میں تقریباً 80 ممالک کے مکاتب
اپنا اسٹال لگاتے ہیں۔
اس کتب میلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ
المدینہ العربیہ کے تحت بھی بک اسٹال لگایا گیا ہے جس میں مکتبۃ المدینہ (دعوت
اسلامی)
سےشائع ہونے والی مختلف کتب و رسائل موجود ہیں۔
اس کتب
میلے (Book
Fair)کا آغاز 3 نومبر 2021ء سے ہوچکا ہے جو 13
نومبر 2021ء تک جاری رہے گا۔
دین
ِاسلام نے جہاں مردوں کے لئے زندگی گزارنے کے اصول بتائے ہیں۔ ویسے ہی عورتوں کے لئے بھی
رہنما اصول قائم کر رکھے ہیں۔ دعوت اسلامی
کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی بھی دینی و
معاشرتی تربیت کی جاتی ہے۔
اس
ہفتے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان رسول کو رسالہ ”امیر اہلسنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات“پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنےوالوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعا ئےجانشین امیر اہلسنت
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” امیر
اہلسنت سے عورتوں کے بارے میں سوالات “ پڑھ یاسُن لے، اُسے اپنے گھر کی
خواتین کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دینی احکامات پر عمل کروانے کی توفیق عطا
فرما۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم ِالنَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں بچوں کے لئے انگلش کورس بنام ”Bless
mawlid“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں 45 بچوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں بچوں کو پیارے آقا مصطفیٰﷺ کی
ولادت اور ان کی سیرت نیز سرکار ﷺ کی زندگی کے واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں
ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسا لہ ”فیضانِ امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی
کارکردگی
امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے
کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی
ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننےوالوں
کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔
پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے
رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل “پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی تھی ۔
اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار 491 اسلامی بہنوں نے رسا لہ ”فیضانِ
امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی جس میں اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے ذریعے دعوتِ
اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی
۔
ساؤتھ
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا مدرسۃ
المدینہ کی ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ٹیلی
فون کے ذریعے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار کے
ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن
کو نئے اہداف دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔
Dawateislami