دعوتِ
اسلامی کے تحت 26 اکتوبر2021ء کو لکی مروت
کابینہ ڈویژن رحمانی خیل میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد ہو ا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان
کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر
اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
کے دینی کام کرنےکےانداز کے بارے میں بتاتےہوئےاس انداز پر دینی کام کرنےکاذہن
دیا اورآئندہ کے لئےاہداف دیتےہوئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں
پڑھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ ڈویژن رحمانی خیل میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائے اور علاقوں میں دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسے مدنی پھول
دیئے نیز تقرریاں پوری کرنے کے بعد اہداف بھی دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کااظہارکیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ
(اسلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون میں رقم جمع کروانے کا ذہن
دیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021 میں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن
کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”پردے کی اہمیت“کے
موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز وقت پر کارکردگی دینے
اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 اکتوبر 2021ء بروز بدھ پاکستان
کے شہرراولپنڈی واہ کینٹ زون کی فتح جنگ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو ا جس میں واہ کینٹ زون تا علاقائی سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران بہن نے اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کاموں کے لئے وقت دینے، احساس ذمہ داری کا جذبہ بڑھانے
کاذہن دیتےہوئےبروقت شیڈول جمع کروانے کاہدف
دیا نیز سافٹ ویئر میں کارکردگیاں انٹر
کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ آٹھ دینی
کام کارکردگی کا تقابلی جائزہ بھی لیا ۔
٭دوسری
طرف 27 اکتوبر 2021ءبروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی واہ کینٹ زون کی فتح جنگ کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا
جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ سعادت کرام کے فضائل‘‘کے موضوع پر
بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےبارے میں
بتاتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 26 اکتوبر2021ءبروزمنگل مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھرکے مدرسۃ المدینہ گرلزکی ناظماتِ اعلیٰ، ریجن ذمہ
دار، اوررکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورہ کا آغاز تلاوت اورنعت رسول ﷺ سے ہو ا۔بعدازاں پاکستان سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تعلیم تکمیل امتحان اور
انتظامی امور سے متعلق تربیتی مدنی پھول سمجھائے نیز بچیوں کی اخلاقی تربیت
کرنےکابھی ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت 24 اکتوبر2021ء کوحیدرآباد زون کی بدین کابینہ کے اطراف گاؤں کے
زمیندار کے گھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جمال مصطفی ﷺ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے کا ذہن دیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم ہوئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں )
کے تحت 23 اکتوبر 2021ء کوحیدرآباد زون کی مٹیاری کابینہ کے گاؤں شیخ
بھڑکیو میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آقا کریم ﷺکی امت سے محبت‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کےبعد اہل خانہ نے اپنے گھر پر
ماہانہ سنتوں بھرااجتماع رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
An online
madani mashwara was held in Colombo, Sri Lanka regarding nek amal.
Region and
division zimmedara islamic sisters had the privilege to join this mashwara.
Region
zimmedara encouraged them for a good karkardagi (performance) and motivated them to further
strengthen up their work.
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے
تحت گزشتہ دنوں صدیق آباد کراچی میں قائم دارالسنہ میں 3 دن پر مشتمل تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 100 سے زائد ذمہ دار اسلامی
بہنوں اور ناظمات نے شرکت کی ۔
شعبہ
فیضان اسلام کی معاون اسلامی بہن نے شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ نکات
بتائے اور اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام بڑھانے اورعلم دین کو پھیلا نےکی لئے
علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید
نیو مسلم اسلامی بہنوں کو فیضان اسلام سے روشناس کروانے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
A meelad
ijtima was held online in Colombo, Sri Lanka yesterday.
The female
preachers of Dawat-e-Islami spoke about how effort is a result of success and
encouraged the attendees to mark nek amal risala.
Approximately
20 Islamic sisters had the privilege to join this ijtima.