شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس قصور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ریسکیو  1122 کے افسران سمیت مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ قصور کے نگران حاجی نعیم عطاری نے دورانِ حلقہ اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے آفیسرز سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر میٹنگ کی جس پر افسران نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے علاقے خانسر ضلع بھکر میں واقع پٹرولنگ پولیس آفس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اجتماعِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں چوہدری اعجاز احمد گوندل (ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس بھکر) اور ضلع بھر کے انچارج آفیسرز سمیت عملے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھکر پروفیسر عبدالمجید عطاری نے عید میلادالنبی ﷺ  کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو میلاد کے واقعات بیان کئے۔علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر  2022 ء بروز بدھ لسبیلہ ڈسٹرکٹ حب تحصیل میں قائم مدرسۃ المدینہ فار گرلز فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’ بچیوں کی کیسے تربیت کی جائے؟‘‘اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور گھر درس دینے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

٭بعدازاں 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ نگران پاکستان اسلامی بہن نے لسبیلہ ڈسٹرکٹ کے حب کیمپس فیضان اسلامک اسکول کا وزٹ کیا۔ وہاں لیڈی پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کیمپس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹاف کو تحائف پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  5اکتوبر 2022ء بروز بدھ لسبیلہ ڈسٹرکٹ کی حب تحصیل میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں قلات ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ نگران پاکستان و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے بیانات کے ذریعے آٹھ دینی کام کرنے ، افرادی قوت کیسے بڑھائی جائے ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کو کیسے مضبوط کیا جائے؟نیز تقرریاں مکمل کرنے ان پوائنٹ پر اسلامی بہنوں کی تربیت کیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں نیز ٹیلی تھون کے اہداف بھی دیئے۔


عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تھانہ بھکر سٹی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی بھکرمیاں محمد اقبال، ایس ایچ او بھکر سٹی ملک عبدالغفار اعوان اور ایس ایچ او بھکر صدر وحید احمد لک سمیت دیگر تفتیشی افسران و عملے نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھکر پروفیسر عبدالمجید عطاری نے ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سرکار ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت  6 اکتوبر 2022 ء اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ اوورسیز میں فیضانِ صحابیات بڑھانے سے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضانِ صحابیات ذمہ دار عالمی سطح و رکنِ مجلس بیرون ملک، یوکے، بنگلہ دیش، عرب شریف اور یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نئے مقامات پر فیضان صحابیات شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف دیئے نیز اس سلسلے میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوت  اسلامی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت خصوصیت کے ساتھ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی شرکت ہوئی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں پابندی سے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ بعدازاں صاحبزادئیِ عطار سلمھا الغفار نے اجتماع میں دعا کروائی۔ اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت نے چاندنی چوک میں ذمہ دار اسلامی بہن سے عیادت کی۔


5 اکتوبر 2022ء  کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوسی PIB میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔


اللہ عزوجل کے پیارے نبی، خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی میں پچھلے دنوں سٹی سنٹر کوٹ مومن میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں اونر سٹی سنٹر کوٹ مومن، اہم سیاسی شخصیت مہر انصر اقبال ہرل، سابقہ وائس چیئرمین MC مہر عبدالرحمٰن لک، صدر PTI کوٹ مومن محمود احمد خان اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بیان کئے اور سرکار ﷺ کی سیرت طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 4اکتوبر 2022ء کو کینیا ، یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ ماہ کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے ا ہدف پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے گفتگو کی۔

دوران مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کو ماہانہ میٹنگ پابندی کے ساتھ منعقد کرنے کا ذہن دیا نیز تین دن کے رہائشی کورسز میں اضافے کا ہدف دیا۔

٭دوسری طرف پی آئی بی کے ذیلی حلقے میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت مدینہ شریف کی حاضری کے متعلق منعقد کی گئی تھی۔ اس کا آغاز تلاوۃ قرآن پاک و نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’ مکہ معظمہ کی عظمت اور حاضری مدینہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  4 اکتوبر 2022ء بروز منگل ٹھٹھہ شہر میں بھنبھور ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران و شعبہ ذمہ داران نیز ضلع تا ٹاؤن سمیت تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران ِ پاکستان اسلامی بہن نے دوران ِ مدنی مشورہ ’’حسن سلوک ‘‘ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی شیڈول پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل ٹھٹھہ شہر بھنبھور ڈویژن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقے کی خواتین کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔