پچھلے
دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کراچی سٹی کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی ذمہ دار
نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ
کے لئے اہداف بتائے۔(رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سرگودھا
میں قائم نابینا افراد کے ادارے میں پرنسپل اورا سٹاف سے ملاقات
دعوت
اسلامی کی جانب سے اسپیشل پرسنز میں دینی تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلے میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے سرگودھا میں قائم نابینا افراد
کے ادارے میں پرنسپل اورا سٹاف سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے اتھارٹی پرسن کو شعبہ اسپیشل پر سنز دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور اس کے بعد
ان کے کہنے پر نابینا افراد اور نابینا
بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس
میں شرکا کی دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کے حوالے
سے ذہن سازی کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس
پر حلقہ میانوالی میں نابینا افراد سمیت ا سکول کے پرنسپل محمد اسلم عطاری نے
بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔(رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سرگودھا میں اسپیشل پرسنز کا ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کافی تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
حنیف عطار اور عمیر عطاری نے شرکائے اجتماع میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا
ذہن دیا نیز علاقائی دورہ کرکے دیگر اسپیشل پرسنز پر انفرادی کوشش کر کے انہیں بھی سنتوں بھرے اجتماع میں لانے کا ذہن دیا جس پر اسپیشل پرسنز نے نیک جذبات ظاہر کئے۔ ساتھ
ساتھ فوکل پرسن عبدالحفیظ اور اسپیشل اسکول
کے پرنسپل مشتاق علوی سمیت شرکا نے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میانوالی میں شرکت کی۔
اجتماع کے بعد ان کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں صوبائی نگران و رکن شوری قاری محمد ایاز عطاری نے میر پورخاص ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری، تینوں
ڈسٹرکٹ کے نگران اور ڈویژن کے شعبہ جات کے ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
بعد مدنی مشورہ رکن شوری نے شعبہ آئمہ مساجد کے
تحت ہونے والے اجتماع میں میرپورخاص کے امام صاحبان کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ علاوہ ازیں مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں ماہ نور کے حوالے سے پرچم کشائی فرمائی اور آخر میں شعبہ FGRF
کے ڈویژن ذمہ دار کے گھر جا کر ان کی عیادت بھی فرمائی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت فیصل آباد سرگودھا روڈ مدرسۃ المدینہ سول میں لائن میں کفن دفن کورس ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ سول لائن کے طلبہ نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے
کفن کاٹنے،پہنانے اور غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز نماز جنازہ پڑھنے کے فضائل بتاکر نماز جنازہ پڑھنے کا طریقہ بتا یا ۔ بعدازاں بچو کو گھر درس دینے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد شیراز عطاری مدنی میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تحت جہاں مسلمانوں کو دیگر فرض علوم سکھانے کا سلسلہ ہے وہی دعوتِ
اسلامی کا ایک شعبہ کفن دفن بھی ہے جس کے تحت بالعموم دنیا بھر میں اور بالخصوص
پاکستان بھر میں اسلامی بھائی مختلف
مساجد،مدارس اور انسٹیٹیوٹ میں جاکر عاشقان رسول کو تدفین کے مسائل اور نماز جنازہ کا طریقہ سکھاتے ہیں۔
اس
سلسلے میں 26 ستمبر2022ء کو فیصل آباد اقبال ٹاؤن میں قائم گیسٹ پوسٹنگ انسٹیٹیوٹ میں کفن دفن کورس کا
انعقاد ہوا جس میں انسٹیٹیوٹ کے طلبہ اور اسٹاف نے شرکت کی۔
محمد
شیراز عطاری مدنی نےشرکائے کورس کو غسل
میت دینے ،کفن پہنانے نمازِ جنازہ کا طریقہ
اوران سب کا پریٹیکل کروایا نیز فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے
شرکا کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد شیراز عطاری مدنی
میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیرا ہتمام یوسی PIB میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن
دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔
٭دوسری
طرف صدف سوسائٹی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیااوراجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا کروائی۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار، نگران عالمی مجلس مشاورت، شارٹ کورسز ذمہ
دار عالمی سطح، فارایسٹ ریجن نگران ،ساؤدرن افریقہ اور آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی
بہنوں نے سچل سرمست گوٹھ میں سیلاب سے
متاثرین اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔صاحبزادیِ عطار نے سیلاب زدگان کی امداد فرمائی اور دیگر اسلامی
بہنوں نے بھی اس کار خیر میں آپ کے ساتھ حصہ لیا۔
20ستمبر2022ء
بروزمنگل دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورے
کا انعقاد ہوا جس میں آسڑیلیا نگران، ساؤتھ
کوریا نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی جو کہ بیرون ملک سے بطور خاص تشریف لائیں۔ اس کے علاوہ کراچی ڈسٹرک، ڈویژن،سٹی نگران نے بھی
شرکت کی نیز بیرون ملک اور بیرون شہر میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ
انٹرنیٹ شرکت کی۔
اس
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کے اپڈیٹ مدنی پھول سمجھائے۔اس میں معلمہ بنانا،مبلغہ بنانا،نئی جگہ
دینی کام کرنا،تقرری کرنا،مدنی مشورے لینا،لرنگ سیشن کرنا،کارکردگی دینا،کارکردگی
وصول کرنا، شیڈول جمع کرنا ،دیگر شعبہ جات کی تقرریا ں کرنا کروانا۔گلی ذمہ دار
اور بلڈنگ ذمہ دار بنانے کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19ستمبر 2022ء کو کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد
ہوا جس میں صاحبزادی عطار ، نگران عالمی
مجلس مشاورت، کورسز ذمہ دار(عالمی
سطح)
اور فار ایسٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی نعمت پر شکر ادا کرنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے
شرکت کی۔ اس کے بعد لانڈھی کی ایک اسلامی بہن کو ان کے یہاں ہونے والی خوشی کی تقریب پر مبارک باد دی۔
٭دوسری
طرف کورنگی میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد
ہوا جس میں صاحبزادی عطار سلمہا الغفار، کورسز
ذمہ دار عالمی سطح ، فارایسٹ ریجن نگران اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
عالمی سطح کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نعت خوانی ‘‘سے متعلق مدنی پھول بیان
کئے اور دینی کاموں میں بہتری لانے سے متعلق نکات بیان کئے۔ آخر میں صاحبزادی عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی ۔
شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں گجرات ڈسٹرکٹ میں عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے سلسلےمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
واضح رہے یہ اجتماعِ پاک گجرات ڈسٹرکٹ میں واقع حضرت سیّد کبیر الدین شاہدولہ
دریائی رحمۃاللہ
علیہ کے مزار شریف پر منعقد ہوا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر میں اسلامی
تعلیمات کو عام کرنے اور لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران کی وزیر آباد
ڈسٹرکٹ میں سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد کاشف اویسی چشتی صاحب سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کے دینی کاموں کے
بارے میں گفتگو کی اور انہیں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
بعدازاں سجادہ نشین کو
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے
میں دیا گیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جڑانوالہ میں 3 دن پر مشتمل (24، 25 اور 26 ستمبر2022ء) روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں فیصل آبا دسے
آنے والے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ
اسلامی و معلم محمد عثمان عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے کے حوالے سے
تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ کرنے
کا طریقہ بتایا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکائے کورس کو چند ضروری احتیاطیں بیان کرتے ہوئے انہیں شعبے کی نئی
اپڈیٹس سے آگاہ کیااور ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami