دعوتِ اسلامی کے تحت 27 ستمبر 2022ء بروز منگل نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں تلاگنگ میں قائم مدرسۃالمدینہ رہائشی (بوائز) کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنی تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے مدرسۃالمدینہ رہائشی (بوائز) کے مدرسین اور ناظم صاحب کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں انہوں نے شعبے کے مختلف امور پر گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیا۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز لودہراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے استقبال ربیع الاول  اجتماع میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمٰن خان کانجو ، سابق وفاقی وزیرمذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی،چیئرمین آل پاکستان مشائخ کونسل صاحبزادہ خواجہ قطب الدین فریدی،سابق ضلعی چیئرمین میاں راجن سلطان پیرزادہ،ایم۔پی۔اے ۔پیر سید رفیع الدین شاہ، امیدوار MPA و منیجنگ ڈائریکٹر ایئر سیال مہر محمد اشرف سیال،سابق سٹی ناظم حاجی ملک غلام نازک ارائیں،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخارالدین تاری سمیت شہر بھر سے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات ومیڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔(رپورٹ: مجلسِ رابطہ ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے مختلف شہروں میں سیکڑوں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 29 ستمبر 2022ء بروز جمعرات پتوکی پنجاب کے اطراف ہلہ نامی گاؤں میں دعوتِ اسلامی کےتحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محفلِ میلاد کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو ماہِ مبارک میں منعقد ہونے محافل میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


ملک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں پنجاب مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم موضوعات پرکلام کیا جن میں بعض یہ ہیں:

1 :ای رسید کو زیادہ سے زیادہ ذمہ داران میں عام کیا جائے تاکہ عطیات ڈونیٹ کرنے والے عاشقان رسول کو آسانی ہو۔

2 :پنجاب پاکستان کے ہر شہر میں 12 ہویں شریف کا اجتماع سب سے بڑے میدان میں کیا جائے گا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائزاور دیگر تمام شعبہ جات اپنے شرکا کے ہمراہ شعبے کے بینرز کے ساتھ شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ گفتگو جلوسِ میلاد کے تعلق سے مدنی پھول دیئےجس میں اُن کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائی نیز مختلف شہروں میں قائم دارالافتاء اہلسنت کے علمائے کرام اپنے شعبے کے اسلامی بھائیوں، طلبۂ کرام، سرپرست اور شخصیات کے ہمراہ جلوسِ میلاد میں بھر پور انداز سے شرکت کریں۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ جلوسِ میلاد کی ابتداء بعد نمازِ ظہر اور اس کا اختتام عصر کی نماز پرکیاجائے نیز مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”صبح بہاراں“ رسالے زیادہ سے زیادہ تقسیم کئے جائیں۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور FGRF کے ذمہ داران نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات جن میں (ق) لیگ کے صدر خواجہ وقار ، چیئر مین خواجہ مدثر ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرپی پی 64 ایم ۔پی ۔اے ۔ایس اے حمید ، ٹکٹ ہولڈر ایم ۔ این ۔اے 77 چودھری صدیق مہر ، امید وار ایم۔ پی۔ اے حق نواز چیمہ اور چیئر مین طارق شاہ سے ان کے ڈیروں پر ملاقات کیں ۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بیان کیا نیز انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور اپنے اپنے ڈیروں پر پودے لگانے کا ذہن دیا جس پرشخصیات نے ذمہ داران کے ساتھ مل کر شجرکاری کی ۔(رپورٹ: محمد احسان عطاری ،شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 28ستمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن دفن تربیتی سیشن ہواجس میں بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائی شعبہ کفن دفن کے سٹی ذمہ دار یاسر عطاری اور مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمدامین عطاری نے اسلامی بھائیوں میں غسل میت کی فضیلت بتائی اور انہیں غسل میت دینے ،کفن پہنانے نیز نماز جنازہ کا طریقہ بتایا اور غسل میت دینے کے حوالے سے ان کی تربیت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے حکیم کے تحت فیضانِ مدینہ میاں چنوں میں پچھلے دنوں بعد نماز عشاء اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول اور حکماء نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوت اسلامی پاکستان کے نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع میں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے اجتماع میلاد میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے بعد میاں چنوں کے مختلف حکماء سے ذمہ داران نے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پولیس لائنز حافظ آباد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شہداء گارڈن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا  کا وزٹ ہوا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران نے ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری نے ڈی پی او حافظ آباد کو باغ کا وزٹ کروایتے ہوئے ان کے ذریعے وہاں شجر کاری کی اور اس موقع پر ملک و قوم کی خوش حالی کے لئے دعاکروائی نیز دوران گفتگو ان کو دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیا۔ ساتھ ساتھ پولیس لائنز میں محفل میلاد کرنے کے حوالے بات ہوئی جس پر انہوں بہت جلد محفل میلاد منعقد کرنے کی یقین دھانی کروائی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے پاک سوئس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیکنیکل کورسز کے طلبہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیکی کی دعوت دیں اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب سیرت مصطفٰی ﷺکا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم کراچی سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  این ای ڈی یونیورسٹی میں آئی ٹی کے سینئر مینیجر نیٹ ورکس اور ہارڈ ویئر انجینئر سے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات این ای ڈی یونیورسٹی میں خرم مسعودسے آئی ٹی کی مختلف کامیابیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی آئی ٹی ڈیپارٹ کی کاشوں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں انہیں عالمی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی دی ۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم کراچی سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد کے گھر محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں  اسسٹنٹ پروفیسر، پی ایچ ڈی ریسرچرز نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عبد الوہاب عطاری نے محفل میلاد میں’’ معجزات مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عشق رسول بڑھانے اور نماز و سنت کا پابند بننے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر پروفیسر اور وہاں موجود دیگر شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم کراچی سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  کے ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں پنجاب میں قائم زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹیز سے ملاقات کی جن سے ملاقات کی ان کے نام درج ذیل ہیں:

سینئر مہمان خصوصی سابق ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر شوکت، پروفیسر ڈاکٹر اسلم،پروفیسر ڈاکٹر رب نواز لودھی،پروفیسر ڈاکٹر عرفان،پروفیسر ڈاکٹر شمیم اللہ،پروفیسر ڈاکٹر کاشف،پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال،پروفیسر ڈاکٹر عبدالکبیر،پروفیسر ڈاکٹر اعجاز، پروفیسر ڈاکٹر آصف،پروفیسر ڈاکٹر فیاض فردوسی،ایڈمن ا سٹاف رحمان امجد اور مختلف فیکلٹیز ۔

اس موقع پر لاہور ڈویژن کے ذمہ دار سید عاصم سعید عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں پچھلے دنوں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی میں شعبہ ایف، جی آر ایف کے امدادی کام اور میڈیکل رلیف کیمپ کاوشوں پر بریفنگ دیں جس پر فیکلٹیز نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم کراچی سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)