دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان کی تحصیل  کروڑپکامیں ایک شخصیت حاجی عبدالجبار کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے علاوہ دیگر عاشقان رسول کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستانِ مشاور ت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود ایک تاجر اسلامی بھائی نے مدرسۃالمدینہ کے لئے پلاٹ (زمین) دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیت کی۔

اس کے علاوہ حلقے میں شریک دیگر شخصیات نے اس مدرسۃالمدینہ کی تعمیرات وغیرہ میں ہونے والے اخراجات میں تعاون کرنےکی نیتیں کیں جس پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام سبی میں پی ٹی سی ایل آفیسر امداد علی ابڑو کے بھائی لیاقت علی ابڑو کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی اور محفلِ میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں پی ٹی سی ایل آفیسر امداد علی ابڑو سمیت مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سبی ذمہ داران نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں شوبز سے تعلق رکھنے والے مرحوم عمر شریف کے بیٹے جواد شریف سمیت دیگر فنکاروں نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیاجہاں رابطہ برائے شوبز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران جواد شریف سمیت دیگر فنکاروں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سےملاقات کی جس پر رکنِ شوریٰ نے انہیں بڑی شفقتوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جا ت کا وزٹ بھی کروایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں صوبہ بلوچستان رخشان ڈویژن کے معروف عالم دین مولانا مفتی نعمت اللہ قادری صاحب کی حاضری ہوئی ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ان کو مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ملک و بیرون دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے مزید ترقی کے لئے دعائے دی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر ضلع کچھی میں ریڈر ٹو ایس پی ضلع کچھی محمد حنیف بلوچ سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور حالیہ سیلاب میں شعبہ FGRF کی جانب سے ملک بھر میں بالخصوص صوبہ بلوچستان ضلع کچھی میں ہونے والے مختلف امدادی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس کو ان شخصیات نے سراہا۔ اس دوران ضلع کچھی کے ضلعی نگران دعوت اسلامی غلام شبیر بھی ساتھ تھے۔ آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ بھی پیش کیا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


27 ستمبر 2022ء  کو شعبہ رابطہ شخصیات کے ذمہ داران نے ڈھاڈر ضلع کچھی ڈپٹی کمشنر کے آفس میں سپرنٹنڈنٹ عبدالحق مستوی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی جانب سے ضلع کچھی میں ہونے والے اب تک کئے جانے والے مختلف امدادی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس کو انہوں نے سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس دوران ایری گیشن آفیسر بھی موجود تھے۔(رپورٹ: وقار عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


ڈسٹرکٹ جیل سبی کے سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خان کاکڑ کی والدہ کے انتقال پر دعوت اسلامی شعبہ رابطہ شخصیات  کے ذمہ داران نے ان سے ملاقات کی اور انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع سابق صوبائی اطلاعات ملک خرم شہزاد، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سبی سید تمیور شاہ، گورنمنٹ کنٹریکٹر آفتاب خلجی، میونسپل کارپوریشن آفیسر جعفر خان مگسی اور باہو عبدالکریم خلجی بھی موجود تھے۔

عبداللہ خان کاکڑ سے تعزیت کے بعد محمد وقار عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔آخر میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کروائی ۔(رپورٹ: وقار عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں سبی  میں اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دیگر افسران سمیت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

دوران میٹنگ سبی محکمہ صحت کی جانب سے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کے حوالے سےآگاہی دی گئی اس موقع پر محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، میڈیا کے سینئر صحافیوں سمیت علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے اختتام پر کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے محمد وقار عطاری نے مختلف افسران اور میڈیا کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔ (رپورٹ: وقار عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت   ہر سال عید میلاد النبی ﷺ پر جہاں 12 ربیع الاول پر جلوس میلاد نکلتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ابتدائی 12 دنوں میں مختلف افراد اور شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں بھی جلوس میلاد کا سلسلہ ہوتا ہے۔

٭اس سلسلے میں 2 اکتوبر 2022ء بروز اتوار’’ کیماڑی بندر گاہ کراچی‘‘ سے دوپہر 2 بجے لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گا۔ اس جلوس میں خصوصیت کے ساتھ ماہی گیروں کے ساتھ مبلغ دعوت اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی شرکت ہوگی۔

٭جبکہ 2 اکتوبر 2022ء بروز اتوار’’تیل والی چٹی ، ابراہیم حیدری کراچی‘‘ سے دوپہر 2 بجے لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گا جس میں خصوصیت کے ساتھ رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی کی آمد ہوگی۔

٭اسی طرح 3 اکتوبر 2022ء بروز پیر صبح 10 بجے دعوت اسلامی کے شعبہ ماہی گیر کے تحت ’’پاڑوں بہار جیٹی سندھ‘‘ میں لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گااس جلوس میں خصوصیت کے ساتھ مرحبا یا مصطفی ﷺ کے نعروں کے ساتھ رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری قیادت فرمائے گئے ۔

٭اس کے علاوہ 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ صبح 11 بجے ’’امین جٹ جیٹی، ریڑھی گوٹھ ،کراچی‘‘ سے لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گاجس میں مبلغ دعوت اسلامی ملیر ڈسٹرکٹ کے نگران سید فضیل باپوجلوس میلاد کی رہنمائی کریں گے۔

ان مقامات میں مذکورہ تاریخوں میں بتائے گئے وقت پر قریبی عاشقان رسول شرکت فرما کر اپنے عشق رسول میں اضافہ کریں اور دنیا و آخرت کی برکتوں کو حاصل فرمائے۔ 


ہر ہفتے کی طرح آج بروز ہفتہ 1 اکتوبر2022ء    بعد نماز عشاء حسب معمول دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جو مدنی چینل پر براہ ِ راست نشر کیا جائے گا۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری رضوی عاشقان رسول کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات قرآن و حدیث اور بزرگان دین رحمہم اللہ کے اقوال کی روشنی میں علم حکمت سے بھر پور جوابات عطا فرمائے گئیں۔

٭ آغاز تلاوۃ قرآن پاک ،نعت رسول ﷺ سے ہوگا، اس کے بعد جلوس میلاد بھی ہوگا ۔

واضح رہے کہ یکم ربیع الاول سے ہی 12 دن کے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بعد نماز عشاء شروع ہوکر وقت مناسب تک جاری رہتا ہے جس میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے کثیر عاشقان رسول شرکت کررہے ہیں۔ 


تین عشروں سے زائد عرصے میں متعدد اعلی ٰ سرکاری اور نجی  عہدوں پراپنی خدمات سرانجام دینے والے پاکستان کے معروف ماہر تعلیم محمد اقبال الرحمٰن نے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے اراکینِ مجلس اور چیف آپریٹنگ آفیسر سے ملاقات کی جبکہ اراکینِ مجلس نے اُنہیں دارالمدینہ سے متعلق بریفنگ دی اورہیڈ آفس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔

مزید اراکینِ مجلس نے انہیں 3 براعظموں، 7ممالک اور 59شہروں پر پھیلے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے وسیع اور منظم نیٹ ورک کی خصوصیات بتائیں اور دارالمدینہ کے نصاب نیز نظام تعلیم کی خصوصیات سے آگاہ کیا ۔

علاوہ ازیں محمد اقبال الرحمٰن  نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ دارالمدینہ کی کارکردگی نہایت متاثر کن ہے۔ یہاں مکمل سسٹم موجود ہے جو ایک تعلیمی نظام کے لئے ضروری ہے۔ادارے کے تمام شعبہ جات ماہر اور پیشہ ور افراد کی زیر نگرانی اپنا کام کررہے ہیں۔ ریسرچ، ٹریننگ اور دینیات کے شعبے بہتر انداز میں اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری) 

30ستمبر 2022ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا ایڈمنسٹریٹر آفس لانڈھی کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید کلہوڑ، میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومر، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، ایکس سی این بہروز خان، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر اور ڈائریکٹر چارج پارکنگ اویس خان سمیت اسٹاف کے دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں کیں۔

اس دوران ذمہ داران نے ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماعات و جلوسِ میلاد کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی جس پر افسران نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کورنگی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )