لاثانی پلی خیابان گارڈن
فیصل آباد میں شخصیت محمد رضوان کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
30 ستمبر 2022ء
بروز جمعہ ماہِ میلاد کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت لاثانی پلی خیابان گارڈن فیصل
آباد میں شخصیت محمد رضوان کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس حلقے
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پیارے آقا محمد مصطفٰیﷺ کی شان کے حوالے
سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مشاورت نے حاضرین کی ، تلاورتِ قراٰنِ پاک و نمازوں کی پابندی کرنے اور
نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق ذہن سازی کی نیز ماہِ میلاد کی
خوشی میں اپنے گھروں کو سجانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا
رکیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو
اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)