احکامِ شرعیہ کی تحقیق و تنقیح کے لیے دعوتِ اسلامی نے مسائلِ فقہ و شریعت میں ماہر علماو مفتیانِ کرام پر ایک مجلس تحقیقاتِ شرعیہ قائم کی ہے۔ا س مجلس کے ارکان دورِ حاضر کے پیدا کردہ مسائل میں غور و خوض کر کے رائے قائم کرتے ہیں۔

نِت نئے مسائل پر استنباط کے لئے اس مجلس کے مشورے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مشورہ 2 اور 3 نومبر کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوا جس میں مفتیانِ کرام نے جدید مسائل پر باہمی گفتگو کا تبادلہ کیا ۔

مشورے میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابوصالح محمد قاسم قادری حفظہ اللہ ، مفتی فضیل عطاری مدنی حفظہ اللہ ، استاذ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی علی اصغر عطاری مدنی حفظہ اللہ ، استاذ الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی حفظہ اللہ، استاذ الحدیث مفتی سجاد عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی کفیل عطاری مدنی حفظہ اللہ ، مفتی جمیل عطاری مدنی حفظہ اللہ،مفتی انس عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی سرفراز عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی ساجد عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی عرفان عطاری مدنی حفظہ اللہ اور مفتی نوید عطاری مدنی حفظہ اللہ نے  شرکت کی اور مسائلِ شرعیہ پر گفتگو کا تبادلہ کیا۔


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےدینی کاموں کےسلسلے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ کھارادر اور کلفٹن کابینہ کادورہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے تاجران کونیکی کی دعوت پیش کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں اپناحصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نےبھرپورانداز میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس کےعلاوہ اسلامی بھائیوں کےدرمیان دینی حلقےکابھی سلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ کیاگیا۔

بعدازاں جوڑیہ بازار کے تاجر یوسف عطاری ، کپڑا مارکیٹ کے فیصل باوانی ، عبدالحبیب اور شاہد کبیر ٹیکسٹائیل پلازہ تاجران سمیت دیگر اسلامی  بھائیوں نےرکنِ شوریٰ سےملاقات کی۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یارمیں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈیرہ اللہ یارزون کے بستہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئے شعبہ کی ترقی کے حوالے سے مختلف امورپرگفتگوکی۔اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں بھرپوراندازسے حصہ لینےکاذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی )کے تحت رکن ریجن ملتان اسپیشل ایجوکیشن محمد آصف عطاری مدنی نے رکنِ ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان محمد عابد عطاری کےہمراہ DEO اسپیشل ایجوکیشن ملتان میں قائم ایک اسپیشل پرسنز کےاسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ٹیچرزسے ملاقات کی ۔

اس دوران اسپیشل (گونگے، بہرے اورنابینا)بچوں میں دینی حلقےکااہتمام  ہوا ، رکن ِریجن اسپیشل ایجوکیشن محمد  آصف عطاری نے اشاروں کی زبان میں’’ نماز کی پابندی ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور ریجن ذمہ دار ملتان اسپیشل پرسنز عابد حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں رکن ریجن ملتان اسپیشل ایجوکیشن محمد آصف عطاری نے رکن ریجن  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان محمد عابد عطاری کےہمراہ ملتان اسپیشل ایجوکیشن کے ڈی ای او(DEO) آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی ای او سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز سمیت دیگر شعبہ جات کاتعارف پیش کیا جس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کاسراہا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکزفیضان ِمدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں احمد اویس( اسپیشل ایجوکیشن پاکستان ذمہ دار )کے ہمراہ سید محمد احسن (ایم اے اسپیشل ایجوکیشن) نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکنِ ریجن لاہور محمد علی عطاری سے ملاقات کی ۔

رکنِ ریجن نے اس دوران انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرواتےہوئےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے حوالے سے بھی تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجدکےتحت یکم نومبر2021ءبروزپیرعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں نگران ریجن  جنید عطاری، ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد سہیل عطاری ، ناظم اعلیٰ شعبان عطاری مدنی اور اثاثہ جات ذمہ داران سمیت8اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےذمہ داران کی تربیت کرتےہوئےامامِ مسجدکاتقرر کرنےکےحوالےسے ذہن سازی کی۔

مزید رکنِ شوریٰ نےمسجد کی کمیٹی کی تربیت کاذہن دیا اورمسجدکےمسائل کےمتعلق شرعی رہنمائی لینےکےبارےمیں گفتگو کی نیز ملک سطح پر اجیر کےلئےگریڈنگ کےحوالےسےمشاورت کی۔ (رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2021ء کو   یوکے ریجن کی رکن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے ریجن کی معاون مفتشات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کا ہدف سمیت تمام درجوں کی تفتیش مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام اسپین کے ڈویژن ترتوسا کے علاقوں (caspe، Taragona) میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا مقصداور ان پر عمل کرنے کے طریقے پر بریف کرتے ہوئے ان کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام30 اکتوبر 2021ء کوآسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نمازقضا کرنےکی سزا“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں نماز قضا کرنےکی سزا کے بارے میں بتایا نیز نمازوں کی پابندی کر نے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


                 دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اکتوبر 2021کے چوتھےہفتےسویڈن میں دو مقامات اسٹاک ہوم (Stockholm) اور مالمو (Malmö )میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 42اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے جس میں اسلامی بہنوں کو آقا ﷺ کی سیرت پر چلنے اور اپنی زندگیوں کو شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام اکتوبر 2021ء کے چوتھے  ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz) ،ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”آقاکریم ﷺکی اپنی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارےآقا ﷺ کی سیرتِ پر عمل پیراں ہونے کا ذہن دیا۔