ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے فیصل آباد کے اطراف چک 206 میں MPA سردار مزمل سرور ڈوگر کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول کی شرکت رہی۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔نگرانِ پاکستان مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پیارے آقاﷺ کے فضائل وخصوصیات کے بارے میں شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے ربیع الاول میں پیارے آقا ﷺ کی آمد میں خوشی کا اظہار کرنے اور گلیوں و محلوں کو سجانے کے ساتھ ساتھ باطن کو سنوار تے ہوئے جھوٹ، چغلی اور غیبت جیسے گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے نیز نماز کی پابندی کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اجتماعِ میلاد و جلوس ِمیلاد میں شرکت کرنے کے متعلق حاضرین کی ذہن سازی کی جبکہ سردار محمد سرور ڈوگر کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعا کروائی اور صلاۃ وسلام پڑھا گیا۔آخر میں حلقے میں شریک شخصیات نے نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)