دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں ٹنڈوآدم میں7 دن کے فیضانِ
نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کو کثیر علمِ دین سکھانے کے ساتھ
ساتھ نماز کے چند ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ رہا۔
یکم نومبر2021ءکواس کورس کا اختتام ہواجس میں رُکنِ
نواب شاہ زون اور نگرانِ کابینہ ٹنڈوآدم نےشرکاکو دینی ماحول میں استقامت کےساتھ علم ِدین حاصل کرنے کے لئے مزید
کورسز کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
الحمدللہ
عزوجل اس کورس کےآخرمیں 7 اسلامی بھائیوں نے 63 دن کے
مدنی تربیتی کورس کرنے، 6 اسلامی بھائیوں نے جامعۃالمدینہ بوائزمیں داخلہ لینےاور 2 اسلامی بھائیوں نے فیضانِ
تجوید و قراءت کورس کرنے کاعزم کیا ۔(رپورٹ:
اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلےدنوں میڈیاڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام
لسبیلہ پریس کلب حب میں محفلِ میلاد کا انعقادکیاگیاجس میں لسبیلہ پریس کلب حب کے
صدر راؤ اختر علی راجپوت، جنرل سیکرٹری عزیز لاسی، ممبران میں راؤ اصغر علی ،محمد
نواز بلوچ ،غلام مرتضی شیخ ، ایوب لاسی،اصغر علی موندرہ ،عابد سریرہ اوریاسر علی
بلوچ سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
محفلِ میلادکاآغاز قاری عارف شیخ عطاری نے تلاوتِ کلام پاک سےکیاجبکہ
سکندر عطاری مدنی اورزوہیب عطاری نے
بارگاہ رسالتﷺ میں نعت شریف پیش کی۔
کراچی ریجن اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار سیّد نوید عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری لسبیلہ کابینہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کےتحت 3نومبر2021ءبروزبدھ تلہ گنگ میں مدنی مشورےکاانعقادکیاگیاجس
میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے قاری صاحبان نےشرکت کی۔
اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ جہلم چکوال زون شعیب
اشرف نقشبندی عطاری نے شرکاکی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کی اور ٹیلی تھون کی تیاری
کے حوالے سے اہداف دیتےہوئے رسیدیں بھی تقسیم کیں۔
ذمہ داران نے ٹیلی تھون میں بھرپور انداز سے حصہ لینے اور
دیگر تعلیمی و دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا پختہ عزم کیا۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کےتحت 2نومبر2021ءبروزمنگل واہ کینٹ میں مدنی مشورہ منعقد
ہواجس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کےناظمین اور قاری صاحبان نےشرکت کی۔
اس دوران ناظم ِاعلیٰ واہ کینٹ زون محمد افضل
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کرتےہوئےدعوتِ اسلامی
کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکےلئےاہم نکات پرمشاورت کی
اوراہداف بھی دیئے۔
مزید ٹیلی تھون وصول کرنےکےلئےرسیدیں تقسیم کی
گئیں، ساتھ ہی تعلیمی حوالے سےکلام
کیاگیا۔
اس موقع پر وہاں موجودذمہ داران سمیت قاری
صاحبان نےبھرپوراندازسےٹیلی تھون جمع کرنےاور دیگردینی کاموں میں عملی طور پرحصہ
لینےکاپختہ عزم کیا۔(رپورٹ: شعیب
اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی
کےزیرِاہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں ناظمینِ اعلیٰ ،
ناظمین اور پنڈی اسلام آباد زون کے قاری صاحبان نےشرکت
کی۔
درانِ مدنی مشورہ ریجن ذمہ دار اسلام آباد محمد
وقار عطاری نے اسلامی بھائیوں کی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کرتےہوئےدعوتِ
اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکےحوالےسےاہم نکات
پرمشاورت کی اور ٹیلی تھون وصول کرنے کے لئے رسیدیں بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر وہاں
موجودذمہ داران سمیت قاری صاحبان نےبھرپوراندازسےٹیلی تھون جمع کرنےکاعزم کیا۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مصطفیٰ آباد(رائیونڈشہر) لاہور میں
دعوتِ اسلامی کےتحت اجتماعِ میلادکاانعقاد
پچھلے دنوں مصطفیٰ آباد(رائیونڈشہر)لاہور میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے
تاجران کےزیرِاہتمام اجتماعِ میلاد کاانعقادہواجس میں صدر
ِانجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن رائیونڈ ،فیکٹری مالکان، انجمن تاجران کے بڑے
عہدیداران سمیت شہر کے دیگر تاجران نے کثیر
تعدادمیں شرکت کی۔
پاکستان سطح کےذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران
محمد ندیم عطاری نے حضور ﷺ کی ’’حیاتِ طیبہ ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے آپﷺ کی سیرتِ مبارکہ کے چند خوبصورت پہلو بیان کئےاوروہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو سیرتِ طیّبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کاذہن دیا۔
اس کےعلاوہ ذمہ دار نےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ
جات کا تعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینےکی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکاکومکتبۃالمدینہ کےکُتُب ورسائل تحفے
میں دی گئیں۔(رپورٹ: عبدالرسول
عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسٹیشن والی مسجد پتوکی میں مدنی مشورےکااہتمام،ٹیلی تھون کےحوالےسےگفتگو
دعوتِ اسلامی کےتحت3نومبر2021ءبروزبدھ اسٹیشن
والی مسجد پتوکی میں مدنی مشورےکااہتمام ہوا جس میں اراکینِ ڈویژن مشاورت اور شعبہ
جات ذمہ داران نےشرکت کی۔
اس دوران نگرانِ کابینہ محمد بلال عطاری مدنی
نے12دینی کاموں کافالواپ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے، پڑھانے
کاذہن دیا۔
اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالے ٹیلی
تھون میں یونٹ جمع کروانےکےحوالےسےاہم نکات پرتفصیلاًگفتگو کی۔بعدازاں 1ماہ کےمدنی
قافلے میں سفرکرنےکےحوالےسےذہن سازی کی۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
(ویب ڈیسک)گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے اسلامی
میگزین ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ کے وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے
ملاقات کی ۔ وفد میں شامل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی نے مفتی صاحب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی عربی، اردو ، انگلش، ہندی اور گجراتی میں یہ میگزین
جاری کررہی ہے جبکہ مستقبل میں بنگلہ زبان
میں بھی اس کی اشاعت کی جائے گی۔
مفتی الیاس رضوی صاحب نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو وقت
کی ضرورت قراد دیتے ہوئے اسے خوب سراہا
اور دعوتِ اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں فرمائیں۔
وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اردو اور عربی شمارے تحفے میں پیش کئے جبکہ مفتی صاحب نے بھی
وفد کو اپنی لکھی ہوئی کتب تحفے میں عطا فرمائیں۔
اس موقع پر جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام مولانا اشتیاق قادری صاحب اور مولانا اشرف عطاری مدنی صاحب بھی موجود تھے۔
وفد میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی، عربی میگزین نفحات المدینہ کے مدیر مولانا انیس مدنی یمنی ، شعبہ دعوتِ
اسلامی کے شب وروز کے H.O.D مولانا عمر فیاض عطاری مدنی
اور ذمہ دار ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد بلال عطاری شامل
تھے۔
(ویب ڈیسک)گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے اسلامی
میگزین ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ کے وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے
ملاقات کی ۔ وفد میں شامل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی نے مفتی صاحب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی عربی، اردو ، انگلش، ہندی اور گجراتی میں یہ میگزین
جاری کررہی ہے جبکہ مستقبل میں بنگلہ زبان
میں بھی اس کی اشاعت کی جائے گی۔
مفتی الیاس رضوی صاحب نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو وقت
کی ضرورت قراد دیتے ہوئے اسے خوب سراہا
اور دعوتِ اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں فرمائیں۔
وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اردو اور عربی شمارے تحفے میں پیش کئے جبکہ مفتی صاحب نے بھی
وفد کو اپنی لکھی ہوئی کتب تحفے میں عطا فرمائیں۔
اس موقع پر جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام مولانا اشتیاق قادری صاحب اور مولانا اشرف عطاری مدنی صاحب بھی موجود تھے۔
وفد میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی، عربی میگزین نفحات المدینہ کے مدیر مولانا انیس مدنی یمنی ، شعبہ دعوتِ
اسلامی کے شب وروز کے H.O.D مولانا عمر فیاض عطاری مدنی
اور ذمہ دار ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد بلال عطاری شامل
تھے۔
نگران حاجی عمران عطاری کی سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی
ٹنڈو جام کے وائس چانسلر سے ملاقات
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 2 نومبر 2021ء کو سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی
ٹنڈو جام کے وائس چانسلر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
نگران
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی اور نہیں عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی میں
تعلیمی نظام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
منسٹر بلاک لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد ، حاجی
اظہر عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 3 نومبر 2021ء کو منسٹر بلاک لاہور میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت النبی ﷺ“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن
سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت 27اکتوبر2021ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 دن کا فیضانِ
نماز و ڈونیشن سیل کورس منعقدکیاگیاجس میں کم وبیش 24اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
2نومبر2021ءبروزمنگل اس کورس
کااختتام ہواجس میں شرکائےکورس سےامتحان لیاگیااورکامیاب ہونےوالےاسلامی بھائیوں
کواس کورس کی اسناد بھی دی گئیں۔
ریجن ذمہ دارسیّد شفیق
الرحمٰن عطاری نے شرکا کی تربیت کرتےہوئے
شعبے کی ترقی کے حوالے سےمدنی پھول دیئے نیز پاکستان سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری اور آفس ذمہ دارنے اسلامی بھائیوں سے مدنی بستہ
سافٹ ویئر کے بارے میں گفتگو کی۔
بعدازاں کوئٹہ زون ذمہ دار
عاصم عطاری نےدعاکروائی۔(رپورٹ: محمد
ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)