دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے تحت 28 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں گودھرا کی ڈویژن مشاورت ، علاقائی مشاورت اور 6 مدرسات نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ داری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنی
ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن دیا نیز مدرسات کو تجوید القراٰن اور فرض علوم کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔اس کے علاوہ ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر مدرسات نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
٭اسی
طرح 29 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 نیو
کراچی کابینہ ڈویژن سندھی ہوٹل میں مدنی
مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور 13 مدرسات نے شرکت کی۔اس موقع پر کابینہ
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’احساس
ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1صدر کابینہ جمشید روڈ میں محفلِ نعت
منعقد ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے ’’حضور
ﷺ کی امت سے محبّت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اطاعتِ مصطفیٰ ﷺ کا ذہن دیا ۔ اس
کے علاوہ ٹیلی تھون کی نیتیں کروائیں جس پر بعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع
کروائی۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے رقت انگیز دعا کروائی۔ اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ
عطّار سلّمھا
الغفار
نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور تحائف
دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام 28 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات نیو کراچی کابینہ ڈویژن گودھرا میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں گودھرا کی ڈویژن مشاورت اور 1 علاقہ مشاورت اور 6 مدرسات
نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ
داری‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو
اچھے طریقے سے ادا کرنے کا ذہن دیا۔مزید مدرسات کو تجوید القراٰن اور فرض
علوم کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے
علاوہ ٹیلی تھون دینے کی دعوت بھی دی جس میں مدرسات نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔
کراچی
ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد میں اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن
بہادر آباد کے علاقے شرف آباد میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں کم وبیش 60
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور ٹیلی تھون مہم کے سلسلے میں صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے خوب صدقہ و
خیرات کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ
کی کاوشوں کے بارے میں بتایا جس پر ہاتھوں
ہاتھ اسلامی بہنوں نے 21 ٹیلی تھون کے یونٹ لئے نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 25 اکتوبر 2021ء بروز پیر
کراچی ساؤتھ زون 2 کھارادر کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح تک کی نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’صدقے کےفضائل ‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو بھرپور ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف
آباد کابینہ اور ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقہ
میں اہل ثروت شخصیات کے گھر پر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں ایک میرج بیورو کی اونر، 3 ٹیچرز سمیت
اہل ثروت شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے ’’آقا کریم ﷺ کی امت
سے محبت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور محافل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو درود پاک کی کثرت کرنے، نماز کی پابندی کی
ترغیب دلائی نیز شخصیات کو ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن بھی دیا آخر
میں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی
تقسیم کئے گئے۔
حیدرآباد
کابینہ ڈویژن آفندی ٹاؤن اور عثمان آباد میں
اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت 31 اکتوبر 2021ءبروز اتوار حیدرآباد
کابینہ ڈویژن آفندی ٹاون اور عثمان آباد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جن
میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر ‘‘کے موضوع
پر بیانات کئے جس میں اسلامی بہنوں کو
اپنے وقت کی قدر کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال
کےمطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کاذہن دیا اور روزانہ جائزہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی ۔اس کے بعد درود خوانی بھی کی گئی اور تصور مدینہ بھی
کروایا گیا ۔
جنت
کے احوال اور جنت میں لے جانے والے اعمال
پر مشتمل شاندار تالیف
بِہِشْت
کی کُنجیاں
مصنّف:حضرت
علامہ عبدالمصطفیٰ الاعظمی رحمۃ اللہ علیہ
پیشکش:
شعبہ تخریج ،المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭کتاب پر کام شروع
کرنے سے پہلے اس کتاب کے مختلف نسخوں میں
حتی المقدور صحیح ترین نسخہ کا انتخاب
٭جدید تقاضوں
کے مطابق کمپوٹر کمپوزنگ جس میں رموز و اوقاف(فُل
اسٹاپ،کوماز،کالنز وغیرہ) کا مقدور بھر اہتمام
٭ کمپوز شدہ
مواد کا اصل سے تقابل تاکہ محذوفات و مکررات وغیرہ جیسی اغلاط نہ رہیں
٭ آیاتِ
قرآنیہ، احادیث مبارکہ، روایات وفقہی مسائل وغیرہا کی اصل مآخذسے حتی
المقدورتخریج وتطبیق
٭ حوالہ جات کی تفتیش تاکہ اغلاط کا امکان کم سے کم
ہو
245صفحات پر مشتمل یہ کتاب2009ء سے لیکر7مختلف
ایڈیشنز میں تقریباً28ہزار کی تعداد میں چھپ چکی ہے۔
اس
کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی
کےتحت2نومبر 2021ء بروز منگل جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں اساتذہ
ٔکرام کے درمیان ایک سیشن کاانعقادکیا گیاجس میں تین زون(شیخوپورہ ، جنوبی اور شمالی زون) کے کم و بیش
500 ناظمین ِکرام، اساتذۂ کرام ،مفتشینِ
کرام اورتعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا حفیظ عطاری مدنی ،ناظمینِ اعلیٰ کاشف
عطاری مدنی، سیّد عثمان شاہ عطاری مدنی ، تنویر عطاری مدنی، نوید عطاری
مدنی اور لاہور ریجن کے ذمہ دار و رکنِ شعبہ مولانا نوید عطاری مدنی سمیت دیگرذمہ
داران نے شرکا کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اورانتظامی حوالےسے تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا،رکنِ شوریٰ
نے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالے ٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکپتن شریف میں قائم نیو جامعۃ المدینہ میں نگرانِ پاکستان مشاورت کی آمد
یکم
نومبر2021ء بروزپیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد
عطاری کی فیصل آباد ریجن پاکپتن شریف میں
قائم نیو جامعۃ المدینہ میں تشریف آوری ہوئی۔
رکنِ
شوریٰ نے اساتذہ ٔکرام اور طلبۂ کرام کی
دینی،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتےہوئے ٹیلی تھون میں بڑھ چرھ کر حصہ
لینے اور بھرپوراندازسے تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔
بعدازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے مزار مبارک حضرت بابا فریدالدین شکر گنج علیہ الرحمہ پر حاضری دی اور فاتحہ
خوانی و دعا کا اہتمام کیا ۔
اس کےعلاوہ 2
نومبر 2021ء بروز منگل نگران پاکستان مشاورت کی جامعۃ المدینہ عارف والا میں بھی آمدکاسلسلہ رہا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کو مدنی
پھولوں سے نوازااور ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آبادریجن میں پچھلےدنوں جشنِ عیدمیلادالنبیﷺکے
سلسلے میں محفلِ میلاد منعقد کی گئی جس میں طلبہ ٔ کرام وسرپرستوں نے کثیر تعداد میں
شرکت کی۔
محفلِ میلاد
میں دارالمدینہ فیصل آباد کے مختلف کیمپسز کے طلبۂ کرام نے قراءت،نعت خوانی،سنتوں بھرےبیانات ،کوئیزاور ذہنی آزمائش میں حصہ لیا۔
بعد ازاں
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ
اسلامی) کے زون ذمہ دار محمد راحیل عطاری نے’’ عظمت ِ مصطفی ﷺ‘‘کے
موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا ،مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ ٔ کرام میں تحائف بھی
تقسیم کئےگئے نیزمحفلِ میلاد کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور دعا پر کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کےذمہ
داران نے2نومبر2021ءبروزمنگل تحصیل کوٹری میں واقع ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع جامشورو
میں بار کے سابق صدر سمیت کئی وکلاسےملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش
کرتےہوئے تھانہ بولا خان بار ایسوسی ایشن میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم
نکات پرمشاورت کی۔واضح رہے اس موقع پر تقریباً 25 وکلا اور 5 اسٹاف سے ملاقات کا سلسلہ
رہا۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری
ایڈوکیٹ شعبہ
رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ کراچی ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)