دعوت اسلامی کے شعبہ توقیت ’’ اَوقاتُ الصَّلٰوۃ ‘‘ نے علم توقیت کے اصول و قوانین کے مطابق بے شمار شہروں کے اَوقاتُ الصَّلٰوۃ کے نقشہ جات تیار کئے ہیں ۔

اس سلسلے میں عاشقان رسول کے لئے شعبہ توقیت اَوقاتُ الصَّلٰوۃ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل شعبہ آئی ٹی کے تعاون سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام ’’ اَوقاتُ الصَّلٰوۃ ‘‘ بھی متعارف کروایا گیا تھا جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر درست نمازوں کے وقت کی نشاندہی میں حد درجہ مفید ہے۔ مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے اب اس شعبہ نے انتھائی محنت کے ساتھ جدید اصول و قوانین پر مشتمل ایک کتاب بنام ’’ نصاب توقیت‘‘ تیار کی ہے۔

کتاب نصاب توقیت کی چند امتیازی خوبیاں درج ذیل ہے۔

1) انداز تفہیم نہایت عمدہ ، آسان تحقیقی ہے تاکہ اس فن کا ابتدائی طالب علم ہو یا کچھ جاننے والا سب استفادہ کر سکیں۔

2) اصطلاحات کی تعریفات دی گئی ہیں نیز اصطلاحات کو انگریزی میں بھی لکھا گیا ہے۔

3) اصطلاحات اور فارمولے سمجھانے کےلئے رنگین تصاویر کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔

4) متفرقات کے باب میں اس فن کے متعلق دیگر دلچسپ معلومات بھی کتاب کا حصہ ہیں۔

5) اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ الله علیہ کی تحقیقات کی روشنی میں قواعد کو بیان کیا گیا ہے۔

6) استخراج اوقات اور سمت قبلہ نکالنے کےلئے کیلکولیٹر ، کمپاس اور دیگر جدید آلات کے استعمال کے طریقے دیئے گئے ہیں۔

7) سورج کو دیکھ کر گھڑی کا وقت درست کرنے کا نادر قاعدہ اس کتاب کا خاص تحفہ ہے۔

8) میل شمس اور بلدی زوال کے ضروری جدول اور دنیا کے مشہور شہروں کے طول و عرض بھی کتاب کے آخر میں شامل ہیں۔

کتاب نصاب توقیت کے مصنف:

ماہرِ علمِ توقیت محمد وسیم عطاری

ابو رضا مولانا عثمان شریف عطاری مدنی