پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار (خیبرپختونخواہ) رجب علی عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایبٹ آباد میں DIG آفس کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ ذمہ داران نے پی اے طاہر، میڈیا کوآرڈینیٹر ماجد اور نائب قاصد جاوید سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

اسی طرح ذمہ داران نے ایبٹ آباد (AC Commissioner) سیکریٹری کے پی اے سردار فیصل اور اے ڈی سی کے پی اے مظہرالحق سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں FGRF دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز سرکاری اداروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات میڈیکل اسسٹنٹ محمد تنویر اور محمد سجاد سے ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو شعبہ FGRF دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ماہِ میلاد کی مبارک باد دی اورمکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”صبحِ بہاراں“ تحفے میں پیش کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار خیبرپختونخواہ رجب علی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں ڈھاڈر میں قائم ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر ضلع کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی سے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔

دورانِ میٹنگ صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی (بلوچستان) محمد وقار عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران ضلع کچھی غلام شبیر عطاری نے ڈپٹی کمشنر کچھی سے دعوت اسلامی FGRF کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص ضلع کچھی میں سیلاب متاثرین کے درمیان ہونے والے مختلف امدادی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


پنجاب پاکستان کی تحصیل ڈھاڈر ضلع کچھی میں میر بلخ شیر مری (ایس ڈی پی او) اور محمد یوسف سیلاچی (ایس پی ضلع کچھی کے آفس سپرنٹنڈنٹ) سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دورانِ ملاقات آفیسرز سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

اسی طرح ذمہ داران نے حالیہ سیلاب میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص ضلع کچھی میں ہونے والے امدادی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی ، شہدائے پولیس اور سیلاب زدگان کے لئےدعائے خیر کروائی۔ واضح رہے اس ملاقات میں ضلع کچھی کے نگران غلام شبیر سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی شریک تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (DCAS-A) و ائیر مارشل حامد رشید رندھاوا سے PAF ہیڈکوارٹر میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور حاجی وقارالمدینہ عطاری کی ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ڈپٹی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز حامد رشید رندھاوا کو سیلاب زدگان کے لئے ہونے والے امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے ایف جی آر ایف کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی  بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

29 ستمبر 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ روحانی علاج کے آفس میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کال سینٹر، ویب سروسز اور مکتوبات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے آفس کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی جس پر آفس ذمہ دار سیّد یاسر علی عطاری نے رکنِ شوریٰ کو آفس کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی پیش کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے دورِ حاضر کے مطابق اپنے کام میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شریک تھے۔(رپورٹ: محمد عدنان رضا عطاری مدنی چینل ریکارڈنگ ذمہ دار ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 30 ستمبر 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ڈاکٹروں نے 12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں ادویات دیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آبا دمیں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایاگیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا نیز ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔

بعدازاں ڈاکٹروں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔(رپورٹ:محمد محسن مدنی عطاری صوبہ ٔسندھ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں استقبال ربیع الاول  کے حوالے سے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماع میں ڈائریکٹر جنرل ریلویز اکیڈمی سمین الحسن ،ڈائریکٹر ایڈمن ندیم ، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ۔ڈی۔ جی۔ علی میکن ،کمانڈنٹ ریلویز پولیس اکیڈمی ابرار ، پولیس ٹریننگ کالج کے اسٹاف اور ریلویز اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والے تقریباً 200 افسران نے شرکت کی ۔

اجتماع کے اختتام پر افسران نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی جبکہ انہیں مکتبۃالمدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


29 ستمبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ربیع الاول کے اجتماعات وجلوسِ میلاد کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک کی میٹنگ میں ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کورنگی ڈسٹرکٹ میں ہونے والے اجتماعِ میلاد وجلوسِ میلاد کے انتظامات پرکلام کیا جبکہ ایس ایس پی صداقت علی، ڈی ایس پی ملک نواز، ڈی ایس پی اسلم جویا، لانڈھی کورنگی ابراہیم حیدری اور انڈسٹریل ایریا کے تمام آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ایس ایس پی آفس کورنگی میں ڈی آئی بی انچارج منہاج الحسن، ایم پی اے غلام جیلانی، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ فیضان آن لائن اکیڈمی(گرلز) کی نیو کراچی برانچ میں26ستمبر2022ء بروز پیر ملک و بیرونِ ممالک(یوکے،سعودیہ عرب،انڈونیشیا وغیرہ) کی ریجن، ملک اورشعبہ نگران نیز عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہنوں نے وزٹ کیا۔

اس موقع پر نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی مجلس کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ کے مکمل اسٹرکچر اور مختلف کاموں کے حوالے سے Presentation پیش کی جس پر اسلامی بہنوں کی جانب سے مختلف سوالات کا سلسلہ رہا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی طرف سے تحائف دیئے گئے۔ آخر میں Visitors نےفیضان آن لائن اکیڈمی کے حوالے سے تحریری صورت میں اپنے تاثرات بھی پیش کئے۔


28 ستمبر 2022ء بروز بدھ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مسعود قادر کے سسر عبدالخالق بھٹی نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عبدالخالق بھٹی کو ان شعبہ جات کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خوہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)