دعوت اسلامی کے زیر اہتمام31 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فش پونڈ روڈ 3AF، BS16 برسٹل یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ راچڈیل(Rochdale)میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی کےلئےایک نشست کااہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےذمہ داران کی تربیت کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کواحسن انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارحاجی یعقوب عطاری کا دیگر ذمہ داران کے ہمراہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ سے ملاقات کی۔

حاجی یعقوب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی خانپور میں M.N.A شیخ فیاض احمد سے ملاقات ہوئی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا اور 5 نومبر 2021ء کو خان پور میں ہونے والے گرینڈ اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے شرکت کرنے کی نیت کی۔


پنجاب کے شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا سید مظفر حسین شاہ صاحب کی آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ بالعلما کے ذمہ داران، نگران زون اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

علامہ سید مظفر حسین شاہ صاحب کو فیضان مدینہ کی مسجد، جامعۃ المدینہ، دار الافتاء اہلسنت اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا۔ اس موقع پر سید مظفر حسین شاہ صاحب کی دار الافتاء اہلسنت کے مفتی محمد سرفراز عطاری مدنی سے ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔آخر میں علامہ صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں اور دین اسلام کی ترویج کے لئے ہونے والی جد و جہد کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 31اکتوبر2021ءبروزاتوارانگلینڈ کےشہربرمنگھم میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں برمنگھم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں سے12دینی کاموں کافالواپ لیتےہوئے برمنگھم میں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کوبڑھانےکاذہن دیاجس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں یکم نومبر 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تنظیمی، اخلاقی اور شرعی تربیت کرتے ہوئے انہیں کام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اہداف کو مکمل کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔


جامعات المدینہ(دعوت اسلامی) میں زیرِ تعلیم طلبۂ کرام کی تعلیمی و تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کےلئے بالخصوص دورۃ الحدیث اور بالعموم درجہ خامسہ سے درجہ سابعہ تک کے طلبہ کرام کے لئے مقالہ نگاری کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے کی پہلی نشست 30 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں ہوئی۔ نشست میں دعوت اسلامی کے تصنیفی و تحقیقی ادارے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ ) کی جانب سے مولانا راشد علی عطاری مدنی (ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان مدینہ) نے طلبہ کو مقالہ نگاری کے اصول و ضوابط اور طریقہ کار بیان کیا۔ نشست کے آخر میں طلبہ کرام کو اچھا مصنف و محرر بننے کے لئے ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں مضامین لکھنے کا بھی ذہن دیا گیا۔

اس نشست میں مقالہ نگاری کے حوالے سے بیان کئے گئے چند اہم نکات یہ ہیں:

٭تحریر وتصنیف کی اہمیت و ضرورت ٭تحریر و تصنیف میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ٭موضوع کا انتخاب ٭انتخاب موضوع سے قبل چند ضروری باتیں ٭مقالہ کیسے لکھیں؟ ٭مقالہ کی خاکہ سازی ٭جمع مواد کے طریقے وغیرہ

نشست کے بعد ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار سلیم بلالی عطاری اور محمد صفدر عطاری کے ہمراہ شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام شبیر سعیدی صاحب، مولانا انس عطاری مدنی صاحب اور مولانا انصر عطاری مدنی صاحب، مولانا نعمان کوکب عطاری مدنی صاحب اور جامعۃ المدینہ کے دیگراساتذہ کرام سے ملاقات کی۔

بعد ازاں ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی اور شعبہ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملتان میں قائم جامعہ عربیہ انوارالعلوم میں شیخ الحدیث حضرت علامہ سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب، جامعہ ہدایۃ القراٰن میں شیخ الحدیث حضرت علامہ عثمان پسروری صاحب اور جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام میں کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا احمد سعید صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ داران نے ان علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور اس میں جاری تحریری مقابلے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اپنے طلبہ کو تحریری مقابلے میں شرکت کروانے کی درخواست کی۔


پچھلے دنوں  ملیر کورٹ کے بالمقابل جسٹس آف پیس کے چیمبر میں سابق جوڈیشل مجسٹریٹ پیر عطاء الرحمٰن کے والدِ ماجد اور بادامی مسجد میٹھادر کراچی کے سابق خطیب و امام حافظ پیر مجیب الرحمٰن کی برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کےلئےدینی حلقے کا اہتمام ہواجس میں اوتھ کمشنر، ملیر بار کے سابق عہدیداران سمیت دیگر وکلا اور اسٹاف نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کورٹ کے نگران نے ’’علما کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ،بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے فاتحہ خوانی کی جبکہ شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن کے ریجنل ذمہ دار نےمرحومین کےلئے دعائے مغفرت کی۔ (رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاءکراچی ساؤتھ سنٹرل زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب بیلہ میں محفل ِمیلاد کی تقریب منعقدکی گئی جس میں عہدیداران و اراکینِ پریس کلب ، صحافیوں اور سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات سمیت مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والےعاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اس اجتماعِ میلاد میں مولانا حسن رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے اور آخری نبی ﷺ کو وہ حسن وجمال عطا فرمایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور مثال ملے بھی کیسے کیونکہ اللہ پاک نے آپ جیسا حسین وجمیل اور بنایا ہی نہیں ،حسن وجمال مصطفی ﷺایسا تھا کہ کوئی کہتا کہ رخ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھی تو کوئی کہتا کہ چاند سے زیاد ہ حسین وجمیل ہیں ،تو کوئی کہتا کہ آپ ﷺ سے بڑھ کوئی خوبصورت دنیا میں آیا ہی نہیں ۔ پیارے آقا ﷺ جیسا حسین وجمیل کسی آنکھ نے دیکھا ہی نہیں،آپ جیسا کوئی خوبصورت پیدا ہوا ہی نہیں ،ساری کائنات کی بادشاہت کا تاج آپ ﷺ کے سر پر ہے ،آپ ﷺ ساری کائنات کے بادشاہ ہیں ، آپ ﷺ زمین وآسمان کی عظیم سلطنت کے بادشا ہ ہیں ۔ آپ ﷺ کے دو وزیر آسمانوں میں حضرت جبریل اور حضرت میکائل علیہ السلام اور دو وزیر زمین میں حضرت سیّدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیّدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ہیں ۔

محفلِ میلاد میں دعوت اسلامی بیلہ کے ذمہ داران میں قاری یار محمد عطاری، حسین عطاری ،علی محمد عطاری ،میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ کابینہ کے جہاں زیب عطاری، نیشنل پریس کلب بیلہ کے صدر عبدالرحیم رونجھو، نائب صدر عبدالحمید قیصر، جرنل سیکرٹری عبدالحلیم رونجھو، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما غلام سرور رونجھو، پٹواری ہدایت اللہ عبدالحفیظ خاصخیلی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔(رپورٹ: جہاں زیب عطاری نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام محمودآباد کراچی میں اجتماعِ میلاد کاانعقادکیاگیاجس میں اسکول مالکان، اسکول ایڈمنسٹریٹ، پرنسپل، اسکول و کوچنگ ٹیچرزاوراسٹوڈنٹس سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم  شانِ مصطفیٰﷺکے حوالےسےبتاتےہوئے سرکارﷺکی سیرتِ طیبہ کوبیان کیا۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےزیرِاہتمام پچھلےدنوں کراچی میں نیک اعمال اجتماع کاانعقادہواجس میں نگرانِ ڈویژن، اراکینِ کابینہ، علاقائی نگران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیاجس پراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)