24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
29 ستمبر 2022ء
بروز جمعرات لیبر ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت میلادِ مصطفیٰﷺ
پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف افسران نے شرکت کی جن میں لئیق احمد سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ،
محمد خالدخان ایڈیشنل سیکریٹری، شمس الدین شیخ ایڈیشنل
سیکریٹری، محمد حسین یوسفزئی ڈپٹی سیکریٹری، آصف راجپوت ڈپٹی
سیکریٹری اور نذیر خاصخیلی سیکشن آفیسر شامل تھے۔
اس پروگرام میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بتائے نیز شرکا کو سرکار ﷺکی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں
تمام آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کے مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والے رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)