پچھلے دنوں ایس پی ہاؤس سوئی میں دعوتِ اسلامی
کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایس پی ضلع ڈیرہ بگٹی عیسٰی جان رند سے دعوت اسلامی
کے صوبائی نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کی ملاقات
ہوئی۔
اس دوران وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی
ذمہ دار شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز مولانا شہزاد احمد عطاری مدنی نے شرکا کو نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی جانب سے سیلاب زدگان میں ہونے والے مختلف
امدادی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔
علاوہ ازیں ایس پی ڈیرہ بگٹی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا
اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی، شہدائے پولیس نیز بارش و سیلاب متاثرین کے لئے دعا
کروائی۔
اس موقع پر ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری،
صوبائی ذمہ دار شعبہ FGRF ذوالفقار علی عطاری اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد شعیب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)