ملک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں پنجاب مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم موضوعات پرکلام کیا جن میں بعض یہ ہیں:

1 :ای رسید کو زیادہ سے زیادہ ذمہ داران میں عام کیا جائے تاکہ عطیات ڈونیٹ کرنے والے عاشقان رسول کو آسانی ہو۔

2 :پنجاب پاکستان کے ہر شہر میں 12 ہویں شریف کا اجتماع سب سے بڑے میدان میں کیا جائے گا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائزاور دیگر تمام شعبہ جات اپنے شرکا کے ہمراہ شعبے کے بینرز کے ساتھ شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ گفتگو جلوسِ میلاد کے تعلق سے مدنی پھول دیئےجس میں اُن کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائی نیز مختلف شہروں میں قائم دارالافتاء اہلسنت کے علمائے کرام اپنے شعبے کے اسلامی بھائیوں، طلبۂ کرام، سرپرست اور شخصیات کے ہمراہ جلوسِ میلاد میں بھر پور انداز سے شرکت کریں۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ جلوسِ میلاد کی ابتداء بعد نمازِ ظہر اور اس کا اختتام عصر کی نماز پرکیاجائے نیز مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”صبح بہاراں“ رسالے زیادہ سے زیادہ تقسیم کئے جائیں۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)