گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار
اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ اور پولکوانے کابینہ کی نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا فالو آپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرے پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ نیک
اعمال پر عمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں
کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے پولکوانے میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 41 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور محفل نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا گیا۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور محفل
نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا گیا۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے جانسبرگ میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں سے کارکردگی کا فالو اپ کرتے
ہوئے ان کی تربیت کی نیز وقت پر کارکردگی دینے اور ماہانہ فارم کارکردگی وقت پر جمع
کروانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021 کو ٹیلی فون کے ذریعے تمام کابینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے اہداف دیئے اور
مختلف شعبوں میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مدنی کورسز میں داخلہ کروانے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرمیزبرگ
میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت
کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر
پولکوانے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت
کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں 31 اکتوبر 2021ء کو دینی حلقہ ہوا جس میں مقامی
تاجروں میں شرکت کی۔
نگران
ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 7
نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے، عملی طور دینی کاموں
میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
رنگیل پور ملتان
میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2021ء کو رنگیل پور ملتان میں ولادت مصطفٰے ﷺ کے
سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول، ذمہ
داران دعوت اسلامی اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”سیرت النبی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے شرکا کو 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون
کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
ممتاز آباد ملتان میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں
اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2021ء کو ممتاز آباد ملتان میں عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”عشق رسول ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو سیرت رسول ﷺ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی
گزارنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاؤ الدین میں اجتماع میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع
کے اختتام پر دعوت اسلامی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ دار الافتاء اہلسنت کے مفتی محمد شفیق عطاری مدنی صاحب نے فیصل
آباد کی زینب مسجد میں قائم دار الافتاء اہلسنت اور مدرسۃ المدینہ کا دورہ کیا۔
مفتی
شفیق صاحب نے دار الافتاء اہلسنت میں مفتی عرفان عطاری کے ہمراہ مدرسۃ المدینہ کا
وزٹ کیا اور مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔