دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاؤ الدین میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر دعوت اسلامی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔