بچوں کی تربیت کب کی جائے؟ کیسے کی جائے؟کس طرح بچوں کو بااخلاق  بنایا جائے؟یہ سب سوالات والدین کے ذہنوں میں گردش کرتے رہتے ہیں، اکثر والدین ذہن میں موجود سوالات کی اُلجھن سلجھانے کےلئے بڑے جتن کرتے ہیں لیکن پھر بھی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوتی ہےجس کی وجہ صرف یہ کہ تربیت ِاطفال (بچوں کی تربیت)کےلئے والدین کو خود تربیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

اسلام کے نظام ِتربیت میں والدین کو اولاد کی تربیت کی حوالے سے بہترین رہنمائی ملتی ہے لیکن اس تربیت کے اسلوب کووالدین خود کیسے سیکھیں؟ اس قسم کی پریشانیوں سے چھٹکارا دلانے کےلئے دعوت اسلامی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایسی Mobile Applicationبنام ’’ کلمہ اینڈ دعا ‘‘ ایپ متعارف کروائی ہے جس میں ہر عمر کے بچے کی تربیت سے متعلق اسلام کی روشن تعلیمات کو پیش کیاگیا ہے ۔

کلمہ اینڈ دعا موبائل Applicationبنانے کا مقصد بچوں کی دینی و اخلاقی لحاظ سے تربیت کرنا اور والدین کے لئے بچوں کی عمر کے لحاظ سے گائیڈ لائن فراہم کرنا ہے ۔اس Applicationمیں بچوں کی نفسیات کو مد نظر رکھتے ہوئے سنتیں ، آداب ، کلمہ اور دعا اردو، انگلش ترجمے کے ساتھ دیا گیا ہے تاکہ اس Applicationسے ناصرف بچے مستفید ہوں بلکہ والدین بھی تربیت کے بہترین مدنی پھول حاصل کرسکیں۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے کلمہ اینڈ دعا موبائل Applicationمیں مکمل چھے کلمے بامحاور ہ ترجمے اورلفظ بلفظ ادائیگی کے ساتھ پیش کئے ہیں،اٹھنے بیٹھنے، سونے جاگنے ،کھانے پینے وغیرہ کی سنتیں اور آداب بھی اس ایپ میں موجود ہیں، بچوں کے لئے بچوں کا مشہور پروگرام غلام رسول کی اینیمیٹڈ ویڈیو ز (Animated videos)کے ذریعے اس Mobile app میں دلچسپی پیدا کی گئی ہےنیز والدین کے لئے بہترین گائیڈ بھی موجود ہے جس کی مدد سے وہ اپنے بچوں کی تربیت کےلئے رہنمائی بھی لے سکتے ہیں۔آج ہی اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیجئے اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے پریشا ن ہونے سے بچیئے۔ (رپورٹ: نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی،ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

link

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.kidsapplication