دعوتِ اسلامی کے تحت 30 اکتوبر 2021ء  بروز ہفتہ لیبر اسکوائر اورسائٹ ایریا میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ایک مقام پر 18 اور دوسرے مقام پر 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ایک مقام لیبر اسکوائر میں زون مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دوسرے مقام پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دونوں مقامات پر اسلامی بہنوں کو 7نو مبر 2021ء بروز اتوار ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینےکا ذہن دیا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔