دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 25اکتوبر 2021ء کو سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن 7 اے میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 40 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ’’سُستی کے نقصانات‘‘ کے بارے میں سنتوں
بھرابیان کیااوراسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا فولواپ لیا ۔مزید اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع
کرنےسے متعلق ذہن دیا اورٹیلی تھون کے لئے
کس طرح کوشش کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کئے ۔
٭دوسری
جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اکتوبر2021ء بروز جمعرات سُرجانی ٹاؤن کابینہ کراچی میں
4 مقامات پر ماہانہ ڈویژن سطح پر دینی حلقوں
کا سلسلہ منعقد کیا گیا جن میں کم و بیش
140 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان دینی حلقوں میں ترغیبی بیانات کئے گئے اور دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول میں رائج اصطلاحات سکھائی گئی نیز
فرض علوم فقہ میں وقف کے مسائل بھی بتائے گئے۔ اس کے علاوہ پچھلے
ماہ ہونےوالا سیشن ’’عطار کی باتیں ‘‘
میں جو سکھایا تھا اس کی دہرائی ہوئی اور
رسالہ نیک اعمال میں موجود نیک اعمال سوال کی مذمت پرسنتوں بھرے بیانات ہوئیں۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء بروز پیر بن قاسم کابینہ کراچی کےعلاقہ شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مدرسہ فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں بن قاسم کی زون نگران، مکتبۃ
المدینہ زون، شارٹ کورسز زون، مدنی دورہ زون، کابینہ نگران، ڈویژن نگران و
مشاورتیں اور علاقہ ذمہ دار سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا ذہن دیتےہوئے اسلامی بہنوں کوماہانہ مدنی مشورے میں پابندی سے شرکت کرنے اور علاقوں اور ڈویژنز
میں دینی کام مضبوط کرنے پر مدنی پھول بتائے۔ اس کےبعد تقرریاں مکمل کرنے پر بھی ذہن سازی کی اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے شخصیات
اجتماع نیز ٹیلی تھون مہم میں بھر پور حصہ لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے تحت 26 اکتوبر2021ء
بروز منگل 2021ء کو لانڈھی کابينہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں
ڈویژن نگران و مشاورت، علاقہ نگران و مشاورت اور ذیلی نگران ومشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابينہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے نكات سمجھائے اور اس حوالے سے اہدف دیئے۔مزید کار کردگی کے حوالے سے بھی کلام ہوااور کار کردگی شیڈول سمجھایا ،ساتھ ہی دینی
کاموں کو کرنے کے بارے میں مدنی پھول سمجھائے۔