25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
30
اکتوبر 2021ء کو پنجاب یونیورسٹی اینڈ کالج منڈی بہاؤ الدین ملتان میں ”سیرت
النبی کانفرنس“کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے
وائش چانسلزڈاکٹر رؤوف، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
سیرت
النبی کانفرنس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے خطاب فرمایا۔ خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ظاہری زندگی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے، ہمیں
اپنی زندگی آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے گزارنی چاہیئے۔ رکن
شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور فیضان آن لائن
اکیڈ می کے ذریعے کورسز میں داخلے لینےکا ذہن دیا۔
یونیورسٹی
کی انتظامیہ کی جانب سے دعوت اسلامی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔