شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی میں مدنی مشورےکاسلسلہ ہواجس میں ناظمینِ اعلیٰ ، ناظمین اور پنڈی اسلام آباد زون کے قاری صاحبان نےشرکت کی۔

درانِ مدنی مشورہ ریجن ذمہ دار اسلام آباد محمد وقار عطاری نے اسلامی بھائیوں کی خود کفالت کے حوالے سے تربیت کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکےحوالےسےاہم نکات پرمشاورت کی اور ٹیلی تھون وصول کرنے کے لئے رسیدیں بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر وہاں موجودذمہ داران سمیت قاری صاحبان نےبھرپوراندازسےٹیلی تھون جمع کرنےکاعزم کیا۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مصطفیٰ آباد(رائیونڈشہر)لاہور میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کےزیرِاہتمام اجتماعِ میلاد کاانعقادہواجس میں صدر ِانجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن رائیونڈ ،فیکٹری مالکان، انجمن تاجران کے بڑے عہدیداران سمیت شہر کے دیگر تاجران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

پاکستان سطح کےذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے حضور ﷺ کی ’’حیاتِ طیبہ ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آپﷺ کی سیرتِ مبارکہ کے چند خوبصورت پہلو بیان کئےاوروہاں موجود اسلامی بھائیوں کو سیرتِ طیّبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ ذمہ دار نےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینےکی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکاکومکتبۃالمدینہ کےکُتُب ورسائل تحفے میں دی گئیں۔(رپورٹ: عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت3نومبر2021ءبروزبدھ اسٹیشن والی مسجد پتوکی میں مدنی مشورےکااہتمام ہوا جس میں اراکینِ ڈویژن مشاورت اور شعبہ جات ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس دوران نگرانِ کابینہ محمد بلال عطاری مدنی نے12دینی کاموں کافالواپ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے، پڑھانے کاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالے ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانےکےحوالےسےاہم نکات پرتفصیلاًگفتگو کی۔بعدازاں 1ماہ کےمدنی قافلے میں سفرکرنےکےحوالےسےذہن سازی کی۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


(ویب ڈیسک)گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے اسلامی میگزین  ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی ۔ وفد میں شامل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی نے مفتی صاحب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی عربی، اردو ، انگلش، ہندی اور گجراتی میں یہ میگزین جاری کررہی ہے جبکہ مستقبل میں بنگلہ زبان میں بھی اس کی اشاعت کی جائے گی۔

مفتی الیاس رضوی صاحب نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو وقت کی ضرورت قراد دیتے ہوئے اسے خوب سراہا اور دعوتِ اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں فرمائیں۔

وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اردو اور عربی شمارے تحفے میں پیش کئے جبکہ مفتی صاحب نے بھی وفد کو اپنی لکھی ہوئی کتب تحفے میں عطا فرمائیں۔

اس موقع پر جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام مولانا اشتیاق قادری صاحب اور مولانا اشرف عطاری مدنی صاحب بھی موجود تھے۔

وفد میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی، عربی میگزین نفحات المدینہ کے مدیر مولانا انیس مدنی یمنی ، شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے H.O.D مولانا عمر فیاض عطاری مدنی اور ذمہ دار ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد بلال عطاری شامل تھے۔ 


(ویب ڈیسک)گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے اسلامی میگزین  ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی ۔ وفد میں شامل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی نے مفتی صاحب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی عربی، اردو ، انگلش، ہندی اور گجراتی میں یہ میگزین جاری کررہی ہے جبکہ مستقبل میں بنگلہ زبان میں بھی اس کی اشاعت کی جائے گی۔

مفتی الیاس رضوی صاحب نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو وقت کی ضرورت قراد دیتے ہوئے اسے خوب سراہا اور دعوتِ اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں فرمائیں۔

وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اردو اور عربی شمارے تحفے میں پیش کئے جبکہ مفتی صاحب نے بھی وفد کو اپنی لکھی ہوئی کتب تحفے میں عطا فرمائیں۔

اس موقع پر جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام مولانا اشتیاق قادری صاحب اور مولانا اشرف عطاری مدنی صاحب بھی موجود تھے۔

وفد میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی، عربی میگزین نفحات المدینہ کے مدیر مولانا انیس مدنی یمنی ، شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے H.O.D مولانا عمر فیاض عطاری مدنی اور ذمہ دار ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد بلال عطاری شامل تھے۔ 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 2 نومبر 2021ء کو سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی اور نہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی میں تعلیمی نظام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 نومبر 2021ء کو منسٹر بلاک لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت النبی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت 27اکتوبر2021ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7 دن کا فیضانِ نماز و ڈونیشن سیل کورس منعقدکیاگیاجس میں کم وبیش 24اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

2نومبر2021ءبروزمنگل اس کورس کااختتام ہواجس میں شرکائےکورس سےامتحان لیاگیااورکامیاب ہونےوالےاسلامی بھائیوں کواس کورس کی اسناد بھی دی گئیں۔

ریجن ذمہ دارسیّد شفیق الرحمٰن عطاری نے شرکا کی تربیت کرتےہوئے شعبے کی ترقی کے حوالے سےمدنی پھول دیئے نیز پاکستان سافٹ ویئر ذمہ دار عارف عطاری اور آفس ذمہ دارنے اسلامی بھائیوں سے مدنی بستہ سافٹ ویئر کے بارے میں گفتگو کی۔

بعدازاں کوئٹہ زون ذمہ دار عاصم عطاری نےدعاکروائی۔(رپورٹ: محمد ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3نومبر 2021ء کو گجرات میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین اور مختلف شعبے سے وابستہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ 7نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


30اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے  فیضانِ مدینہ آکر جبکہ سینکڑوں مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : مدنی مذاکرے سے زیادہ سے زیادہ فوائد کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں ؟

جواب : جو کام توجہ سے ہوتاہے اس سے زیادہ فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں ،توجہ اوراہتما م کے ساتھ مدنی مذاکرہ سناجائے ،غفلت کے ساتھ نہ سناجائے، مسلمانوں کو حکم ہے کہ وہ شریعت کی بات توجہ کے ساتھ سنیں ۔

سوال : کیا نام کے بھی اثرات ہوتے ہیں ؟

جواب: جی ہاں !نام کےبھی اثرات ہوتے ہیں ،نام اچھا ہوتوکام بھی اچھے ہوتے ہیں،اس اچھے نام کی برکتیں حاصل ہوتی ہیں ،انبیائے کرام ،صحابہ واہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین اوربزرگوں کے ناموں پر نام رکھنے کے فوائدملتے ہیں ، ناپسندیدہ لوگوں کے نام پرنام رکھا جائے توبچے کے کام بھی ناپسندیدہ ہوتے ہیں ۔

سوال: کیاعبادت مثلاً( ذکروغیرہ)بھی اس اندازسےہونی چاہئے کہ کسی کو تکلیف نہ پہنچے؟

جواب:جی ہاں !عبادت ہویا دنیا کا کوئی کام ،طواف ہویا بازارہماری ذات سے کسی کوتکلیف نہیں پہنچنی چاہئے ،بلکہ جان بوجھ کر ایساکام کرنے کی بھی اجازت نہیں جس سے بندے کی اپنی ذات کو تکلیف پہنچے ،مثلاً(اتنی بلندآوازسے ذکر کرناکہ جس سے گلے کو تکلیف ہو)وغیرہ

سوال : دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول کی تعدادکتنی ہے؟

جواب: دعوتِ اسلامی سے لاکھوں کروڑوں بلکہ بے شمارعاشقانِ رسول وابستہ ہیں ۔

سوال : UK میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والوں کو امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا ارشادفرمایا ؟

جواب : درسِ نظامی کے بعد بھی مطالعہ جاری رکھیں ،آپ کو سرکارِاعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی کتابیں پڑھنی ہیں ،علم کو باقی رکھنے کا اہم ذریعہ تدریس بھی ہے،درس ِنظامی پڑھانے کا سلسلہ شروع فرمائیں ، علم وہ دولت ہے جو خرچ کرنے سے بڑھتی ہے،اس میں مزید اضافہ ہوتاہے ،مدنی قافلے میں سفربھی کریں ،مدنی قافلہ عملی کام(Practical) کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ،اس سےتجربات ہوتے ہیں ،تجربے سے بھی علم میں اضافہ ہے۔

سوال : دین پرعمل کرنے کی وجہ سے کوئی دل دکھائے تو کیا کریں ؟

جواب: صبرکیا جائے کیونکہ ہم لوگوں کی زبان تو پکڑنہیں سکتے ،صبرکرکے ثواب کمائیں ،بہرحال دل آزاری کرنے والے کو توبہ کرنی چاہئے ۔

سوال:کسی کی تکلیف دُورنہ کرسکیں تو کیا کریں ؟

جواب : اگر ہم کسی کی تکلیف دُورنہیں کرسکتے تو کم ازکم اس تکلیف میں اپنے قول یا فعل سے اضافہ نہ کریں ۔

سوال : کسی مسلمان کے بال سفیدہوجائیں تو اسے کیا فائدہ ہوتاہے ؟

جواب : سفید بال تو مسلمان کے لیے بزرگی ہے ، قیامت کے دن یہ اُس کے لیے نورہوگا،حدیث پاک میں ہے کہ بالوں کا سفید ہونا مسلمان کے لیے نور ہےجس کا حالتِ اسلام میں ایک بال سفید ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے اللہ پاک اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتاہے اور اس کا ایک گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے۔ '' (ابو داود :4202،ابن حبان :2985)

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ" کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں "پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھ یا سن لے، اُسے اپنی زبان درست استعمال کرنے کی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی )کے زیرِاہتمام دیوانِ خاص قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسپیشل پرسنز کےلئے اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران، نگران ِکابینہ اور شمالی زون ذمہ دار عبدالوارث عطاری سمیت دیگرذمہ داران نےشرکت کی۔

اجتماعِ پاک کاآغاز تلاوت ِ قراٰنِ پاک سےہوا جبکہ احمد رضا عطاری نےبارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول پڑھی۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار ایف جی آر ایف افضل عطاری نے ’’فضائل صدقات ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی،اجتماع ِ پاک کےآخر میں دعا بھی سلسلہ رہا۔

واضح رہے اس اجتماعِ پاک کی اشاروں کی زبان میں رکنِ ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ لاہور محمد علی عطاری، رکنِ زون محمد سہیل عطاری اور مدثر عطاری مدنی نےترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12دن کا اشاروں کی زبان کا کورس منعقدہوا جس میں معلم کورس  محمد بدر عطاری نے شرکائےکورس کو اشاروں کی زبان میں نعت خوانی،سنتوں بھرےبیان،ذکر ودعا اور صلوۃ وسلام پڑھنےکاطریقہ بتایا۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز میں12 دینی کام کرنے کا طریقہ سیکھایا ۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)