عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے، علمِ دین کو پھیلانے، عشقِ رسول، صحابہ و اہلِ بیت کا جام پیلانے، مسلمانوں کو عبادت کی طرف راغب کرنے کے لئے دنیا بھر میں قائم مدنی مراکز اور اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات  کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہر ہفتے کی طرح آج بروزجمعرات مؤرخہ 4 نومبر 2021ء بعد نماز عشاء دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا منعقد کئے جائیں گے۔

مدنی چینل پر بعد نماز عشاء تقریباً 9:00 بجے ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائیگاجس میں مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد پنجاب سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ چوک شہیداں میر پور میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور غوثیہ مسجد مہاجر کیمپ نمبر 4 بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے دینی کاموں کےسلسلے میں  مختلف Countriesکادورہ کیاجس میں انہوں نےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کاوزٹ کیاجن میں سےچند یہ ہیں:

1) برطانیہ میں پہلا ایف جی آر ایف(FGRG (دفتر آسٹن، برمنگھم یو کےکاوزٹ کیا۔

2) Alum Rock Birmingham & Sparkhill Birmingham UK میں دار المدینہ کی عمارتوں کا دورہ۔

3) Dudley UK میں زیر ِتعمیر فیضانِ فاروق اعظم مسجد اور دارالمدینہ کی عمارت کا دورہ،اس دوران رکن ِشوریٰ نے تاجر برادری سے مختصر گفتگو بھی کی۔

4) زیر ِتعمیر مدنی مرکزفیضانِ مدینہ Leicester UK اور دارالمدینہ کی عمارت کادورہ ، رکنِ شوریٰ کی طرف سے جنازے کی سہولیات کاکےحوالےسےاہم نکات تبادلۂ خیال۔

5) Nuneaton ویسٹ مڈلینڈز یو کے میں زیر ِتعمیر مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی عمارت کا دورہ۔

6) تاجر برادری کے ہمراہ سٹوک یو کے میں دار المدینہ کاوزٹ ،بعدازاں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نےسنتوں بھرابیان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 2نومبر2021ءبروزمنگل لانڈھی نمبر 4 زمان آباد میں ٹیچرز ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیاگیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پررکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں  ملک شام کےشہرحلب میں قادری سلسلے کے عظیم پیشوا،الطرنطائية اسلامك مدرسۃكے پرنسپل اورحلب يونيورسٹی كے پروفیسرصاحب نے عالمی مدنی مرکز جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی کادورہ کیا جس دوران انہوں نے جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی کےدورۃ الحدیث اور تخصص فی الفقہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کے درمیان بیان کیا۔

پروفیسرصاحب نے اساتذہ ٔکرام و طلبۂ کرام کو اپنے محبت بھرے ملفوظات سے نوازااورانہیں علم ِ دین کے فضائل کے حوالے سے مختلف احادیثِ مبارکہ بیان کیں،بعدازاں انہوں نے دعوت اسلامی کے حوالے سے اپنی محبتِ رائے کا اظہار بھی کیا۔

اس دوران استاذُالعلماء مولانا محمد حسان عطاری مدنی مدظلہ العالی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں قائم جامعۃ المدینہ بوائزمیں استاذُالعلماء مولانا محمد حسان عطاری مدنی مدظلہ العالی نے اساتذہ ٔ کرام وطلبۂ کرام کے لئے اصول ِجرح والتعدیل کورس کا آغاز کیا جس میں دورۃ الحدیث اور تخصص فی الفقہ کے اساتذہ ٔکرام اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

ابتداًمولانا محمد حسان عطاری مدنی نے کورس کی خصوصات بتاتےہوئے اساتذہ ٔکرام سمیت وہاں موجود شرکاکو اپنے محبت بھرے ملفوظات سے نوازا،اس کےعلاوہ شرکا کو علم ِ دین کے فضائل کے حوالے سے مختلف احادیثِ مبارکہ بیان کی۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ کےزیرِاہتمام یکم نومبر2021ءبروزپیرعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں قائم دورۃ الحدیث شریف سےبذریعہ مدنی چینل پاکستان بھرکےجامعات المدینہ میں ’’فیضانِ علم‘‘ سلسلے کا انعقاد ہواجس کاآغاز تلاوت ِقراٰن ِمجید اور نعت ِرسول مقبول ﷺ سے ہوا۔

بعد ازنعتِ رسول مقبول ﷺ مرکزی مجلسِ شوریٰ کےنگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتےہوئے انہیں نماز کی پابندی ،دُرودِ پاک اور اوراد دو ظائف کی برکتوں کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

مزید نگرانِ شوریٰ نے امیر اَہل ِسنت دامت براکاتھم العالیہ کے حوالے سے آپ کی سادگی ،قناعت اورپرہیزگاری کے بہت ہی پیارے مدنی پھول ارشادفرمائے۔

بعدازاں امیر اہل ِسنت دامت براکاتھم العالیہ کی آمدکا سلسلہ بھی ہوا،اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت نےطلبۂ کرام کو اپنے محبت بھرے ملفوظات سے نوازا،طلبۂ کرام کو علم ِ دین کے فضائل کے حوالے سے مختلف احادیثیں مبارکہ سنائی اور ان احادیث سے سبق حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔اس کےعلاوہ امیر اَہل ِسنت نے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنے اور ٹیلی تھون میں بھرپوراندازسےاپناحصہ ملانےکے حوالے سےخوشگوار مدنی پھو ل عطاکئے۔

واضح رہے اس اجتماع ِپاک میں مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک طلبۂ کرام و اساتذہ کرام ، ناظمین کرام اور شعبہ کے تمام اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جانشینِ امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

امیرِ اہلِ سنّت سے عورتوں کے بارے میں سوالات

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں51ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



طلبہ میں علمِ دین کا شوق پیدا کرنا دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےتاکہ وہ معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کر سکے، دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے طلبہ  ٔکرام کا شوق ِ علم دین مرحبا کہ جو کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد بھی رکھتے ہیں ۔

الحمدللہ عزوجلپچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام نے شوقِ علمِ دین میں مختلف دینی کُتُب کامطالعہ کیا اورانہیں زبانی یاد کرلیاجن کی تفصیل یہ ہے :

1)جامعۃالمدینہ فیضان ابو عطار کے ایک طالبِ علم نے نصاب الصرف کے 30 اسباق مکمل ایک مجلس میں زبانی سنائے۔

2)جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ریجن کے 2 طلبۂ کرام نے کتاب شرح تہذیب کامتن مکمل زبانی یاد کیا۔

3)جامعۃ المدینہ مدنی پورہ کے درجہ اولیٰ th 9کے 12طلبۂ کرام نے خلاصۃ النحو ،نصاب الصرف مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی ۔

4)جامعۃ المدینہ خانقاہ شریف درجہ اولیٰ عصری کےدو طالبِ علم نے خلاصۃالنحو حصہ اوَّل مکمل یاد کرکے سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔

5) جامعۃ المدینہ پسوال کے درجہ اولیٰ کے 3 طلبہ ٔ کرام نے ایک ہی مجلس میں خلاصۃ النحوکے 40 سال اسباق سنائے ۔

6) جامعۃ المدینہ ساہیوال کے ایک طالبِ علم نے خلاصۃالنحو اورنصاب الصرف کے 30،30 اسباق ایک ہی مجلس میں زبانی سنانے کی سعادت حاصل کی ۔

7)جامعۃ المدینہ بصیر پورکے درجہ اولیٰ کےتمام طلبۂ کرام نے خلاصۃ النحو کے ششماہی اوَّل کا نصاب مکمل حفظ کرکے ایک ہی مجلس میں سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔

8) جامعۃ المدینہ گوجرہ کے درجہ اولیٰ کے طالبِ علم نے تقریباً ایک گھنٹے میں خلاصۃالنحو 37 اسباق کی تعریفات ،امثلہ ،ا سباق کے تمام قواعداور ہر قاعدے میں مذکور امثلہ سنانے کی سعادت حاصل کی ۔

9)جامعۃ المدینہ انو ا رِرضا راولپنڈی اسلام آباد ریجن کے ایک طالبِ علم محمد ثوبان (جو کہ ابوبکر چشتی صاحب کے پوتے اور حسنات احمد چشتی کے صاحب زادے ہیں)نے ایک ہی نشست میں خلاصۃالنحو 37 اسباق سنانے کی سعادت حاصل کی ۔

10)جامعۃ المدینہ غلامان ِرسول اوکاڑہ کے ایک طالب ِعلم نے ایک دن میں قراٰن ِپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

11)جامعۃ المدینہ سمندری کے درجہ اولی ٰ عصری کے 3 طلبۂ کرام نے نصاب الصرف کے 31 اسباق ایک ہی مجلس میں سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


احکامِ شرعیہ کی تحقیق و تنقیح کے لیے دعوتِ اسلامی نے مسائلِ فقہ و شریعت میں ماہر علماو مفتیانِ کرام پر ایک مجلس تحقیقاتِ شرعیہ قائم کی ہے۔ا س مجلس کے ارکان دورِ حاضر کے پیدا کردہ مسائل میں غور و خوض کر کے رائے قائم کرتے ہیں۔

نِت نئے مسائل پر استنباط کے لئے اس مجلس کے مشورے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مشورہ 2 اور 3 نومبر کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوا جس میں مفتیانِ کرام نے جدید مسائل پر باہمی گفتگو کا تبادلہ کیا ۔

مشورے میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابوصالح محمد قاسم قادری حفظہ اللہ ، مفتی فضیل عطاری مدنی حفظہ اللہ ، استاذ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی علی اصغر عطاری مدنی حفظہ اللہ ، استاذ الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی حفظہ اللہ، استاذ الحدیث مفتی سجاد عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی کفیل عطاری مدنی حفظہ اللہ ، مفتی جمیل عطاری مدنی حفظہ اللہ،مفتی انس عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی سرفراز عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی ساجد عطاری مدنی حفظہ اللہ، مفتی عرفان عطاری مدنی حفظہ اللہ اور مفتی نوید عطاری مدنی حفظہ اللہ نے  شرکت کی اور مسائلِ شرعیہ پر گفتگو کا تبادلہ کیا۔


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےدینی کاموں کےسلسلے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ کھارادر اور کلفٹن کابینہ کادورہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے تاجران کونیکی کی دعوت پیش کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں اپناحصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نےبھرپورانداز میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس کےعلاوہ اسلامی بھائیوں کےدرمیان دینی حلقےکابھی سلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ کیاگیا۔

بعدازاں جوڑیہ بازار کے تاجر یوسف عطاری ، کپڑا مارکیٹ کے فیصل باوانی ، عبدالحبیب اور شاہد کبیر ٹیکسٹائیل پلازہ تاجران سمیت دیگر اسلامی  بھائیوں نےرکنِ شوریٰ سےملاقات کی۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ یارمیں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈیرہ اللہ یارزون کے بستہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مولانا انور رضا عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئے شعبہ کی ترقی کے حوالے سے مختلف امورپرگفتگوکی۔اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں بھرپوراندازسے حصہ لینےکاذہن دیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی )کے تحت رکن ریجن ملتان اسپیشل ایجوکیشن محمد آصف عطاری مدنی نے رکنِ ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان محمد عابد عطاری کےہمراہ DEO اسپیشل ایجوکیشن ملتان میں قائم ایک اسپیشل پرسنز کےاسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ٹیچرزسے ملاقات کی ۔

اس دوران اسپیشل (گونگے، بہرے اورنابینا)بچوں میں دینی حلقےکااہتمام  ہوا ، رکن ِریجن اسپیشل ایجوکیشن محمد  آصف عطاری نے اشاروں کی زبان میں’’ نماز کی پابندی ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور ریجن ذمہ دار ملتان اسپیشل پرسنز عابد حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)