آج رات
مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے
عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے، علمِ
دین کو پھیلانے، عشقِ رسول، صحابہ و اہلِ بیت کا جام پیلانے، مسلمانوں کو عبادت کی
طرف راغب کرنے کے لئے دنیا بھر میں قائم مدنی مراکز اور اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں
مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ہر
ہفتے کی طرح آج بروزجمعرات مؤرخہ 4 نومبر 2021ء بعد نماز عشاء دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا منعقد کئے جائیں گے۔
مدنی
چینل پر بعد نماز عشاء تقریباً 9:00 بجے ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائیگاجس میں مدنی
مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد پنجاب سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ چوک شہیداں میر پور میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری اور غوثیہ مسجد مہاجر
کیمپ نمبر 4 بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔