حضور
نبی کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے صحابہ
کرام عَلَیْہِمُ
الرِّضْوَان سے
ارشاد فرمایا:’’جانتے ہو مسلمان کون ہے؟‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو ارشاد فرمایا: ’’مسلمان وہ
ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔‘‘ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’مومن کون ہے؟‘‘ارشاد فرمایا:
’’مومن وہ ہے کہ جس سے دوسرے مومن اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ سمجھیں۔‘‘ (نجات
دلانے والے اعمال کی معلومات،صفحہ۲۹۳)
فرمانِ
مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جس نے
کسی مسلمان کی ”پَردہ پوشی“ کی اللہ عَزَّوَجَلَّ دنیا و آخرت میں اس کی ”پَردہ پوشی“
فرمائے گا۔ (مسلم،
ص 1110، حدیث: 2699، ملتقطاً)
اس
ہفتے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
عاشقان رسول کو باطنی بیماری ”غیبت “ اور مسلمانوں کے عیب کو تلاش کرنے سے بچانے
کے لئے رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کس کس کو عیب بتاسکتے ہیں“ پڑھ یا سن
لے، اُسے اپنی زبان درست استعمال کرنے کی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے
پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن ﷺ
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
مصیبت پر صبر کرنے کی رغبت دلانے اور ان کی ڈھارس بندھانے والا ایک
منفرد رسالہ
پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ
اسلامی
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
39صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015ءسے
لیکر5مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ25ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
شعبہ جامعۃالمدینہ کےذمہ داران کا مدنی مشورہ،ٹیلی
تھون سمیت دیگر نکات پرگفتگو
دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ کےتحت 25
اکتوبر 2021ء بروزپیرمدنی مرکزفیضانِ ِمدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورےکااہتمام
کیاگیا جس میں فیصل آباد ریجن بھر کے جامعات المدینہ کے ناظمینِ کرام نےشرکت کی۔
اس موقع پرریجن ذمہ دار سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری
نے ناظمین ِکرام کو ٹیلی تھون اور جامعات المدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے
مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے نئے اہداف دیئے۔
اس دوران ناظمِ اعلیٰ مولانا عبداللہ عطاری مدنی ، ناظم ِاعلیٰ مولانا آفتاب عطاری مدنی
اور ریجن مدنی بستہ ذمہ دار شاہد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
اس کےعلاوہ بعد نمازِظہر رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ ونگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ناظمینِ کرام اور شعبہ جامعۃ المدینہ
کے ذمہ داران کووقت عطافرمایا۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اوتھل میڈیا ڈیپارٹمنٹ (دعوت
اسلامی )کے تحت پچھلے دنوں جشنِ
عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پر ارمابیل پریس کلب اوتھل میں اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکینِ پریس کلب ، صحافی اورسیاسی و سماجی
شخصیات سمیت مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مولانا شاہد رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ عزوجل نے اپنے پیارے نبی ﷺ کو وہ حسن وجمال عطا فرمایا
کہ جس کی مثال نہیں ملتی اورمثال ملے بھی
کیسے کیونکہ اللہ عزوجل نے آپ جیسا حسین وجمیل بنایا ہی نہیں ، حضرت
سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپﷺکاحسن وجمال ایسا تھا کہ کوئی
کہتا کہ رخِ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھی ،کوئی کہتا کہ چاند سے زیاد ہ حسین
وجمیل ہیں ، کوئی کہتا کہ آپ ﷺ سے بڑھ کوئی خوبصورت دنیا میں آیا ہی نہیں ۔
مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی کاکہناتھا کہ پیارے
آقا ﷺ جیسا حسین وجمیل کسی آنکھ نے دیکھا ہی نہیں،آپ جیسا کوئی خوبصورت پیدا ہوا ہی نہیں ،ساری
کائنات کی بادشاہت کا تاج آپ ﷺ کے سر پر ہے ،آپ ﷺ ساری کائنات کے بادشاہ ہیں ، آپ ﷺ
زمین وآسمان کی عظیم سلطنت کے بادشا ہ ہیں ۔
آپ ﷺ
کے دو وزیر آسمانوں میں حضرت جبریل اور حضرت میکائل علیہ السلام اورزمین کے دو وزیر حضرت سیّدُنا ابو بکر صدیق رضی
اللہ عنہ اور حضرت سیّدُنا عمر
فاروقِ اعظم رضی
اللہ عنہ ہیں ۔
اس دوران حاجی عبد المجید عطاری ، قاضی یاسر ، مولانا
سکندر عطاری مدنی ، حافظ صدام عطاری ، بشیر احمد عطاری ، عبدالستار لاسی اورارمابیل
پریس کلب کے عہدیداران و صحافی رحمت اللہ ناز ، عبدالغفار لنگاہ ، نصیر احمد لنگاہ ، طاہر جان ،
حنیف چنہ ، جہانزیب عطاری، نواز علی جاموٹ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےکثیر تعداد
میں شرکت کی ۔(رپورٹ: جہانزیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ
لسبیلہ کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے اجیروں اور اسٹوڈنٹس کے
درمیا ن تربیتی سیشن کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو مدنی
مرکز فیضان مدینہ لاہور میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے
تمام اجیر اور چائنیز لینگویج کورس کے
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ چائنیزلینگویج ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مطیع اللہ شعبے میں کام کرنے، اس کی ڈاکیومینشن
بنانے اور اپنے اپنے کاموں کا ٹاسک بنانے پر تربیت کی۔ ڈاکٹر مطیع اللہ نے تمام
اسلامی بھائیوں کوشعبے میں اچھے انداز سے کام کرنے کا ذہن دیا تاکہ دعوت اسلامی کا
کام چینی زبان میں بھی اچھے انداز سے ہوسکے اور مدنی مقصد پورا کرنے میں کامیابی
حاصل ہو جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے نگران بن قاسم زون سید
فضیل رضا عطاری کی عیادت اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سید فضیل رضا عطاری سے ملاقات
کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دعائیہ پیغام بھی سنایا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤکے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ، رکن ریجن، رکن زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ٹیلی تھون کے حوالے سے شرکا کی تربیت
کی اور ذمہ داران کو شعبہ بڑھاؤ میں دینی کام کس طرح کرنے ہے اس حوالے سے مدنی
پھول ارشاد فرمائے جس پر اسلامی بھائیوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
فیضان مدینہ لاہور میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 25 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبےکے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کےتحت
گزشتہ دنوں ریجن ذمہ دار محمد شکیل حسین عطاری نےجوہر ٹاؤن لاہور کے ڈونیشن کاؤنٹرکاوزٹ
کیا۔
اس دوران ر یجن ذمہ داران نے مینول اور Software کے نظام کےحوالےسےگفتگو کرتےہوئے ذمہ داران کی تربیت کی اوردعوتِ
اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیا۔(رپورٹ: عبدالرحمن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ملیر جیل کراچی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں D.S.Pصاحبان،
S.Pڈسٹرکٹ
ملیر جیل سید ارشد حسین شاہ اور D.I.Gجیل خانہ جات
سندھ ناصر خان سمیت قیدیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرابیان فرمایا اور شرکاکو
اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ
ائمہ مساجدکےتحت گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں
بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں اسلام آباد ریجن مدرسۃالمدینہ
بوائزکے مدرسین ، ریجن ذمہ دار اور نگران شعبہ سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےکثیرتعدادمیں
شرکت کی۔
اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے ’’امامت کی اہمیت ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو امامت کرنے کا ذہن دیا ۔
اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نے درودشریف کی فضیلت
بیان کرتے ہوئےروزانہ درودِ پاک پڑھنےکی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی
بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کی ٹاپ رینکنگ LUMS یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی
کے اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور پروفیسرز نے شرکت کی۔
نگران
پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔