25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجدکےتحت یکم
نومبر2021ءبروزپیرعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
ہواجس میں نگران ریجن جنید عطاری، ریجن
ذمہ دار ائمہ مساجد سہیل عطاری ، ناظم اعلیٰ
شعبان عطاری مدنی اور اثاثہ جات ذمہ داران سمیت8اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نےذمہ داران کی تربیت کرتےہوئےامامِ مسجدکاتقرر
کرنےکےحوالےسے ذہن سازی کی۔
مزید رکنِ
شوریٰ نےمسجد کی کمیٹی کی تربیت کاذہن دیا اورمسجدکےمسائل کےمتعلق شرعی رہنمائی
لینےکےبارےمیں گفتگو کی نیز ملک سطح پر اجیر کےلئےگریڈنگ کےحوالےسےمشاورت کی۔ (رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)